دھنک رنگ عید

فاخر رضا

محفلین
بہت اچھا لکھا. مجھے لگا میں پھر سے بچہ بن گیا ہوں اور وہی کررہا ہوں جو کیا کرتے تھے
ہمارے گھر میں یہی دھما چوکڑی ہوتی تھی. کیا زبردست عید ہوتی تھی.
مگر آپ نے عیدی خرچ کرنے کی بات نہیں کی، کیا کیا خریدتے تھے. ہم تو ویڈیو گیم اور چھرے والی بندوق سے غبارے کا نشانہ لیتے تھے. اس کے علاوہ بند کباب کھاتے تھے اور حیدری مارکیٹ سے فالودہ
بہت اچھا دور تھا وہ بھی.
ماموں کا خاص طور پر انتظار ہوتا تھا. بار بار عیدی ایسے گنتے جیسے زیادہ ہوجائے گی. باجی بہت بڑا سا کارڈ اور بہت سے پیسے دیتی، شاید پورے سال جمع کرتی ہوگی اب تک وہ کارڈ یاد ہیں. میں اپنی باجی کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں. وہ مجھے میرے نک نیم سے بلاتی تھی اور اب بھی بلاتی ہے مگر کبھی کبھی
 

ام اویس

محفلین
عید کے دن کی منظر کشی خوب ہے واقعی عید تو بچوں کی ہی ہوتی ہے لیکن بڑوں کے دم پر اور دام پر
ہمارے ہاں گھر کے بچوں کا عیدی لینا اور بڑوں کا عیدی دینا بہت ہی دلچسپ مرحلہ ہوتا ہے ۔۔۔ رات گئے تک چلتا ہے ۔۔۔ مہمانوں کی آمد پر اس میں تعطل آجاتا ہے اور مہمان چلے جانے پر پھر وہیں سے شروع ہوجاتا ہے ۔
 
Top