دنیا کی 374 بہترین یونیورسٹیز میں پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک

29 نومبر ، 2019

209224_6269772_updates.jpg

ملک کی سب سے بڑی کراچی یونیوسٹی 1000جامعات میں بھی جگہ نہ بنا پائی: برطانوی ادارے کیو ایس کی رپورٹ— فوٹو: کراچی یونیورسٹی ٹائمز

جامعات کی نئی عالمی درجہ بندی برائے 2020 میں دنیا کی بہترین 374 یونیورسٹیز میں ایک بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں۔

معروف برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے جاری کی گئی یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی میں امریکا کی میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) پہلے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی دوسرے، ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے اور آکسفورڈ یونیورسٹی چوتھے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں بھارت کی 3، ملائیشیا کی 2 اور سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔
عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بہترین 374 یونیورسٹیز میں ایک بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں لیکن اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس) کا 375 واں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا 400 واں نمبر ہے۔

ملک کی سب سے بڑی کراچی یونیوسٹی 1000جامعات میں بھی جگہ نہ بنا پائی۔

دوسری جانب ایشیائی درجہ بندی میں سنگا پور یونیورسٹی کا پہلا نمبر رہا جس میں پاکستانی جامعات میں نسٹ کا نمبر 83 واں، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز (لمز) کا 110 واں اور قائداعظم یونیورسٹی کا 111واں نمبر ہے۔

پنجاب یونیورسٹی 195ویں، آغا خان یونیورسٹی 201 اور جامعہ کراچی 239 ویں نمبر پر رہی۔
 
فرقان احمد

ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کو پھر سے لے آئیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
خان صاحب بہت ڈھیٹ ہیں۔ یوتھیے کب سے وسیم اکرم پلس کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے :)
اب تو کہہ بھی دیا کہ چار سال اور دیکھ لو، میرا خیال ہے کہ وسیم اکرم پلس ٹو دی پاور ٹو نکلیں گے۔
 
انتہائی گمراہ کن اور منفی سرخی لگائی ہے جنگ گروپ نے۔ یہ کس قسم کی درجہ بندی ہے ، 374 تک۔ 100 ، 250 ، 500 اور 1000 والی تو دیکھی اور سنی ہیں مگر 374 والی گمراہ کن اور مفی درجہ بندی کا سہرا جنگ گروپ کے سر ہی جائے گا جس نے یہ صرف اس لیے کیا تاکہ اگلے نمبر پر پاکستانی یونیوریسٹی کا نام نہ آ سکے اور پہلی 500 میں جو پاکستانی یونیورسٹیاں ہیں ان کا ذکر خیر بھی نہ ہو سکے۔
 
زیک

مسافر
اگر دنیا میں پاکستان کی آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو پہلی چالیس کی فہرست میں ایک پاکستانی یونیورسٹی ہونی چاہیئے
 
جاسم محمد

محفلین
انتہائی گمراہ کن اور منفی سرخی لگائی ہے جنگ گروپ نے۔ یہ کس قسم کی درجہ بندی ہے ، 374 تک۔ 100 ، 250 ، 500 اور 1000 والی تو دیکھی اور سنی ہیں مگر 374 والی گمراہ کن اور مفی درجہ بندی کا سہرا جنگ گروپ کے سر ہی جائے گا جس نے یہ صرف اس لیے کیا تاکہ اگلے نمبر پر پاکستانی یونیوریسٹی کا نام نہ آ سکے اور پہلی 500 میں جو پاکستانی یونیورسٹیاں ہیں ان کا ذکر خیر بھی نہ ہو سکے۔
اب بھی اگر کسی کو شبہ تھا کہ جیو نیوز ، جنگ گروپ پاکستان کے مفاد میں کام کر رہا ہے تو وہ دور ہو گیا ہوگا :)
 
Top