ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز دوسری صف میں کھڑا ہو گیا خود کش جانباز پھر کیا ہوا، نہ پوچھ میرے بھیا اقبال نہ کوئ بندا رہا نہ کوئ بندا نواز
یہ "ز" پہلے اور آخری مصرعے میں آیا ہے۔ جبکہ دوسرے اور آخری مصرعے میں ہونا چاہیے تھا۔ پھر سے کوشش کریں۔
ویسے میں نے شعر میں "ز" کی تصحیح کرنے کی کوشش کی ہے۔۔ لیکن چونکہ یہ میرا بھی نہیں، اس لئے اس شاعر سے معذرت، جس کی علامہ اقبال سے معذرت (پتا نہیں کی بھی تھی یا نہیں)
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز دوسری صف میں کھڑا ہو گیا خود کش جانباز دیکھتے دیکھتے ہی کر گئیں روحیں پرواز نہ نمازی ہی رہے پھر نہ ہی مسجد نہ نماز
البتہ "زیر" لگا کر کوئی نئی ایجاد کی سکتی ہے۔۔ جیسے کہ آج مجھے نیرنگ خیال بھیا نے ہی بتایا کہ میں نے کئی سالوں پہلے "زیغم" ایجاد کر لیا تھا۔۔ جبکہ پہلے ضیغم ہوا کرتا تھا۔۔۔
جو زیر زمین ہونگے اول تو وہ رہیں گے ہی نہیں۔ اور جو رہتے ہی نہیں وہ بے چارے کیسے ہوگئے؟ کیونکہ چارے سے تعلق رکھنے کے لئے رہنا پڑتا ہے۔