دُعائیں پڑھتے ھُوئے اس بَدن سے نکلوں گا--------- رفیع رضا

مغزل

محفلین
غزل

دُعائیں پڑھتے ھُوئے اس بَدن سے نکلوں گا
پھر اس زمین کے بُھورے کفن سے نکلوں گا

اُتار پھینکوں گا خاکستری لبادے کو
مَیں ایک عُمر کی لمبی تھکن سے نکلوں گا

مُجھے نکلنا ھے آگے اور اس سے آگے بھی
زمیں کے بعد مَیں نیلے گگن سے نکلوں گا

مُجھےنہ روک سکیں گے یہ روکنے والے
ستارہ تھام کے اس بانکپن سے نکلوں گا

حروف کشف سے آگے کی بات لائیں گے
ضرور مَیں کسی شیریں دَھَن سے نکلوں گا

مُجھے اُتار لیا تُو نے اپنے شیشے میں
مَیں جان ھُوں ترے شیشے کی، چَھن سے نکلوں گا

پھر اس کے بعد بُجھوں یا کہ جَل مروں لیکن
مَیں ایک بار تو پُوری اگن سے نکلوں گا

یہ بیکرانی مُجھے روکنے لگی ھے مگر
مَیں اس کے پار رضآ اپنے فن سے نکلوں گا

رفیع رضا
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے۔ لیکن یہ ’اگن‘ کیا قافیہ ہے۔ اگن یا اگنی کے معنی آگ کے ہوتے ہیں۔ یہاں تو اس قسم کے معانی نہیں ہیں!! شعر سے تو لگتا ہے کہ پروانے کی بات ہو رہی ہے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
دُعائیں پڑھتے ھُوئے اس بَدن سے نکلوں گا
پھر اس زمین کے بُھورے کفن سے نکلوں گا

اُتار پھینکوں گا خاکستری لبادے کو
مَیں ایک عُمر کی لمبی تھکن سے نکلوں گا

مُجھے نکلنا ھے آگے اور اس سے آگے بھی
زمیں کے بعد مَیں نیلے گگن سے نکلوں گا
مُجھے اُتار لیا تُو نے اپنے شیشے میں
مَیں جان ھُوں ترے شیشے کی، چَھن سے نکلوں گا

واہ واہ لاجواب، بہت شکریہ مغل صاحب شیئر کرنے کا
 

مغزل

محفلین
بہت خوب جناب اچھی غزل پوسٹ کی ہے۔ شکریہ

شکریہ شناور صاحب ، بہت محبت

اچھی غزل ہے۔ لیکن یہ ’اگن‘ کیا قافیہ ہے۔ اگن یا اگنی کے معنی آگ کے ہوتے ہیں۔ یہاں تو اس قسم کے معانی نہیں ہیں!! شعر سے تو لگتا ہے کہ پروانے کی بات ہو رہی ہے۔

جی بابا جانی اگن کے معانی تو آگ ہی کے لیے ہیں ، شاعر کا مافی الضمیر کوئی بھی ہو ، جہاں تک میں سمجھا ہوں‌کہ شاعر ایک پروانے کی صورت آگ سے گزرنے کا خواہاں ہے ۔ باقی تو شاعر صاحب بہت وضاحت کرسکیں گے ۔ بہت شکریہ

دُعائیں پڑھتے ھُوئے اس بَدن سے نکلوں گا
پھر اس زمین کے بُھورے کفن سے نکلوں گا

اُتار پھینکوں گا خاکستری لبادے کو
مَیں ایک عُمر کی لمبی تھکن سے نکلوں گا

مُجھے نکلنا ھے آگے اور اس سے آگے بھی
زمیں کے بعد مَیں نیلے گگن سے نکلوں گا
مُجھے اُتار لیا تُو نے اپنے شیشے میں
مَیں جان ھُوں ترے شیشے کی، چَھن سے نکلوں گا

واہ واہ لاجواب، بہت شکریہ مغل صاحب شیئر کرنے کا

بہت بہت شکریہ راجہ صاحب

بہت خوب مغل صاحب عمدہ کلام ہے شامل کرنے کا شکریہ ۔

بہت بہت شکریہ شاہ جی

بہت شکریہ مغل صاحب خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے!

بہت شکریہ وارث صاحب ، بڑی محبت۔
 
Top