دوسرے ٹی 20 میچ کے ہیرو شاداب خان کا ڈوپ ٹیسٹ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی میچ قرار دیے گئے شاداب خان کا میچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ۔
شاداب خان اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے ، ڈوپ ٹیسٹ کسی بھی کھلاڑی کا لیا جاسکتا ہے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو شاداب خان نے میچ میں ایک وکٹ لی اور آخری اوور کی چوتھی گیند پر ان کے چھکے نے پاکستان کی فتح کی قوی امید پیدا کی۔
پانچویں بال پر انہوں نے وننگ شاٹ کھیل کر پاکستان کو فاتح بنادیا۔ اس کارکردگی پر شاداب خان مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہاکہ ان کا دل کہہ رہا تھا کہ وہ میچ میں پاکستان کو فتح دلائیں گے۔
روزنامہ جنگ
 
Top