دو مکالموں کے لطیفے

حکمران: مفتی صاحب ! اس دفعہ عید اور نماز جمعہ کے دو خطبے اکٹھے آرہے ہیں، کیا دو اکٹھے ہوجائیں تو حکمران پر بھاری ہو تے ہیں؟
مفتی صاحب : حکمران پر تو نہیں البتہ شیطان پر بھاری ہوتے ہیں کیا آپ شیطان ہیں؟
 
شوہر : یہ کیسی دال بنائی ہے نہ نمک ہے نہ مرچ ،تم نہ سارا دن موبائل میں لگی رہتی ہو کچھ پتا نہیں چلتا کیا ڈالنا ہے کیا نہیں ؟
بیوی : (بیلن دکھاتے ہوئے ) ،پہلےتم موبائل ایک طرف رکھ کر کھانا کھاؤ کب سے دیکھ رہی ہوں پانی میں ڈبو ڈبو کر روٹی کھا رہے ہو ۔
 
آخری تدوین:
بک شاپ پر سروے کی دوران خاتون سے سوال کیا گیا ،

دوکاندار : میڈیم آپ بتانا چاہیں گی کہ وہ کون سی بک ہے جس نے زندگی کے ہر موڑ ہر آپ کی رہنمائی کی ؟
خاتون : میرے شوہر کی چیک بک ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بک شاپ پر سروے کی دوران خاتون سے سوال کیا گیا ،

دوکاندار : میڈیم آپ بتانا چاہیں گی کہ وہ کون سی بک ہے جس نے زندگی کے ہر موڑ ہر آپ کی رہنمائی کی ؟
خاتون : میرے شوہر کی چیک بک ۔
نقیبی صاحب، خدا جھوٹ نہ بلوائےایسے لطیفے کوئی تیس پینتیس سال پہلے انور مقصود اپنے پروگراموں میں سنایا کرتا تھا، چیک بُک سے دنیا بہت آگے نکل چکی۔:)
 
Top