دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

حسان خان نے 'تصاویر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 31, 2013

  1. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے جمعے کے روز جمعۂ عظیمہ منایا۔ مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز گزشتہ اتوار سے ‘پام سنڈے’ یا کھجوروں کے اتوار سے ہوگیا تھا۔ یہ تقریبات جمعرات کو عروج پر پہنچیں، جب حضرت عیسیٰ کو گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کو ‘جمعۂ عظیمہ’ کے حوالے سے دنیا بھر میں بھی اسی نوعیت کی عبادتی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان عبادتی اجتماعات کا مقصد دراصل مسیح کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔ جمعۂ عظیمہ کے بعد اب ایسٹر یا عید قیامت المسیح (یا عید الفصح) اتوار اکتیس مارچ کو منائی جائے گی۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG][​IMG]
    [​IMG]

    منبع
     
    • معلوماتی معلوماتی × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ویسے اس میں جتنی بھی تصاویر دکھائی گئی ہیں وہ ساری کیتھولک ممالک کی ہیں۔ پروٹسٹنٹ عیسائیوں کے 'وہابی' ہیں، یعنی وہ ان سب مذہبی رسومات کو ناجائز اور بدعت مانتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سری لنکا
    [​IMG]

    نیپلز، اطالیہ
    [​IMG]

    انڈونیشیا
    [​IMG]

    یروشلم، مقبوضہ فلسطین
    [​IMG]

    اطالیہ
    [​IMG]

    یروشلم (عیسائیوں کے مطابق مسیح کو اس مقام پر مصلوب کیا گیا تھا، لہذا یہ اُن کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔)
    [​IMG]

    لاہور
    [​IMG]

    لندن
    [​IMG]
    [​IMG]

    ہسپانیہ
    [​IMG]
    [​IMG]

    اشبیلیہ، ہسپانیہ (کبھی یہاں مسلمان عرب حکمران تھے)
    [​IMG]

    منبع
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    مجھے یہ تصاویر دیکھ کر اپنا پسندیدہ ترین مذہبی تہوار عاشورہ اور اس سے منسلک رسومات و روایات یاد آ رہی ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میرا مینجر بھی عیسائیوں کا وہابی ہے۔۔۔ پر چھٹی لازمی کرتا ہے۔۔۔ :laugh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یہ ایام اُن کے لیے بھی مقدس ہیں، بس وہ انہیں سادگی سے اور رسومات سے اجتناب کر کے مناتے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    مذہب کیا کیا کراتا ہے انسان سے یار
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔ مجھے تو ان میں کوئی بری چیز نظر نہیں آ رہی، بلکہ اس کے برعکس میری نظر میں یہ کافی خوبصورت اور جاندار رسومات ہیں جن کی قدردانی کے لیے انسان کا مسیحی ہونا یا کسی قسم کے اعتقادات کا معتقد ہونا ضروری نہیں۔
    کہتے ہیں حُسن دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے۔ :p:p
     
    • متفق متفق × 1
  9. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    میں اوور آل مذاہب کی بات کر رہا ہوں مجھے اس میں اچھے اور برے سے زیادہ ایک اور چیز لگی جو لکھی نہین جا سکتی ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کوئی چکر نہیں میاں۔۔۔ میں اسے جانتا ہوں۔۔ کوہ پیمائی پر نکلا ہوتا ہے۔۔ اک چھٹی بھی میسر آجائے تو۔۔۔ :p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    نہ لکھنے کے لیے شکریہ :) :)
     
  12. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    جی کیوں کہ وہ تمام مذاہب پر فٹ ہو جاتی ہے تو سب لٹھ اٹھا لیں گے :grin:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    کونسا ایوریسٹ لگا رکھا ہے اسلام آباد مین ؟ وہیں دامن کوہ پر ہو گا یار
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نہیں یار وہ تو امریکہ میں ہوتا ہے۔۔۔ ڈینور میں۔۔۔ وہاں کولوراڈو نامی کوئی پہاڑی بھی تین بار سر کر چکا ہے۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    بڑی گل اے بھئی :( ہم سے تو محلے کا گندہ نالہ نہیں پار ہوتا :grin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  16. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    دو فٹ کی نالی خاطر تین کلومیٹر کا پھیرا ڈلوا دیتے تھے مہمانوں کو۔۔۔ :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,856
    موڈ:
    Twisted
  18. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    کی ہو گیا ؟
     
  19. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,856
    موڈ:
    Twisted
    اتنے خراب منظر بھیا :(
     
  20. حسان خان

    حسان خان لائبریرین

    مراسلے:
    15,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ارے میں نے خواہ مخواہ اوپر آپ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ آپ کو ساجد بھائی دو تین روز قبل بھی سمجھا چکے ہیں کہ آپ اپنی مذہب بیزاری کا مکمل حق رکھتے ہیں، لیکن یوں اس طرح کے نازیبا پیرائے میں کسی مذہبی عقیدے یا مذہبی رسومات کی تضحیک کا آپ کو اخلاقی حق نہیں ہے۔
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر