صرف تھوڑی سی سخن فہمی اگر دیدے خدا زندگی کا لطف غالبؔ کی طرف داری میں ہے شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #1 صرف تھوڑی سی سخن فہمی اگر دیدے خدا زندگی کا لطف غالبؔ کی طرف داری میں ہے شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #2 ساری دنیا کررہی ہے اس کی صحرا میں تلاش اور دیوانہ چھپا ہے میرؔ کے دیوان میں شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #4 اب ملے ہیں دل وجاں اس کے شجاعؔ خاور میں پہلے غالبؔ میں غزل کا تھا دل اور میرؔ میں جاں شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #5 ذوقؔ صاحب کو سخن فہموں سے آتا ہے حجاب سارے الزام ہیں غالبؔ کے طرفدار کے سر شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #6 قلم کا لطف اگر اک انیسؔ پر ہوجائے تو پھر ہزار دبیروں سے کچھ نہیں ہوتا شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #7 میرؔ جی ایسی غزل گوئی بھی کیا سننے والے گھر سے بے گھر ہوگئے شجاع خاور
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #8 میر کے شعر کا احوال کہوں کیا غالب جس کا دیوان کم از گلشنِ کشمیر نہیں غالب