دھرنا کوریج: نومبر میں اسلام آباد کا حال

محمداحمد

لائبریرین
عمران وزیرِ اعظم بنے یا نہ بنے مگر میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف سمیت سب کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب ہو۔

کتنے فیصد امکانات ہیں میری خواہش کے پورے ہونے کا؟ کیا کہتے ہیں رفقائے محفل بیچ اس مسئلے کے۔ :)
 
عمران وزیرِ اعظم بنے یا نہ بنے مگر میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف سمیت سب کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب ہو۔

کتنے فیصد امکانات ہیں میری خواہش کے پورے ہونے کا؟ کیا کہتے ہیں رفقائے محفل بیچ اس مسئلے کے۔ :)
ایک فیصد بھی نہیں ۔۔ کیونکہ پاکستان میں اس لیول پہ احتساب اگر ہو گا تو کرے گا کون ؟؟ آرمی ؟؟ عدلیہ ؟؟ نیب ؟؟ یا پھر عوام ؟؟؟
نہ تو ہمارا عدلیہ پہ اعتماد ہے ۔۔ نہ نیب پہ ۔۔ نہ عوام پہ اور نہ آ رمی پہ ۔۔
یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے ۔۔:idontknow:
 
یعنی جو بھی یہ کام کر جائے اُس پر اعتماد ہو جائے گا عوام کو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
عمران وزیرِ اعظم بنے یا نہ بنے مگر میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف سمیت سب کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب ہو۔

کتنے فیصد امکانات ہیں میری خواہش کے پورے ہونے کا؟ کیا کہتے ہیں رفقائے محفل بیچ اس مسئلے کے۔ :)
صفر فی صد!
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے تو ن لیگ میرے خیال میں کافی بڑی اکثریت سے الیکشن جیت کے اقتدار میں آئی ہے۔

عوام کے فیصلے کی نہیں عوام کے اعتماد کی بات ہو رہی تھی! :)

قومی دولت لوٹنے والوں کا فیصلہ تو بہرکیف عدالتوں کو کرنا ہے۔ اگر فرض کی بجا آوری کی بات کی جائے تو اب تک عدالتِ عظمیٰ کو پانامہ لیکس پر سوموٹو لے لینا چاہیے تھا۔
 
۔
قومی دولت لوٹنے والوں کا فیصلہ تو بہرکیف عدالتوں کو کرنا ہے
بالکل متفق ۔۔ عدالتوں کا کام ہی یہی ہے ۔۔ لیکن اگر عدالتیں اپنا فرض پورا نہیں کرتی یا کسی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ پورے ملک کو یرغمال بنا لیا جا ئے ۔۔ پہلے 126 دن کی یرغمالی، اورروزانہ منہ کی جگالی سے ملک اور غریب آدمی کو جتنے فوا ئد حاصل ہو ئے ہیں وہ سب کو پتہ ہیں ۔۔
 
Top