دنیا بھر میں جمعۂ عظیمہ (گڈ فرائڈے) کی تصاویر

حسان خان

لائبریرین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے جمعے کے روز جمعۂ عظیمہ منایا۔ مسیحی عقائد کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز گزشتہ اتوار سے ‘پام سنڈے’ یا کھجوروں کے اتوار سے ہوگیا تھا۔ یہ تقریبات جمعرات کو عروج پر پہنچیں، جب حضرت عیسیٰ کو گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کو ‘جمعۂ عظیمہ’ کے حوالے سے دنیا بھر میں بھی اسی نوعیت کی عبادتی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ان عبادتی اجتماعات کا مقصد دراصل مسیح کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے۔ جمعۂ عظیمہ کے بعد اب ایسٹر یا عید قیامت المسیح (یا عید الفصح) اتوار اکتیس مارچ کو منائی جائے گی۔

524.jpg

233.jpg

1012.jpg

623.jpg

1117.jpg

cuba-good-friday-jpeg-0df8d_24216563.jpg

rjo102_brazil-_0330_11_24217224.jpg

322.jpg

1312.jpg

349469-01-02_242145911.jpg

peru-good-friday-jpeg-04949_242173081.jpg

cuba-good-friday-jpeg-0f37f_24216575.jpg
qui06_ecuador-_0329_1a_24215553.jpg

234.jpg


منبع
 

حسان خان

لائبریرین
ویسے اس میں جتنی بھی تصاویر دکھائی گئی ہیں وہ ساری کیتھولک ممالک کی ہیں۔ پروٹسٹنٹ عیسائیوں کے 'وہابی' ہیں، یعنی وہ ان سب مذہبی رسومات کو ناجائز اور بدعت مانتے ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
سری لنکا
good_friday_photos_2013_1.jpg


نیپلز، اطالیہ
good_friday_photos_2013_3.jpg


انڈونیشیا
good_friday_photos_2013_4.jpg


یروشلم، مقبوضہ فلسطین
good_friday_photos_2013_5.jpg


اطالیہ
good_friday_photos_2013_6.jpg


یروشلم (عیسائیوں کے مطابق مسیح کو اس مقام پر مصلوب کیا گیا تھا، لہذا یہ اُن کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔)
good_friday_photos_2013_8.jpg


لاہور
good_friday_photos_2013_9.jpg


لندن
good_friday_photos_2013_10.jpg

good_friday_photos_2013_11.jpg


ہسپانیہ
good_friday_photos_2013_12.jpg

good_friday_photos_2013_14.jpg


اشبیلیہ، ہسپانیہ (کبھی یہاں مسلمان عرب حکمران تھے)
good_friday_photos_2013_15.jpg


منبع
 

حسان خان

لائبریرین
مجھے یہ تصاویر دیکھ کر اپنا پسندیدہ ترین مذہبی تہوار عاشورہ اور اس سے منسلک رسومات و روایات یاد آ رہی ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
مذہب کیا کیا کراتا ہے انسان سے یار
اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔ مجھے تو ان میں کوئی بری چیز نظر نہیں آ رہی، بلکہ اس کے برعکس میری نظر میں یہ کافی خوبصورت اور جاندار رسومات ہیں جن کی قدردانی کے لیے انسان کا مسیحی ہونا یا کسی قسم کے اعتقادات کا معتقد ہونا ضروری نہیں۔
کہتے ہیں حُسن دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے۔ :p:p
 

عسکری

معطل
اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔ مجھے تو ان میں کوئی بری چیز نظر نہیں آ رہی، بلکہ اس کے برعکس میری نظر میں یہ کافی خوبصورت اور جاندار رسومات ہیں جن کی قدردانی کے لیے انسان کا مسیحی ہونا یا کسی قسم کے اعتقادات کا معتقد ہونا ضروری نہیں۔
کہتے ہیں حُسن دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے۔ :p:p
میں اوور آل مذاہب کی بات کر رہا ہوں مجھے اس میں اچھے اور برے سے زیادہ ایک اور چیز لگی جو لکھی نہین جا سکتی ۔
 

حسان خان

لائبریرین

ارے میں نے خواہ مخواہ اوپر آپ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ آپ کو ساجد بھائی دو تین روز قبل بھی سمجھا چکے ہیں کہ آپ اپنی مذہب بیزاری کا مکمل حق رکھتے ہیں، لیکن یوں اس طرح کے نازیبا پیرائے میں کسی مذہبی عقیدے یا مذہبی رسومات کی تضحیک کا آپ کو اخلاقی حق نہیں ہے۔
 
Top