تعارف دوستوں سے آغازَ گفتگو

سپرانومی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔احباب
میرا نام محمد نعمان طاہر ہے اور میرا تعلق فیصل آباد شہر سے ہے۔
میں اردو ادب کا طالب علم ہوں۔۔۔۔۔گزشتہ ماہ میں نے اردو ادب میں ایم۔فل مکمل کیا ہے۔
شعر و سخن سے لگاؤ مجھے اردو محفل تک لے آیا۔
میرے لیے یہ بات قابل مسرت ہے کہ اردو محفل ویب سائیٹ فروغ اردو زبان کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے اور اس کے ساتھ منسلک افراد بھی اپنی بساط کے مطابق اردو زبان کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ میں بھی کسی حوالے سے اس سے جڑا ہوں۔
اللہ حامی و ناصر
 

سپرانومی

محفلین
سر مجھے گھر میں اور حلقہ احباب نومی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔جبکہ سپرا ہماری ذات ہے۔ :disdain:
نومی لفظ نوم سے ماخوذ ہے جس سے مراد زیادہ سونے والا لیا جا سکتا ہے اور سپرا مطلب “ سہ پرا” یعنی تین پروں والا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیرمقدم ہے، نعمان صاحب۔
یہاں ایک اور اعلی تعلیم یافتہ رکن کے اضافے پر خوشی ہے۔
 

سپرانومی

محفلین
گویا کہ پاکستان میں مسلمانوں میں بھی ہندوؤں کی طرح کاسٹ سسٹم موجود ہے؟
اس میں کوئی شک تو نہیں کہ موجود تو ہے لیکن میری نظر میں یہ صرف پہچان کی حد تک ہی محدود ہے ۔ کاسٹ سسٹم کے پیشِ نظر میں کسی کو اعلیٰ یا حقیر نہیں سمجھتا۔
باقی انفرادی رائے تو ہر کوئی رکھتا ہے باقی افراد اس بارے میں کیا سوچتے ہیں یہ وہ اور اللہ بہتر جانتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سپرانومی صاحب،

محفل میں خوش آمدید،

آپ کی اردو سے گہری دلچسپی کی بابت جان کر خوشی ہوئی۔ اُمید ہے آپ محفل کے لئے اچھا سرمایہ ثابت ہوں گے۔

گویا کہ پاکستان میں مسلمانوں میں بھی ہندوؤں کی طرح کاسٹ سسٹم موجود ہے؟

یہ بات تو شاید ہندوستان کے مسلمانوں میں بھی ہو۔

بقول اقبال:

یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو​
 
Top