تاسف دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی صحت کی دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الم

محفلین
ابھی مجھے معلوم ہوا کے پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم اسپتال میں زیر علاج ہیں ارفع کریم نے 2004ء میں نو سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفشنل بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس معصوم اور ذہین کو صحتِ کاملہ عطا فرمائیں اور اسکی تمام جسمانی روحانی بیماریوں کو دور فرمائیں۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔

مزید معلومات اس ربط پر
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مریضہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

ابھی دنیا ٹی وی پر بھی اس کی خبر نشر ہوئی تھی۔ اسے غالباً دل کا حملہ ہوا تھا، وہ تو اب صحیح ہے لیکن دماغ متاثر ہوا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مریضہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

ابھی دنیا ٹی وی پر بھی اس کی خبر نشر ہوئی تھی۔ اسے غالباً دل کا حملہ ہوا تھا، وہ تو اب صحیح ہے لیکن دماغ متاثر ہوا ہے۔
اللہ پاک صحت سے نوازے۔ وہ یقینآ کسی حاسد کی نظر کا شکار ہوی ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس معصوم اور ذہین بچی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائیں اور اسکی تمام بیماریوں کو دور فرمائیں۔ آمین ثم آمین
 

شمشاد

لائبریرین
for 2 weeks Govt. of Pakistan officials have not taken any decision about her treatment in any foreign country...
to save a 90 year old Pakistani politicians , he was taken to london immediately....
but to save a talented brain of Pakistan , they are thinking from 2 weeks

Arfa_Karimgtt2.jpg


Good news for Arfa Karim

NidokidosGroup56.jpg
شرم سے ڈوب مرنے کا مقام حکومتی اہلکاروں کا۔​
 

میر انیس

لائبریرین
یا اللہ اتنی پیاری اور ذہین بچی کو کس کی نظر لگ گئی۔ تصویر میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے اللہ نے ایک حسین پھول کو مسکراہٹ دے دی ہو ۔ یا اللہ پنجتن پاک کے صدقے میں اس بچی کو جلد از جلد صحت یاب کر۔ اس معصوم چاند پر سے گہن ہٹا دے اور یہ پاکستان کیلئے مستقبل میں اپنے علم اور عقل سے ایسی راہیں کھول دے کہ سارا زمانہ عش عش کر اٹھے۔ میرے مولا بچا لے اس بچی کو کہ ہمارا مستقبل اگرحسین ہوگا تو انہی ننھے ننھے پھولوں کے ہاتھوں
 
یا اللہ پاکستان کے ایسے محسنوں کو جنہوں نے کسی نہ کسی طرح وطنَ عزیز کا نام دنیا میں روشن و بلند کیا، صحت و عافیت عطا فرما اآمین
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ ارفع کریم قضائے الہٰی سے وفات پا گئی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

محمد امین

لائبریرین
انا للہ ا نا الیہ راجعون ۔۔۔ ابھی خبر سنی ٹی وی پر بہت افسوس ہوا :( :( :( اللہ اس کی قبر پر رحمتیں نازل فرمائے اور والدین و رشتہ داروں کو صبر دے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top