دھاندلی؟ (از حبیب اکرم)

عاطف بٹ

محفلین
جو لوگ استاد کی عزت نہیں کرتے ان کو کسی سے احترام نہیں ملتا۔ ابرار الحق نے جو بیان دیا اس سے ان کی قدر لوگوں کی نظروں میں مزید کم ہو گئی خصوصاً اس صورت میں جب کہ وہ خود بھی کسی زمانے میں اس شعبے سے منسلک رہے ہیں۔ مجھے ابرار الحق کا وہ بیان پڑھ کر شدید افسوس ہوا کہ انسان کی زبان اس کے ذہنی بلندی و پستی کی عکاس ہوتی ہے۔

بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں پڑھ کر۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو ہمت اور حوصلے سے نوازتے رہیں۔ اور ہم سب کو بھی ہمیشہ سیدھی راہ پر قائم رہنے کی توفیق دیں۔ آمین
جی فرحت، آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کی قیادت نے اس بار بار دہرائے جانے والے بیان کا کوئی نوٹس ہی نہیں لیا ورنہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ابرارالحق کی جماعت اس بیان پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اساتذہ کمیونٹی سے معذرت کرنے کا کہتی۔
بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیراً
 

عاطف بٹ

محفلین
عاطف بھائی آپ نے کبھی بتایا ہی نہیں کہ آپ کے اندر بھی ایک عدد "خالد بٹ" موجود ہے:)
ہم محفل پر ہی "دا فور مین شو" سٹارٹ کر لیتے:rolleyes:

4%20Man%20Show.jpg
محسن، خالد بٹ میرے اندر صرف موجود ہی نہیں بلکہ پوری آب و تاب کے ساتھ مجھ میں جھلکتا ہے۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
ہر مسلمان اور ہر پاکستانی کو عاطف بٹ جیسے کردار کا حامل ہونا چاہیے ۔ قا بلِ تعریف اور قابلِ تقلید عمل۔۔۔ ہمیشہ خوش رہو عاطف بٹ، اللہ آپ کو لمبی عمر اور دین و دنیا کی بہترین نعمتوں سے نوازے۔آمین
جزاک اللہ خیراً سر۔
آپ کی محبت اور دعاؤں کے لئے بہت شکریہ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
سنا ہے ابرار الحق خود بھی ایک ٹیچر رہا ہے ایچی سن کالج میں۔ یہ ایک عمومی قاعدہ تو نہیں لیکن زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے یہ ضرور کہوں گا کہ ابرارالحق کے بیان میں کافی حد تک صداقت موجود ہے۔ اسکی بات کو کلیتاّ رد بھی نہیں کیا جسکتا۔ میں خود بہت سے ٹیچرز کے کردار کاچشم دید گواہ ہوں۔۔۔ جس دن ہمارے ملک کے اساتذہ اور جج صاحبان ٹھیک ہوگئے اس دن سے اس ملک کی قسمت بدل جائے گی۔۔۔ ورنہ تو یہی ہوتا رہے گا جو ہورہا ہے۔
غزنوی صاحب، میرے کالج سے چھبیس لوگوں نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دئیے اور مجھے پتہ ہے کہ ان میں کسی ایک نے بھی ایسا کچھ نہیں کیا جس پر اسے اپنے ضمیر اور خود سے وابستہ لوگوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑتا۔ برے لوگ یقیناً اس کمیونٹی میں بھی موجود ہیں مگر ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو گالی دینا کسی بھی طور جائز نہیں۔
یہاں اکثریت کو یہ نہیں پتہ ہوگا کہ ہم لوگوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قومی فریضہ سمجھتے ہوئے جس کام پر پانچ چھ دن اور تین راتیں لگائیں اس کے عوض ہمیں مجموعی طور پر محض چودہ سو (1400) روپے ادا کئے گئے اور ہماری آمدورفت کا کرایہ یا خرچ ہی اس معاوضے سے دو گنا تھا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
اللہ تعالی ہم سب کو اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت سے ادا کرنے کی توفیق سے نوازے آمین
اللہ کرے میرے وطن کے اساتذہ و جج صاحبان کو بٹ صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آمین ثم آمین
جزاک اللہ خیراً نایاب بھائی
اللہ ہم سب کو اپنے ان محبوب بندوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جنہوں نے حق پر اپنی زندگیاں قربان کردیں۔
 

فلک شیر

محفلین
آسمان سے شبنم گرتی ہے اور زمین سے دعا اٹھتی ہے.....انسان دلیل پہ کھڑا ہو اور پورے قد سے کھڑا ہو........تو وہ لمحے نصیب ہوتے ہیں........کہ شاعر جن کی تمنا رات کے پچھلے پہر کیا کرتا ہے..........
نعمت خانہ تہی .....مگر آگہی کا شعور بھر پور.......خودی کا نشہ........خودی کا نشہ.........
دعائیں ........ڈھیروں دعائیں عاطف بھائی............
 

عاطف بٹ

محفلین
آسمان سے شبنم گرتی ہے اور زمین سے دعا اٹھتی ہے.....انسان دلیل پہ کھڑا ہو اور پورے قد سے کھڑا ہو........تو وہ لمحے نصیب ہوتے ہیں........کہ شاعر جن کی تمنا رات کے پچھلے پہر کیا کرتا ہے..........
نعمت خانہ تہی .....مگر آگہی کا شعور بھر پور.......خودی کا نشہ........خودی کا نشہ.........
دعائیں ........ڈھیروں دعائیں عاطف بھائی............
بےحد شکریہ چیمہ صاحب۔
آپ کی محبت کے لئے واقعی ممنون ہوں۔ :bighug:
 

تلمیذ

لائبریرین
برے لوگ یقیناً اس کمیونٹی میں بھی موجود ہیں مگر ان کالی بھیڑوں کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو گالی دینا کسی بھی طور جائز نہیں۔
متفق۔۔۔
ابرار الحق نے بھی اپنے ذاتی مشاہدے کی بنا پر ایک عمومی بات کی ہوگی جس کی بنیاد یقینآ معاشرے میں موجودمعاشی تفاوت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی یہ قباحتیں ہیں،اور قاعدہ کلیہ کے طور پر اس کے بیان کا حوالہ بالکل نہیں دیا جاسکتا۔ اصل میں ہمارا قومی مزاج یہ نہج اختیار کر چکا ہے کہ زمینی حقائق کا خیال کئے بغیر ہم تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نکلنے نہیں دیتے۔ ورنہ الحمدلللہ، اساتذہ برادری میں آپ جیسے لوگ بھی تو ہیں اور کھوجنے پر بے شمار لوگ اور بھی مل جائیں گے۔ جن کی ثابت قدمی کی بنا پر یہ شعبہ ابھی تک عزت و تکریم کے لائق سمجھا جاتا ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ابرا الحق کا وہ بیان کہاں ہے ؟؟؟ آیا تحریری ہے یا تقریری ؟؟؟اگر وہ سامنے ہوتو تب ہی حتمی رائے دی جاسکتی ہے اسکا سیاق و سباق دیکھ کر، باقی جہان تک بات ہے دھاندلی کی تو اس پر میں اپنا مؤقف دو ٹوک انداز میں بارہا بیان کرچکا ہوں دھاندلی ہوئی ہے جیسا کہ پاکستان الیکشنز کی تاریخ ہے لہذا جس کا جہاں جہاں بس اور زور چلا اس نے کی
 
بہت خوب عاطف، آپ ذرا بھی دھاندلی اور کرپشن پر ملتفت نہ ہوئے۔
ویسے زیادہ مزیدار صورت حال تو کراچی میں تھی میرے کئی جانے والے کالج کے مظلوم لیکچرار و اسسٹنٹ پروفیسرز کی طبیعت اس دفعہ صاف تھی الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے کچھ تو یہاں تک گھبرائے کہ دو دنوں کے لیے ہسپتالوں میں داخل ہوگئے ( کہ خالی میڈٰکل سے کام نہیں چل رہا تھا)۔ایک صاحب جنھوں نے پولنگ اسٹیشن پر ذرا جراءت دکھانے کی کوشش کی وہ پٹتے پٹتے بچے کہ باہر رینجرز موجود تھی لیکن دھمکیوں کے باعث ابھی تک حالت ان کی پتلی ہے کہ ان کے کالج میں وہ تنظیم کافی اسٹرانگ ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
اتنی جراءت اور بہادری پر میری طرف سے آپ کو سلیوٹ۔ آج یہ سب پڑھ کر مجھ کو بالکل اسی طرح خوشی محسوس ہوئی جسطرح ہماری محفل کے ایک اور رکن خرم زکی صاحب نے قمر الزمان کائرہ کو وزیر اعظم کے سامنے ڈانٹا تھا تب ہوئی تھی ماشاللہ ہماری محفل میں ایسے ایسے نڈر افراد موجود ہیں بلاشبہ ہم سب کو آپ پر فخر کرنا چاہیئے۔ اللہ آپ کی جراءت اور بہادری مین اور زیادہ اضافہ کرے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی فرحت، آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریکِ انصاف کی قیادت نے اس بار بار دہرائے جانے والے بیان کا کوئی نوٹس ہی نہیں لیا ورنہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ابرارالحق کی جماعت اس بیان پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اساتذہ کمیونٹی سے معذرت کرنے کا کہتی۔
بہت شکریہ۔ جزاک اللہ خیراً
اس کی وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کے کرتا دھرتا پڑھے لکھے اور سلجھے لوگوں پر مشتمل ہونے کے باوجود ایک معاملے میں کافی حد تک وہی روایتی ذہن رکھتے ہیں کہ جتنا زیادہ اونچا اور رُوڈ لہجہ رکھا جائے گا ، مخالف بھی دباؤ میں آ جائے گا اور لوگ بھی آپ کو درست سمجھنے لگیں گے۔ اس کا ثبوت ان کی الیکشن مہم کے لئے اختیار کیا گیا لہجہ ہے جس کے لئے ان کے پاس یہ دلیل ہے کہ لوگ ایسی باتیں سننا چاہتے ہیں۔
 
Top