دوسروں سے آگے نکلنے کا ہنر

ساقی۔

محفلین
1531800_591450724268442_1648804633_n.jpg

کوئی بندہ خدا اسے کمپوز کر دے
 
dxbgraphics

محفلین
لیجئے حضرت۔
دوسروں سے آگے نکلنے کا ہنر
کلاس روم میں سناٹا جاری تھا ۔ طلباء کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف ۔ استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔سوال تھا ہی ایسا۔استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی بغیر لفظ کہے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی ۔ پھر اپنا رخ طلباء کی طرف کر کے پوچھا ۔ "تم میں سے کون ہے جو اس لکیر کو چھوئے بغیر اس کو چھوٹا کر دے ؟" یہ ناممکن ہے۔ کلاس کے سب سے ذہین طالب علم نے آخر کار اس خاموشی کو توڑتے ہوئے جواب دیا۔ "لکیر کو چھوٹا کرنے کے لئے اس کو مٹانا پڑے گا اور آپ اس لکیر کو چھونے سے بھی منع کر رہے ہیں۔
باقی طلباء نے بھی گردن ہلاکر اس کی تائید کر دی۔ استاد نے گہری نظروں سے طلباء کو دیکھا اور کچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر پچھلی لکیر کے متوازی مگر اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی۔ جس کے بعد سب نے دیکھ لیا کہ استاد نے پچھلی لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دیا تھا۔ طلبا نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھا تھا۔ دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر، ان کو بدنام کئے بغیر، ان سے حسد کئے بغیر، ان سے الجھے بغیر اس سے آگے نکل جانے کا ہنر چند منٹ میں انہوں نے سیکھ لیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا سبق ہے لیکن دوسروں سے آگے بڑھنے میں ذرا محنت زیادہ لگتی ہے، جبکہ لوگ بغیر محنت کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بڑا ہونا چاہتے ہیں۔
 
سب ٹھیک ہے اچھا ہے۔ لیکن جس معاملہ میں حقیقی طور پر دوسروں سے آگے بڑھنے کا ہنر لازماً آنا چاہیئے ۔ اس میں آگے بڑھنے والے کو تو خود کو خود سے بھی خفیہ رکھنا ہوتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
عسکری مرحوم (جس پر اللہ کی رحمت ہو، انا للہ والا نہیں) ہوتا تو بورڈ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک لکیر لگا کر استاد سے کہتا کہ جی اب اپنا فلسفہ بتائیے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
دوسروں سے آگے بڑھنا ہی کیوں ہے؟ یہاں کوئی مقابلہ لگا ہوا ہے؟؟؟
اپنی اپنی فکر کریں سب بس۔۔۔

مقابلے کا رجحان اتنی بُری چیز بھی نہیں ہے۔ اس سے ترقی کی راہیں کُھلتی ہیں۔ تاہم آگے نکلنے کے لئے منفی ذرائع استعمال کیے جائیں تو خرابی کا آغاز ہوتا ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
مقابلے کا رجحان اتنی بُری چیز بھی نہیں ہے۔ اس سے ترقی کی راہیں کُھلتی ہیں۔ تاہم آگے نکلنے کے لئے منفی ذرائع استعمال کیے جائیں تو خرابی کا آغاز ہوتا ہے۔
پتا نہیں بھئی!
میرے نزدیک تو مقابلے کا نتیجہ صرف مزید مقابلہ ہی ہوتا ہے جس سے سکون کبھی حاصل نہیں ہو سکتا۔ ترقی مقابلے سے حاصل ہوتی ہے؟؟؟ اگر میں غلط کہہ رہی ہوں تو پلیز کوئی تصحیح فرمائے اور ڈیٹیل سے بتا دے۔ :)
 
سکون تو قناعت سے ہی ملتا ہے اس بات میں تو کوئی شبہ نہیں ہے۔

تاہم اجتماعی زندگی میں مقابلے کا مثبت رجحان اچھی چیز ہے۔ ایسے ہی جیسے ہم بچوں کو اُن کے بہن بھائیوں کے اچھے کام کی مثال دیتے ہیں کہ دیکھو تمھارا بھائی / بہن کتنا دل لگا کر پڑھتے ہیں، تو اس طرح مقابلے کا رجحان بچوں میں پڑھنے کی تحریک پیدا کرتا ہے۔

مثلاً اگر چین کے لوگ دنیا کے مقابلے میں بہتر بننے کی کوشش نہیں کرتے تو چین آج بھی ایک پسماندہ ملک ہوتا ۔ لیکن چین کے لوگوں نے مقابلے کی فضا کو مثبت انداز میں لیا اور محنت کی راہ اپنائی۔ آج چین بہت سے معاملات میں دنیا کے ڈھیر سارے ممالک سے بہت آگے ہے۔
 
یہ طریقہ بہت غلط ہے، ہر بچے کی ایبیلٹی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، اور اکثر اس طرح سے بچے اپنے باقی بہن بھائیوں سے جلن محسوس کرتے ہیں ناکہ وہ اچھا پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مثلاً اگر چین کے لوگ دنیا کے مقابلے میں بہتر بننے کی کوشش نہیں کرتے تو چین آج بھی ایک پسماندہ ملک ہوتا ۔ لیکن چین کے لوگوں نے مقابلے کی فضا کو مثبت انداز میں لیا اور محنت کی راہ اپنائی۔ آج چین بہت سے معاملات میں دنیا کے ڈھیر سارے ممالک سے بہت آگے ہے۔
میرا نہیں خیال کہ وہ مقابلہ کر کے آگے آئے ہیں، یہ بھی تو کہا جا سکتا ہے کہ بہتر زندگی کی خواہش انہیں یہاں تک لے آئی۔
 
Top