جاسمن

لائبریرین
حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھے
ہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے
افتخار عارف
 

فرخ منظور

لائبریرین
ان مچھروں سے بچ کے کہاں جاؤ گے فرازؔ
ٹانگیں بچا بھی لو گے تو چومیں گے گال کو
(جولائی ایلیا)
 

جاسمن

لائبریرین
اس حسن کے نام پہ یاد آئے سب منظر فیضؔ کی نظموں کے
وہی رنگ حنا وہی بند قبا وہی پھول کھلے پیراہن میں
ابنِ انشاء
 

جاسمن

لائبریرین
اب قربت و صحبت یار کہاں لب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میرؔ سا عالم ہے ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا
ابنِ انشاء
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top