دھاندلی؟ (از حبیب اکرم)

ویسے بربیلِ تذکرہ، کیا ہی اچھا ہو اگر عاطف بٹ صاحب اس اسرار سے بھی پردہ اٹھادیں کہ انکو رشوت، دھونس اور درخواست کے ذریعے دھاندلی پر اکسانے والی پارٹی کون سی تھی، تو ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ :)
 
عاطف بٹ

محفلین

وہ پیپلزپارٹی کے لوگ تھے۔ دراصل، وہ گاؤں جس میں پولنگ اسٹیشن بنا تھا اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے تین گاؤں ان لوگوں کے اپنے ہی تھے اسی وجہ سے وہ ’شیر‘ بننے کی کوشش کررہے تھے۔ میرا پولنگ اسٹیشن اس حلقے کا حساس ترین پولنگ اسٹیشن تھا۔
 
سید زبیر

محفلین
عاطف بٹ ! مجھے اپنے آپ پر فخر ہونے لگا کہ آپ جیسے با ہمت ،غیرت مند انسان کے ساتھ میری بھی کچھ نسبت ہے ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اور آپ کو حق کی راہ پر چلنے کی ہمت و سعادت عطا فرمائے (آمین)

اور جس وقت ٹی وی پر اعلانات ہو رہے تھے اس وقت میں قوم کے ان معماروں کے بارے میں سوچ رہا تھا ، جنہوں نے خانہ شماری سے لے کر پولنگ کے عمل تک کس طرح تندہی اور جانفشانی سے کام کیا ہے اور قوم کو ان کا یہ احسان یاد بھی نہیں ہوتا ۔ استاد کو سلام
 
تلمیذ

لائبریرین
طلسم ہوشربا کا ایپی سوڈ ہے جی ، یہ واقعہ۔
کاش کسی طریقے سے ابرارالحق کو بھی ارسال کیا جائے یہ کالم۔
ڈٹ کے رہو، بٹ جی۔ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اپنے اس یقین کو متزلزل نہ ہونے دیں کہ بے شک اللہ تعالے سپریم پاور ہے۔
اور یہ حقیقت ہے کہ ؎ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی!
بے شمار دعائیں کہ خدائے وند کریم آپ کا حامی و ناصر رہے۔ آمین۔
عاطف بٹ
 
مہ جبین

محفلین
واہ بہت خوب عاطف بٹ
بہت دلیری اور ہمت کا مظاہرہ کیا ماشاءاللہ
اللہ میرے ملک کو ایسے ہی محبِ وطن لوگوں کی مخلصانہ کاوشوں کے صدقے میں بدعنوان سیاست دانوں سے پاک کردے آمین
جیتے رہو اور سدا خوش رہو عاطف
اللہ اس دیانت داری کے صلے میں تم کو مالامال فرمائے آمین
 
غدیر زھرا

لائبریرین
سر آپ جیسے لوگوں کے ہونے سے گویا تقویت ملتی ہے کہ ابھی بہت سے اچھے اور ایماندار لوگ ہمارے آس پاس موجود ہیں :) آپ کا عمل قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہے (y)
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب عاطف بٹ صاحب آپ کے مراسلات میں یہاں پڑھتا رہتا ہوں
اللہ رب العزت آپ کی ثابت قدمی میں اضافہ فرمائے آپ جیسے احباب کا ساتھ ہونا ہماری کمزوریوں کو دور کرنے کا باعث بنے گا ان شاء اللہ۔
 
بہت اعلیٰ عاطف بھائی۔
اللہ آپ کو مزید استقامت، ہمت اور عزت عطا فرمائے اور اپنی رضا سے سرفراز رکھے۔ آمین۔
مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے آپ جیسے فرزِندانِ ملت پہ۔
اللہ سب کو ایسا ہی طرزِ عمل اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ ! مجھے اپنے آپ پر فخر ہونے لگا کہ آپ جیسے با ہمت ،غیرت مند انسان کے ساتھ میری بھی کچھ نسبت ہے ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اور آپ کو حق کی راہ پر چلنے کی ہمت و سعادت عطا فرمائے (آمین)

اور جس وقت ٹی وی پر اعلانات ہو رہے تھے اس وقت میں قوم کے ان معماروں کے بارے میں سوچ رہا تھا ، جنہوں نے خانہ شماری سے لے کر پولنگ کے عمل تک کس طرح تندہی اور جانفشانی سے کام کیا ہے اور قوم کو ان کا یہ احسان یاد بھی نہیں ہوتا ۔ استاد کو سلام
سر، بہت شکریہ۔
آپ جیسے مشفق اور نیک طینت بزرگوں کی صحبت ہم جیسے نوجوانوں کو سدھارنے کا وسیلہ بنتی ہے۔ آپ کی دعاؤں اور راہنمائی کی ہر قدم پر ضرورت رہتی ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
طلسم ہوشربا کا ایپی سوڈ ہے جی ، یہ واقعہ۔
کاش کسی طریقے سے ابرارالحق کو بھی ارسال کیا جائے یہ کالم۔
ڈٹ کے رہو، بٹ جی۔ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اپنے اس یقین کو متزلزل نہ ہونے دیں کہ بے شک اللہ تعالے سپریم پاور ہے۔
اور یہ حقیقت ہے کہ ؎ اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی!
بے شمار دعائیں کہ خدائے وند کریم آپ کا حامی و ناصر رہے۔ آمین۔
عاطف بٹ
بہت شکریہ سر۔
آپ کی محبت اور دعائیں واقعی کسی بیش قیمت سرمائے سے کم نہیں ہیں۔ انشاءاللہ جلد آپ سے ملاقات کے لئے بھی حاضر ہوں گا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
واہ بہت خوب عاطف بٹ
بہت دلیری اور ہمت کا مظاہرہ کیا ماشاءاللہ
اللہ میرے ملک کو ایسے ہی محبِ وطن لوگوں کی مخلصانہ کاوشوں کے صدقے میں بدعنوان سیاست دانوں سے پاک کردے آمین
جیتے رہو اور سدا خوش رہو عاطف
اللہ اس دیانت داری کے صلے میں تم کو مالامال فرمائے آمین
جزاک اللہ خیراً
آپ کی دعائیں اور شفقت ہی اس دیانتداری کا اصل صلہ ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
سر آپ جیسے لوگوں کے ہونے سے گویا تقویت ملتی ہے کہ ابھی بہت سے اچھے اور ایماندار لوگ ہمارے آس پاس موجود ہیں :) آپ کا عمل قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہے (y)
بہت شکریہ غدیر۔
اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم حق پر ڈٹ سکیں۔
 
Top