دنیا کی 374 بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں

جاسم محمد نے 'تعلیم و تدریس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 1, 2019

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    دنیا کی 374 بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں

    ویب ڈیسک

    29 نومبر ، 2019

    [​IMG]
    ملک کی سب سے بڑی کراچی یونیوسٹی 1000جامعات میں بھی جگہ نہ بنا پائی: برطانوی ادارے کیو ایس کی رپورٹ— فوٹو: کراچی یونیورسٹی ٹائمز

    جامعات کی نئی عالمی درجہ بندی برائے 2020 میں دنیا کی بہترین 374 یونیورسٹیز میں ایک بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں۔

    معروف برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے جاری کی گئی یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی میں امریکا کی میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) پہلے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی دوسرے، ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے اور آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھے نمبر پر ہے۔

    اس فہرست میں بھارت کی 3، ملائیشیا کی 2 اور سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔
    عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بہترین 374 یونیورسٹیز میں ایک بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں لیکن اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس) کا 375 واں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا 400 واں نمبر ہے۔

    ملک کی سب سے بڑی کراچی یونیوسٹی 1000جامعات میں بھی جگہ نہ بنا پائی۔

    دوسری جانب ایشیائی درجہ بندی میں سنگا پور یونیورسٹی کا پہلا نمبر رہا جس میں پاکستانی جامعات میں نسٹ کا نمبر 83 واں، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز (لمز) کا 110 واں اور قائداعظم یونیورسٹی کا 111واں نمبر ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی 195ویں، آغا خان یونیورسٹی 201 اور جامعہ کراچی 239 ویں نمبر پر رہی۔
     
    • غمناک غمناک × 2
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
  3. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    3,060
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    یہ کسی مولوی کی سازش بھی ہوسکتی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    سو فیصد یقین ہے مجھے۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,386
    ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کو پھر سے لے آئیے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    8,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    نا بابا نا! یوتھیوں نے سوشل میڈیا پر مخالفت کردی تو انہیں بھی ایک ہفتے میں بے عزت کرکے نکال دیا جائے گا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,593
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    مجھے تو تین سو پچھترویں اور چار سوویں نمبر پر بھی حیرت ہے کہ کیسے آگئے ۔ خیر اچھی بات ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    خان صاحب بہت ڈھیٹ ہیں۔ یوتھیے کب سے وسیم اکرم پلس کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے :)
     
  9. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    کوئی تو ہو ہے جو نظام تعلیم چلا رہا ہے :)
     
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    8,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اب تو کہہ بھی دیا کہ چار سال اور دیکھ لو، میرا خیال ہے کہ وسیم اکرم پلس ٹو دی پاور ٹو نکلیں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  11. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,901
    موڈ:
    Asleep
    ڈاکٹر عطا الرحمٰن حکومت کا حصہ ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,544
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    پہلی 374 یونیورسٹیوں میں اس لیے شامل نہیں ہیں کیونکہ 375ویں پہ ہے (ہماری یونیورسٹی) ! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    جیو اور جینے دو کی روایتی لفافہ رپورٹنگ :)
     
  14. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,544
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    "مصالحہ لگا کر جیو" (کے بارے میں کیا خیال ہے آپکا)! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  15. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,278
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    انتہائی گمراہ کن اور منفی سرخی لگائی ہے جنگ گروپ نے۔ یہ کس قسم کی درجہ بندی ہے ، 374 تک۔ 100 ، 250 ، 500 اور 1000 والی تو دیکھی اور سنی ہیں مگر 374 والی گمراہ کن اور مفی درجہ بندی کا سہرا جنگ گروپ کے سر ہی جائے گا جس نے یہ صرف اس لیے کیا تاکہ اگلے نمبر پر پاکستانی یونیوریسٹی کا نام نہ آ سکے اور پہلی 500 میں جو پاکستانی یونیورسٹیاں ہیں ان کا ذکر خیر بھی نہ ہو سکے۔
     
    • متفق متفق × 3
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,683
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    اگر دنیا میں پاکستان کی آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو پہلی چالیس کی فہرست میں ایک پاکستانی یونیورسٹی ہونی چاہیئے
     
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,683
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    اٹامک انرجی والوں کا یہ انسٹیٹیوٹ کیا اب عوام کے لئے کھلا ہے؟
     
    • متفق متفق × 1
  18. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,544
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    عوام کے لیے کھلا ہونے کا مطلب؟ ایڈمشن تو سبھی لے سکتے ہیں. ایڈمشن یا جاب کے مل جانے کے بعد لمبا ترین سیکیورٹی پروسیجر ہے . اگر وزٹ کے لیے کھلا ہونے کی بات کر رہے ہوں تو سیکیورٹی پروسیجر کافی لمبا ہے، ہر کوئی اِن نہیں ہوسکتا باقی یونیورسٹیز کی طرح!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  19. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,683
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    یعنی پبلک نہیں ہے
     
    • متفق متفق × 1
  20. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,176
    اب بھی اگر کسی کو شبہ تھا کہ جیو نیوز ، جنگ گروپ پاکستان کے مفاد میں کام کر رہا ہے تو وہ دور ہو گیا ہوگا :)
     

اس صفحے کی تشہیر