! دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار: ہارپ !

محمد سعد

محفلین
محمد سعد اگر آپ سیاست دانوں پر یقین کر تے ہوں تو یہ لیجئے وینزویلا کے صدر شاویز کا بیان جسمیں انہوں نے ہیٹی زلزلے کو امریکی ہارپ ٹیسٹ قرار دیا ہے:
Youtube- chavez: Us weapon test caused haiti earthquake
ایک اور سازش؟ :)

اس قسم کے موضوعات میں سیاست دانوں کے بیانات سے نہیں بلکہ علمی دلائل سے آپ کی بات میں وزن آتا ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
علمی دلائل سے اگر بات کی جائے تو پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری عوام کو پتہ ہے کہ براستہ واشنگٹن ہورہا ہے۔ کس کس بات کا انکار کیجئے گا۔باقی علمی دلائل کے لئے یوٹیوب پر آپ کو کافی علمی دلائل یورپی مفکرین ہی کی مل جائیں گی
 
"جو کچھ بھی ہو رہا ہے" کہنا تو کچھ زیادہ ہی ہے۔ البتہ یہ بات تو سبوں کو پتا ہے کہ بہت کچھ ہو رہا ہے۔ لیکن اس سب سے اس موضوع پر تو فرق نہیں پڑنے والا جس پر یہاں بحث ہو رہی ہے۔ اس کی حقیقت تک پہنچنا ہے تو سیاست کو تھوڑی دیر کے لیے ذہن سے نکال کر خالص سائنسی طرزِ فکر سے اس پر غور کرنا ہوگا۔ اس قسم کی دلیل کی سائنس میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی کہ "چونکہ امریکہ پہلے بھی بہت مسائل پیدا کر رہا ہے اور اس کی پوری دنیا پر قبضے کی خواہش ہے، تو اس ٹیکنالوجی والا دعویٰ بھی درست ہی ہوگا"۔ سائنس میں ہر چیز کو تجربے سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ کوئی تجربہ امریکہ میں تو کامیاب ہو لیکن پاکستان میں اسے چاہے ہو بہو وہی حالات مہیا کریں، تب بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اگر تجربے سے ثابت نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے مفروضے کو پہلے سے ثابت شدہ قوانین کی مضبوط بنیاد کے ساتھ تو پیش کریں۔ اگر وہ بھی نہیں کر سکتے تو پھر اپنے درست ہونے پر اتنا اصرار کیوں؟
 
محمد سعد

محفلین
اور ہاں، تجربے کی کمی پوری کرنے کے لیے یوٹیوب کی کسی ایسی ویسی ویڈیو کا ربط نہ دینا۔ سائنسی تجربے میں تفصیلی پیمائشیں بھی ہوتی ہیں اور تجربے کا مکمل طریقہ کار بھی واضح طور پر بتایا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی (اگر مناسب ساز و سامان ہو تو) اسے آزما کر دیکھ سکے۔ اگر آپ کی ویڈیو میں یہ خصوصیات موجود ہیں تب تو میں شوق سے دیکھوں گا۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو آپ اس کو "ثبوت" نہیں قرار دے سکتے۔
 
یار اتنا غصہ بھی ٹھیک نہیں کہ میں نادانستہ طور پر کہہ بیٹھوں کہ آپ کو سائنس فوبیا تو نہیں‌ہوگیا ہے :grin:
 
فوبیا تو خوف کو کہتے ہیں۔ چنانچہ اسے فوبیا کہنا غلط ہوگا۔ :tongue:
اور غصہ تو آئے گا ہی جب میں اتنی طویل تحریر لکھ کر سمجھاؤں کہ میں اس بات کو کس بنیاد پر صحیح یا غلط سمجھتا ہوں جبکہ دوسری طرف سے مختصر سا جواب آئے، "تم غلط ہو"۔ کم از کم ثابت تو کریں کہ کیسے غلط ہوں۔ اور ثابت کرنے کا بھی ہر موضوع کے مطابق اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر پانی کے طبیعی اور کیمیائی خواص پر کبھی بھی اس بات سے فرق نہیں پڑے گا کہ کس سائنس دان، سیاست دان، فوجی، موچی وغیرہ نے کیا کہا یا اس کا طرزِ زندگی کیسا ہے۔ اس کی خصوصیات ویسی ہی رہیں گی۔ بالکل اسی طرح یہاں بھی سیاسی بیانات کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔ اہمیت ہے تو برقی مقناطیسی امواج کے خواص، ان کے مادے پر پڑنے والے اثرات، اور اس قسم کی چیزوں کی۔
 
arifkarim

معطل
اہمیت ہے تو برقی مقناطیسی امواج کے خواص، ان کے مادے پر پڑنے والے اثرات، اور اس قسم کی چیزوں کی۔
بے شک ۔ شائد اسی لئے خفیہ سی آئی اے مائنڈ کنٹرول پراجیکٹ MK Ultra کی مکمل رپورٹس ابھی تک لا پتا ہیں۔ ویسے بھی آپ کسی یو ٹیوب ویڈیو یا کسی بھی اور رپورٹ پر تو یقین کرنے نہیں والے۔ اسلئے آپکو ذاتی ریسرچ کی خاطر صرف انٹروڈکشن کیلئے یہ ربط دے دیتا ہوں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Project_MKULTRA
آپ اس پراجیکٹ یا تجربات کی موجودگی کو اثبوتوں کیساتھ جھٹلا دیں۔ میں آج ہی ہارپ اور اینٹی مین اسٹریم علوم سے توبہ کر لوں گا!
 
محمد سعد

محفلین
بے شک ۔ شائد اسی لئے خفیہ سی آئی اے مائنڈ کنٹرول پراجیکٹ mk ultra کی مکمل رپورٹس ابھی تک لا پتا ہیں۔ ویسے بھی آپ کسی یو ٹیوب ویڈیو یا کسی بھی اور رپورٹ پر تو یقین کرنے نہیں والے۔ اسلئے آپکو ذاتی ریسرچ کی خاطر صرف انٹروڈکشن کیلئے یہ ربط دے دیتا ہوں:
http://en.wikipedia.org/wiki/project_mkultra

اس لنک والی تحقیق کا تعلق دماغی خلیات کو کیمیائی مادوں یا تشدد کے ذریعے نقصان پہنچا کر اس کی کارکردگی متاثر کرنے سے ہے۔ اس قسم کی صورتِ حال کا مشاہدہ تو آپ تب بھی کر سکتے ہیں جب آپ کئی دنوں سے نیند کی کمی کا شکار ہوں جس سے آپ کی کام کرنے کی صلاحیت اور قوتِ فیصلہ کم ہو جاتی ہے۔ ایسے میں متاثرہ فرد کو اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور کرنا، بلیک میل کرنا وغیرہ زیادہ آسان ہو جاتا ہے کیونکہ اس کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔
لیکن یہاں پر آپ جس "مائینڈ کنٹرول" کی بات کر رہے ہیں، وہ ممکن نہیں ہے کہ دور کہیں بیٹھا ہوا کوئی شخص اپنے ٹرانسمٹر کو دماغ کی "فریکوینسی" کے ساتھ ٹیون کر کے اسے ریموٹ والے جہاز کی طرح قابو کرنے لگ جائے۔ اگر آپ نے دماغ کی ساخت کا کچھ مطالعہ کیا ہوتا تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہوتا۔

آپ اس پراجیکٹ یا تجربات کی موجودگی کو اثبوتوں کیساتھ جھٹلا دیں۔ میں آج ہی ہارپ اور اینٹی مین اسٹریم علوم سے توبہ کر لوں گا!

انسان کی اب تک کی دریافتوں اور ایجادات کا ایک بڑا حصہ دوسروں سے منفرد سوچ رکھنے والوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ میں آپ سے صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ سائنس مشاہدے اور تجربات کے ذریعے سیکھنے کا نام ہے۔ آپ کو بھی جب کوئی نئی بات معلوم ہو تو اسے قبول کرنے سے پہلے اس پر اچھی طرح مختلف پہلؤوں سے غور کر لیا کریں اور اگر تجربے کے ذریعے آزمانا ممکن ہو تو آزمایا بھی ضرور کریں۔ اور خاص طور پر جب آپ اسے آگے بڑھاتے ہیں تو اس کو مزید بہتر طور پر جانچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔
 
چاند بابو

محفلین
اور ہاں، تجربے کی کمی پوری کرنے کے لیے یوٹیوب کی کسی ایسی ویسی ویڈیو کا ربط نہ دینا۔ سائنسی تجربے میں تفصیلی پیمائشیں بھی ہوتی ہیں اور تجربے کا مکمل طریقہ کار بھی واضح طور پر بتایا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی (اگر مناسب ساز و سامان ہو تو) اسے آزما کر دیکھ سکے۔ اگر آپ کی ویڈیو میں یہ خصوصیات موجود ہیں تب تو میں شوق سے دیکھوں گا۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو آپ اس کو "ثبوت" نہیں قرار دے سکتے۔

میرے محترم دوست زیل میں جاپان پر گرائے جانے والے ایٹم بم لٹل بوائے

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=PB-atl3YBSQ"]YouTube- Little Boy - Atom Bomb - Hiroshima[/ame]

اور پاکستان میں چاغی کے مقام پر کیئے گئے ایٹم بم کے تجربات کی ویڈیوز ہیں۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=DfRw5u-WwSU"]YouTube- Pakistan nuclear test - パキスタン核実験[/ame]

یہاں بھی کوئی مکمل طریقہ کار بھی واضح طور بیان نہیں کیا گیا ہے کیا آپ اسے دیکھنے سے بھی اسی بنا پر انکار کرپائیں گے؟؟؟؟؟؟
 
محمد سعد

محفلین
میرے محترم دوست زیل میں جاپان پر گرائے جانے والے ایٹم بم لٹل بوائے
اور پاکستان میں چاغی کے مقام پر کیئے گئے ایٹم بم کے تجربات کی ویڈیوز ہیں۔

یہاں بھی کوئی مکمل طریقہ کار بھی واضح طور بیان نہیں کیا گیا ہے کیا آپ اسے دیکھنے سے بھی اسی بنا پر انکار کرپائیں گے؟؟؟؟؟؟

ان ویڈیوز کو اکیلے اکیلے کسی چیز کے ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا رہا۔ ثبوت میں ان مقامات پر ایٹمی دھماکوں کے اثرات، جاپان میں مرنے والے لوگ، دونوں مقامات پر دھماکے کے بعد زمین میں تابکار عناصر کی بڑھی ہوئی مقدار، عینی شاہدین کی ایک بڑی تعداد، اور ایسی اور کئی باتیں ہیں جو کہ مل کر ان واقعات کے ثبوت کا کام کرتی ہیں۔ صرف یہ ویڈیوز ہی ثبوت کے لیے کافی نہیں ہیں۔ (اور آپ کی بتائی گئی جاپان والی ویڈیو تو اصلی بھی نہیں بلکہ تخیلاتی ہے)۔

یہاں پر دعویٰ کرنے والے اگر نظریاتی طور پر ہی سہی لیکن ایک وضاحت پیش کر سکیں کہ ان کے خیال میں ہارپ کیوں اتنا خطرناک ہے، اور وہ وضاحت صدیوں سے مسلسل آزمائے جا رہے سائنس کے بنیادی اصولوں کے خلاف نہ ہو تو بھی ان کے دعوے میں کوئی وزن پیدا ہوگا۔ ورنہ بصورت دیگر اگر دعویٰ کرنے والے کو نہ یہ پتا ہو کہ ہارپ کن اصولوں کے مطابق کام کرتا ہے، زلزلے کیسے آتے ہیں، برقی مقناطیسی امواج کی خصوصیات کیا ہیں، انسانی دماغ کی اندرونی ساخت کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے، تو پھر نہ وہ کوئی معقول وضاحت پیش کر پائے گا اور نہ ہی اپنی بات ثابت کر پائے گا۔ بلکہ الٹا یہ حیرت کی بات ہوگی کہ اگر ان چیزوں کا اس کو پتا ہی نہیں تو وہ اتنا بڑا دعویٰ کس خوشی میں کر رہا ہے۔ اگر پتا ہے تو کم از کم وضاحت تو کی جائے۔ سائنسی بحث کے نام پر سیاسی ویڈیوز کا انبار نہ لگایا جائے۔
اور اگر پتا نہیں ہے لیکن دلچسپی ہے تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس موضوع کی حد میں آنے والی تمام چیزوں کے متعلق علم حاصل کیا جائے، انہیں سمجھا جائے، اور پھر غور کیا جائے کہ اگر یہ ممکن ہے تو کیسے ممکن ہے اور اگر ممکن نہیں تو کیوں نہیں۔ کیونکہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک کہے کہ پانی آکسیجن اور ہائیڈروجن سے نہیں بلکہ کاربن اور سلفر سے بنتا ہے، دوسرا کہے کہ ہائیڈروجن میں پانچ سو چھتیس پروٹان ہوتے ہیں، اور ہم ان دعووں کو یوں ہی مان لیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
آپ کو دنیا میں ایسے بہت سے مفروضے گردش کرتے نظر آئیں گے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پر لوگ ان کو بغیر تحقیق کے صحیح مان لیتے ہیں اور پھر بھرپور انداز میں اس پر بحث بھی کرتے ہیں ۔ اس کی ایک اہم مثال اڑن طشتری بھی ہے کہ کئی لوگوں کو وہ نظر آئی پر اب تک اسکا وجود ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سچ ہے کہ نظریات تو سائنس میں بہت پیش کیئے گئے اور اپنا ایک نظریہ پیش کرنے پر کسی پر کوئی پابندی نہیں پر اہم بات تجربات اور مشاہدات سے ان کو سچ ثابت کرنا ہوتا ہے۔ اگر میں یہ دعوٰی کروں کے ہوا میں اُڑ کر امریکہ جاسکتا ہوں تو سائنس کہ پہلے سے ثابت شدہ قوانین کی مدد سے مجھکو ماہرین پر پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ایسا ممکن ہے۔ یا پھر ایسا کرکے سب کو دکھانا ہوگا اور ایک نیا قانون دنیا کو دینا ہوگا۔ اگر ہارپ سے کسی بھی جگہ کے موسم کو کنٹرول کیا جاسکتا یا زلذلہ ،طوفان یا کوئی آفت لائی جاسکتی تھی تو امریکہ میں آنے والے طوفانوں کو کیوں نہیں روک لیا گیا۔ امریکہ نے کیوں اپنے اتنے فوجی افغانستان اور عراق میں پھنسا کر رکھے ہوئے ہیں۔
 
ریحان

محفلین
ایک سائینسی موضوع ہے ۔۔ جس پر تعلیمی طریقہ سے بات بس کوئی ایک بھائی کر رہے ہیں ( محمد سعد ) ۔۔ باقی سب جانے مفروضے پیش کر کے کچھ ثابت کیوں کرنا چاہتے ہیں ۔

یہ یوٹیوب والے یہ امریکہ والے ڈارون تھیوری پر زندگی استوار ہے جٍن کی ۔۔ اب اس سے آگے اور کچھ لکھنے کو دل بھی نہیں کرتا
 
arifkarim

معطل
آپ کو دنیا میں ایسے بہت سے مفروضے گردش کرتے نظر آئیں گے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ پر لوگ ان کو بغیر تحقیق کے صحیح مان لیتے ہیں اور پھر بھرپور انداز میں اس پر بحث بھی کرتے ہیں ۔ اس کی ایک اہم مثال اڑن طشتری بھی ہے کہ کئی لوگوں کو وہ نظر آئی پر اب تک اسکا وجود ثابت نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سچ ہے کہ نظریات تو سائنس میں بہت پیش کیئے گئے اور اپنا ایک نظریہ پیش کرنے پر کسی پر کوئی پابندی نہیں پر اہم بات تجربات اور مشاہدات سے ان کو سچ ثابت کرنا ہوتا ہے۔ اگر میں یہ دعوٰی کروں کے ہوا میں اُڑ کر امریکہ جاسکتا ہوں تو سائنس کہ پہلے سے ثابت شدہ قوانین کی مدد سے مجھکو ماہرین پر پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ایسا ممکن ہے۔ یا پھر ایسا کرکے سب کو دکھانا ہوگا اور ایک نیا قانون دنیا کو دینا ہوگا۔ اگر ہارپ سے کسی بھی جگہ کے موسم کو کنٹرول کیا جاسکتا یا زلذلہ ،طوفان یا کوئی آفت لائی جاسکتی تھی تو امریکہ میں آنے والے طوفانوں کو کیوں نہیں روک لیا گیا۔ امریکہ نے کیوں اپنے اتنے فوجی افغانستان اور عراق میں پھنسا کر رکھے ہوئے ہیں۔

آپکی سادگی پر قربان ہو جانے کو دل کرتا ہے! :)
آپکا کیا خیال ہے کہ یہ دنیا بھی اتنی ہی سادہ ہے جتنی کہ ہمیں بذریعہ میڈیا نظر آتی ہے؟
جہاں تک اڑن طشتریوں کا سوال ہے تو اسکے لئے آپ کو نیٹ پر اتنی معلومات مل جائیں گی کہ لاکھوں ویڈیوز اور کلپس کو جھٹلاتے جھٹلاتے عمر گزر جائے۔ پر ہم نہ مانیں والی کیفیت اسوقت تک رہے گی جب تک کوئی طاقتور حکومت "آفیشلی" اسکا دعویٰ نہ کرے۔ چلیں‌مان لیتے ہیں کہ زمین سے لئے گئے ابتک اڑن طشتریوں کے تمام شاٹس جعلی، بوگس اور جھوٹے ہیں۔ لیکن کیا ناسا کے اپنے خلائی کیمرے بھی اس معاملہ میں "منافقت" کا شکار ہیں، اور ہمارے "ایمان" کے برخلاف کچھ اور ہی دکھا رہے ہیں؟
اس سلسلہ میں‌میرا ایک دھاگہ:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20194
اور مکی بھائی کی یہ ایک بلاگ پوسٹ ضرور پڑھنا:
http://makki.urducoder.com/?p=464
اب آتے ہیں‌دوسرے سوال پر: یعنی امریکیوں کا بھولا پن۔ اگر واقعی امریکہ انتہائی خوفناک و جدید ٹیکنالوجی پر وعبور رکھتا ہے تو خود اسکا استعمال کیوں‌نہیں‌کر پاتا۔
جواب: اسکے لئے آپکو امریکہ کے معاشی، اقتصادی، سماجی ، سیاسی نظام کی سوجھ بوجھ حاصل کرنا ہوگی۔ امریکہ پچھلی صدی سے بلاوجہ کی کئی جنگیں دوسرے ممالک میں لڑ چکا ہے۔ جسمیں اسکا اربوں، کھربوں ڈالر یقیناً لگا ہوگا۔ اسکے باوجود وہ دنیا کی سوپر پاور ہے؟ حالانکہ زیادہ جنگیں‌کرنے سے تو اچھے بھلے ملک دیوالیہ ہو جاتے ہیں‌پر امریکہ حضور کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ الٹا دوسری جنگ عظیم نے امریکہ کی ناکام معیشت کو واپس کھڑا کر دیا؟ مطلب دال میں‌کالا ہے۔
نیز قدرتی آفات تو امریکہ میں بھی آتی ہیں۔ لیکن وہ لوگ جلد ہی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں، حد سے زیادہ درآمداد کی وجہ سے؟ اور جو فوجی دوسرے ممالک میں اپنے وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسکا کتنا فائدہ پرائیویٹ ملٹی نیشل کارپوریشنز کو ہوتا ہے۔ اسپر بھی غور کیجئے! یہ دنیا اتنی سادہ نہیں ہے جناب! :biggrin:
 
قیصرانی

لائبریرین
ہارپ کا موسم کنٹرول کے علاوہ مائنڈ کنٹرول فنکشن بھی ہے۔ اس سلسلہ میں‌ امریکی گورنر jesse ventura کی ڈاکومنٹری:

کافی مزاحیہ وڈیو ہے۔ یہ صاحب کہاں‌کے گورنر ہیں؟ ان کی ریسرچ ٹیم کی کیا کوالی فیکیشن ہے؟ انڈونیشیا میں ارورا بوریلیاس یعنی ناردرن لائٹس کا تذکرہ؟ کیا حماقت ہے یار۔ گورنر صاحب کو دیکھیں بے چارے لگتا ہے کہ سر ہلانے اور ڈیلیو ڈبلیو ایف کے پہلوانوں‌کی نقالی کے سوا کچھ نہیں جانتے۔

یہ رائے میری بالکل ذاتی ہے اور صرف اس وڈیو سے متعلق ہے
 
جیسی وینٹیورا سے متعلق:
http://en.wikipedia.org/wiki/Jesse_Ventura
وہ جنوری 1999 سے جنوری 2003 تک ریاست مینیسوٹا کے گورنر تھے۔ باقی جیسے ہم صدور امریکہ کا مذاق اڑاتے ہیں۔ ویسے ہی مین اسٹریم سیاست پر یقین رکھنے والے سازشی تھیوریوں کا! :bringiton:
 
محمد سعد

محفلین
آپکی سادگی پر قربان ہو جانے کو دل کرتا ہے! :)
آپکا کیا خیال ہے کہ یہ دنیا بھی اتنی ہی سادہ ہے جتنی کہ ہمیں بذریعہ میڈیا نظر آتی ہے؟
اور آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ سارے کہانیاں سنانے والے سچ بول رہے ہیں حالانکہ ان میں سے ایک بھی متعلقہ شعبے کے کسی ماہر کے سامنے ٹک نہیں پائے گا، نہ ہی کبھی اپنی بات کو تجربے کے ذریعے ثابت کر پائے گا؟؟؟
جہاں تک اڑن طشتریوں کا سوال ہے تو اسکے لئے آپ کو نیٹ پر اتنی معلومات مل جائیں گی کہ لاکھوں ویڈیوز اور کلپس کو جھٹلاتے جھٹلاتے عمر گزر جائے۔
یوں تو بولتے ہوئے کتے بلیوں کی باقاعدہ فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ تو کیا یہ مان لیا جائے کہ کتے بلیاں انسانوں کی زبان میں بول سکتے ہیں؟ اگر واقعی زمین پر اتنی ساری اڑن طشتریاں آتی جاتی رہتی ہیں تو ان کروڑوں فلکیات دانوں اور موسمیات دانوں کو کیوں نظر نہیں آتیں جن کا کام ہی ہر وقت آسمان پر نگاہ رکھنا ہوتا ہے اور ان میں سے 85 فیصد سے بھی زائد کا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا؟ صرف انہی کو کیوں نظر آتی ہیں جن کو نہ بصریات کی کوئی الف بے آتی ہو، نہ فلکیات میں دلچسپی ہو اور نہ ہی موسمیات سے کوئی لگاؤ ہو۔ جن کا دن میں اوسطاً بیس منٹ کا وقت بھی آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے نہیں گزرتا، ان کو وہ چیزیں کیسے نظر آ جاتی ہیں جو کہ دن تو دن، راتوں کو بھی جاگ جاگ کر آسمان کی جانب منہ کر کے بیٹھے رہنے والوں کو نظر نہیں آتیں؟ اب تک کم از کم دو تین لاکھ فلکیات دانوں کو تو اڑن طشتریاں بالکل واضح شکل میں نظر آ جانی چاہیے تھیں۔
جہاں تک ناسا کے کیمروں والی ویڈیوز کی بات ہے تو ان میں نظر آنے والی چیز سو فیصد قدرتی واقعہ بھی ہو سکتا ہے اور آپ کی بات بھی درست ہو سکتی ہے۔ لیکن اس قدر مبہم ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ کم از کم پہلی ویڈیو تو برف کے کسی چھوٹے سے ٹکڑے کی ہی لگتی ہے۔ اسے تو کسی صورت میں بھی خلائی مخلوق سے جوڑنا احمقانہ سوچ ہے۔ دوسری ویڈیو طوفان کے اوپر پلازما یا کوئی اور قدرتی مظہر بھی ہو سکتا ہے۔ ثبوت ہمیشہ پختہ اور مفصل ہوتا ہے جس سے صاف پتا چلے کہ واقعی یہ بات درست ہے۔ ثبوت اس قدر مبہم نہیں ہوا کرتا۔

اب آتے ہیں‌دوسرے سوال پر: یعنی امریکیوں کا بھولا پن۔ اگر واقعی امریکہ انتہائی خوفناک و جدید ٹیکنالوجی پر وعبور رکھتا ہے تو خود اسکا استعمال کیوں‌نہیں‌کر پاتا۔
جواب: اسکے لئے آپکو امریکہ کے معاشی، اقتصادی، سماجی ، سیاسی نظام کی سوجھ بوجھ حاصل کرنا ہوگی۔ امریکہ پچھلی صدی سے بلاوجہ کی کئی جنگیں دوسرے ممالک میں لڑ چکا ہے۔ جسمیں اسکا اربوں، کھربوں ڈالر یقیناً لگا ہوگا۔ اسکے باوجود وہ دنیا کی سوپر پاور ہے؟ حالانکہ زیادہ جنگیں‌کرنے سے تو اچھے بھلے ملک دیوالیہ ہو جاتے ہیں‌پر امریکہ حضور کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ الٹا دوسری جنگ عظیم نے امریکہ کی ناکام معیشت کو واپس کھڑا کر دیا؟ مطلب دال میں‌کالا ہے۔
نیز قدرتی آفات تو امریکہ میں بھی آتی ہیں۔ لیکن وہ لوگ جلد ہی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں، حد سے زیادہ درآمداد کی وجہ سے؟ اور جو فوجی دوسرے ممالک میں اپنے وطن کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسکا کتنا فائدہ پرائیویٹ ملٹی نیشل کارپوریشنز کو ہوتا ہے۔ اسپر بھی غور کیجئے! یہ دنیا اتنی سادہ نہیں ہے جناب! :biggrin:
اسے بھی کسی غیر معمولی قسم کی چیز کا کوئی ثبوت نہیں کہا جا سکتا۔ سبوں کو پتا ہے کہ امریکہ کی بیشتر جنگوں کا مقصد ہی مخالف کے وسائل پر قبضہ اور لوٹ مار کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی تجارت بھی دنیا بھر میں پھیلا رکھی ہے۔ آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والا سود، ہتھیاروں اور ڈیجیٹل آلات کی فروخت سے ملنے والا پیسہ، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اس سب میں مجھے تو کہیں بھی خلائی مخلوق یا ہارپ کی "تباہ کن صلاحیتوں" کا ثبوت نظر نہیں آتا۔ آپ اس کے ذریعے کیا بتانا چاہتے ہیں؟
حقیقت میں تو آپ کی سادگی پر شاید کوئی مر جائے کیونکہ خود ہی لوگوں کو مائیکروسافٹ اور اڈوب جیسی کمپنیوں کے سافٹ وئیر پر منحصر رکھنے کی پوری پوری کوشش کرتے ہو اور پھر پوچھتے ہو کہ امریکہ کمائی کہاں سے کرتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
اور آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ سارے کہانیاں سنانے والے سچ بول رہے ہیں حالانکہ ان میں سے ایک بھی متعلقہ شعبے کے کسی ماہر کے سامنے ٹک نہیں پائے گا، نہ ہی کبھی اپنی بات کو تجربے کے ذریعے ثابت کر پائے گا؟؟؟
ہارپ کا ٹیسٹ لیبارٹری میں:
مکمل ڈاکومنٹری دیکھئے۔۔۔۔

یوں تو بولتے ہوئے کتے بلیوں کی باقاعدہ فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ تو کیا یہ مان لیا جائے کہ کتے بلیاں انسانوں کی زبان میں بول سکتے ہیں؟ اگر واقعی زمین پر اتنی ساری اڑن طشتریاں آتی جاتی رہتی ہیں تو ان کروڑوں فلکیات دانوں اور موسمیات دانوں کو کیوں نظر نہیں آتیں جن کا کام ہی ہر وقت آسمان پر نگاہ رکھنا ہوتا ہے اور ان میں سے 85 فیصد سے بھی زائد کا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا؟ صرف انہی کو کیوں نظر آتی ہیں جن کو نہ بصریات کی کوئی الف بے آتی ہو، نہ فلکیات میں دلچسپی ہو اور نہ ہی موسمیات سے کوئی لگاؤ ہو۔ جن کا دن میں اوسطاً بیس منٹ کا وقت بھی آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے نہیں گزرتا، ان کو وہ چیزیں کیسے نظر آ جاتی ہیں جو کہ دن تو دن، راتوں کو بھی جاگ جاگ کر آسمان کی جانب منہ کر کے بیٹھے رہنے والوں کو نظر نہیں آتیں؟ اب تک کم از کم دو تین لاکھ فلکیات دانوں کو تو اڑن طشتریاں بالکل واضح شکل میں نظر آ جانی چاہیے تھیں۔
جنہوں نے دیکھ کر بھی ہٹ دھرمی کے باعث انکار کرنا ہو۔ انکو لاکھ بار بھی نظر آجائیں، وہ انکار ہی کریں گے۔

جہاں تک ناسا کے کیمروں والی ویڈیوز کی بات ہے تو ان میں نظر آنے والی چیز سو فیصد قدرتی واقعہ بھی ہو سکتا ہے اور آپ کی بات بھی درست ہو سکتی ہے۔ لیکن اس قدر مبہم ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ کم از کم پہلی ویڈیو تو برف کے کسی چھوٹے سے ٹکڑے کی ہی لگتی ہے۔ اسے تو کسی صورت میں بھی خلائی مخلوق سے جوڑنا احمقانہ سوچ ہے۔ دوسری ویڈیو طوفان کے اوپر پلازما یا کوئی اور قدرتی مظہر بھی ہو سکتا ہے۔ ثبوت ہمیشہ پختہ اور مفصل ہوتا ہے جس سے صاف پتا چلے کہ واقعی یہ بات درست ہے۔ ثبوت اس قدر مبہم نہیں ہوا کرتا۔
جی ہاں اثبوت اگر کوئی آفیشل ادارہ پیش کرے تو چاہے جتنا مرضی مبہم ہو، ہمیں‌یقین تو کرنا پڑتا ہے۔ جیسا کہ 9/11 کے بعد ہوا تھا۔ اسکو تو ہم جھٹلانے سے رہے۔۔۔۔ اثبوت کی حقیقت کا تعلق جسکی لاٹھی اسکی بھینس سے ہے۔ نہ کہ دلائل سے۔

اسے بھی کسی غیر معمولی قسم کی چیز کا کوئی ثبوت نہیں کہا جا سکتا۔ سبوں کو پتا ہے کہ امریکہ کی بیشتر جنگوں کا مقصد ہی مخالف کے وسائل پر قبضہ اور لوٹ مار کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی تجارت بھی دنیا بھر میں پھیلا رکھی ہے۔ آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والا سود، ہتھیاروں اور ڈیجیٹل آلات کی فروخت سے ملنے والا پیسہ، وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اس سب میں مجھے تو کہیں بھی خلائی مخلوق یا ہارپ کی "تباہ کن صلاحیتوں" کا ثبوت نظر نہیں آتا۔ آپ اس کے ذریعے کیا بتانا چاہتے ہیں؟
حقیقت میں تو آپ کی سادگی پر شاید کوئی مر جائے کیونکہ خود ہی لوگوں کو مائیکروسافٹ اور اڈوب جیسی کمپنیوں کے سافٹ وئیر پر منحصر رکھنے کی پوری پوری کوشش کرتے ہو اور پھر پوچھتے ہو کہ امریکہ کمائی کہاں سے کرتا ہے۔

تو جناب آپکو کس حکیم نے کہا کہ آپ کارپوریشنز کے سافٹوئیر خرید کر استعمال کریں۔ وہ ویسے بھی تو حد سے زیادہ غیر ناسب قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ آپ شوق سے اپنی لینکس کی دنیا میں مگن رہئے۔ جبکہ جو کام ونڈوز اور میک کے پلیٹ فارمز پر پروفیشنلی انداز میں‌ہو سکتا ہے۔ جب وہ لینکس پر نہیں‌ہو سکتا تو اسوقت تک لوگ کیوں لینکس پر جائیں گے۔ اوبنٹو کا نیا ورژن تو نستعلیقی خط ہی درست نہیں دکھا سکتا! :grin:
 
مکی

معطل
آپ شوق سے اپنی لینکس کی دنیا میں مگن رہئے۔ جبکہ جو کام ونڈوز اور میک کے پلیٹ فارمز پر پروفیشنلی انداز میں‌ہو سکتا ہے۔ جب وہ لینکس پر نہیں‌ہو سکتا تو اسوقت تک لوگ کیوں لینکس پر جائیں گے۔

عارف میں آپ سے بحث تو نہیں کرنا چاہتا تاہم جس ناسا کی آپ قسمیں کھا رہے ہیں وہ فیڈورا استعمال کرتے ہیں.. :laughing:
 
Top