دوست کیسا ھونا چاھیے ؟کیا اپ کو اپنے دوست سے پیار ھے ؟

عزیزامین

محفلین
ہر ایک بے وفا ہوتا بھی نہیں یا شاید مجھے نہیں پتہ کیوں میرے اس میں نا خوش گوار تلخ تجربات ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
بات آپ کی ٹھیک ہے کہ شاید آپ کے جواب نہ دینے سے مجھے مایوسی ہو لیکن جیسے ہی آپ مجھے پکاریں گے میں حاضر ہوں گا۔ پھر وہی بات کہوں گا کہ توقعات کم سے کم رکھنی چاہیے۔ اور حقوق سے زیادہ فرائض پر نظر رکھنی چاہیے۔ وہ کسی نے کہا ہے نہ کہ "لوگ اچھا دوست تلاش کرتے ہیں لیکن خود اچھا دوست نہیں بنتے۔"
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے آپ تو یوں بھی بہت خیال کرنے والے ہیں جبھی ماحول دوست سرگرمیوں میں بھی ملوث :grin: رہتے ہیں -
 

ایم اے راجا

محفلین
میراتجربہ:-
1۔ دوست سے کبھی امید نہ رکھو۔
2۔ دوست کو کبھی ازماؤ مت۔
3۔ دوست کی بری عادتیں اسے طریقے سے بتاؤ، نہ کہ طنزیہ طور سے۔
4۔ دوست کا کبھی کسی سے گلہ نہ کرو۔
5۔ دوست کی دوستی اور شخصیت سے یہ توقع کبھی نہ رکھو کہ وہ آپکی سوچ کے عین مطابق ہونا چاہئیے۔
6۔ دوست سے بار بار ناراض نہ ہو، کہ یہ عمل دوستی میں دراڑ پیدا کر دیتا ہے، اور دراڑ بند تو کی جاسکتی ہے مگر اسکا نشان مٹانا نا ممکن ہے۔

اگر ان باتوں پر عمل کیا جائے تو دوست کبھی بے وفا نہ ہو اور نہ ہی کبھی دوستی ٹوٹے گی، ہم اپنی مجبوریوں کو تو دیکھتے ہیں مگر دوسروں کی مجبوریا نہیں دیکھتے، اسی لیئے دوستوں کی بیوفائی کا گلہ کرتے ہیں۔
 

عزیزامین

محفلین
آپکا اضافہ غلط ہے مجھے بننے میں کوئی انکار نہیں پر پتہ نہیں اگلا بنتا بھی ہے کے نہیں دل کو یہ خیال اچھا نہیں لگتا
 
Top