! دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار: ہارپ !

arifkarim

معطل
اگر آپ کا خیال ہے کہ جوہری ہتھیار اس وقت سب سے زیادہ طاقت ور ہیں، تو آپ یقینا غلطی پر ہیں۔ امریکی حکومت ایک لمبے عرصہ سے ہارپ ٹیکنولوجی کو فائننس کر رہی ہے، جسکے ذریعہ سے زمین کے موسم، زمین کی سطح اور پورے قرہ عرض کو اپنی مرضی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ پچھلے مہینوں میں آنے والا برما کے ٹائفون اور چین میں آنے والا زلزلہ انہی ہتھیاروں کی کاروائی ہے۔ :eek:
یقینا بہت سے لوگ یہ سن کر حیران ہوں گے، کیونکہ اس قسم کی معلومات بہت کم منظر عام پر آتی ہیں، لیکن یہ سب بالکل جھوٹ بھی نہیں۔ یہ ویڈیو ان ہی شکوک و شبہات پر مشتمل ہے:
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=0VX0JvpW5q0[/ame]
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=iRN0GDFH3Vs[/ame]

چین کے زلزلہ سے 30 منٹ قبل، آسمان پر مختلف رنگوں کا ظاہر ہونا؟:
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=KKMTSDzU1Z4[/ame]
نیٹ پر سرچ کے دوران آپ کو ہارپ کے متعلق بہت کچھ ملے گا۔ مجھے امید اسکے متعلق محترم فواد صاحب امریکہ کی تائید میں کچھ لکھیں گے۔ :)
 
خرم

محفلین
یاران تیز گام نے محفل کو جا لیا
ہم محو نالہ جرس کارواں رہے۔

اگر ایسا کر بھی لیا ہو تو امریکہ نے ہی کیا۔ ہم نے تو بڑھکیں ہی ماریں۔ قرآن تو ہمیں بھی زیادہ سے زیادہ تیاری رکھنے کا حکم دیتا ہے یہ اور بات کہ اپنی ذاتی ٹیکنالوجی سے تو ہم آج ایک پائدار تلوار بھی نہیں بنا سکتے بلکہ شائد سوئی بھی نہیں بنا سکتے ایسے ہتھیاروں کی تو بات ہی کیا جو زمین کا مزاج ہی بدل دیں۔
 
Raheel Anjum

محفلین
دجال کے بارے میں جو احادیث بیان ہوئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تمام زمیں کے خزانے اس کے کنٹرول میں ہوں گے۔جو قبیلے/لوگ اس کے حمایتی ہوں گے وہاں وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا تو وہ بارش برسائے گا۔ زمین کو اگانے کا حکم دے گاتو وہ اگانے لگے گی۔انکے مویشی موٹے تازہ ہو جائیں گے، ان کے پہلو تن جائیں گے، اور تھن دودھ سے بھر جائیں گے۔ جو اس کی تکذیب کریں گے وہاں قحط ہو جائے گا اور ان کے تمام چرنے والے جانور ہلاک ہو جائیں گے۔
اللہ کے رسول کے ان ارشادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اب اوپر والے پیغامات پڑہیں تو لگتا ہے کہ دجال کے ظہور کا وقت زیادہ دور نہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
بالکل میرے ذہن میں بھی یہی خیال آرہا تھا کہ اگر یہ واقعی سچ ہے تو پھر تو دجال کا ظہور ہوا ہی چاہتا ہے۔
 
زھرا علوی

محفلین
آج سے پندرہ سولہ سال پہلے کی بات ہے جب ہم گجرات میں رہتے تھے کی ایک دن سردیوں میں اچانک رات کے پچھلے پہر گرمی شدید بڑی گئی تھی حتکہ ہم لوگ کمروں سے باہر صحنوں میں نکل آئے تھے اور آسمان کے ایک طرف دائرے کی شکل کا ایک چھوٹا سا حصہ جلتے کوئلے کی طرح دہک رہا تھا۔۔ آج اس پلازمہ کی ویڈیو دیکھی تو مجھے یاد آگیا جو لوگ وسطی پنجاب میں رہتے ہیں انہیں شاید یاد ہو مجھے اسکی وجہ تو خیر معلوم نہیں کے وہ کیا تھا البتہ اتنا سنا تھا ہم نے کے فیصل آباد میں راکھ کی بارش بھی ہوئی تھی۔۔۔ اب واللہ عالم وہ کیا تھا۔۔۔
 
zerocool

محفلین
امریکہ کسی دجال سے کم تو نہیں ھے۔ آپ خود دیکھ لیں‌جو لوگ اسکی حمایت کر رھے وہ خوش ھیں جو نہیں‌ ان پر مشکلات آ جاتی ھیں۔
 
arifkarim

معطل
دجال کے بارے میں جو احادیث بیان ہوئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تمام زمیں کے خزانے اس کے کنٹرول میں ہوں گے۔جو قبیلے/لوگ اس کے حمایتی ہوں گے وہاں وہ آسمان کو بارش برسانے کا حکم دے گا تو وہ بارش برسائے گا۔ زمین کو اگانے کا حکم دے گاتو وہ اگانے لگے گی۔انکے مویشی موٹے تازہ ہو جائیں گے، ان کے پہلو تن جائیں گے، اور تھن دودھ سے بھر جائیں گے۔ جو اس کی تکذیب کریں گے وہاں قحط ہو جائے گا اور ان کے تمام چرنے والے جانور ہلاک ہو جائیں گے۔
اللہ کے رسول کے ان ارشادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اب اوپر والے پیغامات پڑہیں تو لگتا ہے کہ دجال کے ظہور کا وقت زیادہ دور نہیں۔
بھائی جان : آپ نے بالکل درست موقع پر حدیث بیان کی۔ درحقیقت دجال یعنی امریکہ ظہور تو ہو چکا، لیکن ہم مسلمان اتنے لاسمجھ ہیں کہ سامنے کھڑا دشمن نظر نہیں‌آرہا اور آنے والے دجال کا انتظار کر رہے ہیں;)
 
بلال

محفلین
آج سے پندرہ سولہ سال پہلے کی بات ہے جب ہم گجرات میں رہتے تھے کی ایک دن سردیوں میں اچانک رات کے پچھلے پہر گرمی شدید بڑی گئی تھی حتکہ ہم لوگ کمروں سے باہر صحنوں میں نکل آئے تھے اور آسمان کے ایک طرف دائرے کی شکل کا ایک چھوٹا سا حصہ جلتے کوئلے کی طرح دہک رہا تھا۔۔ آج اس پلازمہ کی ویڈیو دیکھی تو مجھے یاد آگیا جو لوگ وسطی پنجاب میں رہتے ہیں انہیں شاید یاد ہو مجھے اسکی وجہ تو خیر معلوم نہیں کے وہ کیا تھا البتہ اتنا سنا تھا ہم نے کے فیصل آباد میں راکھ کی بارش بھی ہوئی تھی۔۔۔ اب واللہ عالم وہ کیا تھا۔۔۔

کیا یہ پاکستان کے گجرات کی بات ہے یا انڈیا کے گجرات کی۔۔۔ اصل میں میں اس لئے پوچھ رہا تھا میں پاکستان کے گجرات میں رہتا ہوں۔۔۔ اگر ایسی کوئی بات یہاں ہوئی تھی تو میں اس کے بارے میں کسی سے پوچھتا ہوں۔ شائد کچھ پتہ چل جائے۔۔۔
 
عارف کریم صاحب نے بڑی اہم پوسٹ کی ہے شاید بہت سارے لوگوں کو یہ باتیں اتنی ہی ناقابل یقین لگیں جتنی انیسویں صدی کے لوگوں کو جہاز اور ایٹم بم کی تاہم یہ ایک الگ بحث ہے حقیقی دجال کے آنے میں تو اللہ جانے کتنا وقت ہے لیکن امریکی مظالم و جنگی جنون اسے دجال وقت ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔Zerocoolنے ٹھیک بات کی ہے۔
 
arifkarim

معطل
عارف کریم صاحب نے بڑی اہم پوسٹ کی ہے شاید بہت سارے لوگوں کو یہ باتیں اتنی ہی ناقابل یقین لگیں جتنی انیسویں صدی کے لوگوں کو جہاز اور ایٹم بم کی تاہم یہ ایک الگ بحث ہے حقیقی دجال کے آنے میں تو اللہ جانے کتنا وقت ہے لیکن امریکی مظالم و جنگی جنون اسے دجال وقت ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔zerocoolنے ٹھیک بات کی ہے۔

آپ نے تو میرے دل کی بات کہہ دی۔ :)
 
Raheel Anjum

محفلین
امریکہ کسی دجال سے کم تو نہیں ھے۔ آپ خود دیکھ لیں‌جو لوگ اسکی حمایت کر رھے وہ خوش ھیں جو نہیں‌ ان پر مشکلات آ جاتی ھیں۔

ایک حد تک تو آپ کی بات ٹھیک ہے۔ لیکن جہاں تک میں نے احادیث سے سمجھا ہے دجال ایک فرد ہو گا نہ کہ کوئی ملک یا سسٹم۔
 
Raheel Anjum

محفلین
بھائی جان : آپ نے بالکل درست موقع پر حدیث بیان کی۔ درحقیقت دجال یعنی امریکہ ظہور تو ہو چکا، لیکن ہم مسلمان اتنے لاسمجھ ہیں کہ سامنے کھڑا دشمن نظر نہیں‌آرہا اور آنے والے دجال کا انتظار کر رہے ہیں;)
عارف کریم بھائی آپ کی بات بھی درست ہے کہ ہم مسلما نوں کی بے حسی انتہا درجہ کی ہے اور ہمیں اپنے دوست دشمن کا کوئی ادراک نہیں ہے حالانکہ ہمیں تو ہر وقت گھوڑے تیار رکھنے کا حکم ہے۔ لیکن دجال کے حوالے سے جو احادیث اور نشانیاں بیان کی گئی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ دجال ایک شخص ہو گا نہ کہ کوئی ملک یا سسٹم۔ احادیث مبارکہ سے پتا چلتا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے کانا ہو گا اوراس کی دونوں آنکھوں کے درمیان واضح طور پر عربی میں کافر یا کفر لکھا ہو گا۔
 
زھرا علوی

محفلین
کیا یہ پاکستان کے گجرات کی بات ہے یا انڈیا کے گجرات کی۔۔۔ اصل میں میں اس لئے پوچھ رہا تھا میں پاکستان کے گجرات میں رہتا ہوں۔۔۔ اگر ایسی کوئی بات یہاں ہوئی تھی تو میں اس کے بارے میں کسی سے پوچھتا ہوں۔ شائد کچھ پتہ چل جائے۔۔۔

یہ پاکستان کا ہی گجرات ہے ویسے فیصل آباد بھی تو اپنے پاکستان میں ہی ہے نا:)
 
ساجداقبال

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا ہتھیار ہوتا تو آج ایدھی والے قبائلی علاقوں میں‌ ”زلزلہ زدگان“ کی امداد کرتے نظر آتے اور چین والے بیجنگ اولمپیاڈ میں قناتیں لگائے رو رہے ہوتے۔
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی آپ کی بات بھی درست ہے کہ ہم مسلما نوں کی بے حسی انتہا درجہ کی ہے اور ہمیں اپنے دوست دشمن کا کوئی ادراک نہیں ہے حالانکہ ہمیں تو ہر وقت گھوڑے تیار رکھنے کا حکم ہے۔ لیکن دجال کے حوالے سے جو احادیث اور نشانیاں بیان کی گئی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ دجال ایک شخص ہو گا نہ کہ کوئی ملک یا سسٹم۔ احادیث مبارکہ سے پتا چلتا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے کانا ہو گا اوراس کی دونوں آنکھوں کے درمیان واضح طور پر عربی میں کافر یا کفر لکھا ہو گا۔

اس ایک شخص سے مراد امریکی صدر ہو سکتے ہیں، جنکے ماتھے پر کفر لکھا نظر آتا ہے۔ ایک آنکھ سے کانے کا مطلب یہ ہے کہ اسکی صرف دنیاوی آنکھوں ہوگی اور روحانی آنکھ نہیں‌ ہوگی۔ عجیب بات یہ ہے کہ امریکی ڈالروں پر All Seeing Eye
یعنی کانی آنکھ کندہ ہوتی ہے۔ :grin:
all%20seeing%20eye.jpg
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا ہتھیار ہوتا تو آج ایدھی والے قبائلی علاقوں میں‌ ”زلزلہ زدگان“ کی امداد کرتے نظر آتے اور چین والے بیجنگ اولمپیاڈ میں قناتیں لگائے رو رہے ہوتے۔
جب لوگوں نے پہلی بار ریڈیو، ٹی وی اور ایٹم بمب کے بارے میں سنا تھا تو ایسے ہی ہنس رہے تھے :grin:
 
زیک

مسافر
یہ تو پھر وہی کہانیاں آ گئیں۔ :confused:

کم از کم ہارپ کی تفصیل ہی کسی اچھے سائنسی ذریعہ سے پڑھ لیں۔ پڑھ نہ سکتے ہیں تو کسی سے پڑھوا لیں۔
 
Top