دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ۔۔سری لنکا بمقابلہ آسٹریلیا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج میلبورن کے "ایم سی جی" گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے
دو میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اور 11 اوورز میں سری لنکا کا سکور 64 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہے
 
153891.jpg
 
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے
مہیلا جیاوردنے 61 جبکہ تھیشارا پریرا 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل،بین لافلن،جیمز فالکنر اور زیوئیر ڈورتھی نے ایک ایک وکٹ لی
 
آسٹریلیا کی ٹیم کو 162 رنز کا ہدف ملا لیکن جب ان کا سکور 10 اوورز میں 2 وکٹوں پر 60 تھا تو بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے 45 منٹ تک کھیل نہیں ہو سکا۔
جب کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 15 اوورز میں 122 رنز کا ہدف ملا۔
آسٹریلیا 15 اوورز میں 3 وکٹوں پر 119 رنز بنا سکی اور سری لنکا نے میچ 2 رنز سے جیت لیا
آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جارج بیلی نے 45 رنز بنائے
سری لنکا کی طرف سے کولاسیکرا،اجنتھا مینڈس اور تھیشارا پریرا نے ایک ایک وکٹ لی
سری لنکا نے سیریز 0-2 سے جیت لی
 
Top