دنیائے کرکٹ کے چند یادگار کیچز!

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'کھیل اور کھلاڑی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 25, 2018

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,932
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    [​IMG]
    کرکٹ میچوں میں بیٹنگ اور بالنگ کے علاوہ فیلڈنگ بھی اہم کردار ہوتی ہے۔ بعض اوقات فیلڈرز کی جانب سے ڈراپ ہونے والے کیچ ٹیم کی فتح کو شکست میں بدل دیتے ہیں، جب کہ بعض کیچز سےٹیم جیت جاتی ہے۔ ہم چندیادگار کیچز کا تذکرہ کررہےہیں ،جوکرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگئے۔
    شاہد آفریدی کا حیران کن کیچ
    [​IMG]
    شاہد آفریدی قومی ٹیم کےبہترین آل راؤنڈر ہیں۔ پی ایس ایل 2018کے ایک میچ میں انہوں نے حیران کن انداز میں کیچ پکڑا جو ساری دنیا میں سراہا گیا۔ آفریدی نےکراچی کنگز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں باؤنڈری لائن کے قریب کیچ پکڑ ا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے عمر یامین نے محمد عرفان کی تیز گیند پرچھکا لگانے کے لیے انتہائی اونچا شاٹ کھیلاتو ایسا لگا کہ گیندفضا میں اڑتی ہوئی باؤنڈری لائن کے باہر جائے گی اور گلیڈی ایٹرز کو6 رنز مل جائیں گے مگر اسی دوران با ؤنڈری پر کھڑے ہوئےآفریدی ،بال پرکسی عقاب کی طرح جھپٹے اور کیچ پکڑلیا۔
    یہ ناقابل یقین کیچ تھا جس پر ایمپائر بھی محو حیرت تھے۔ انہوں نے عمر امین کو آؤٹ دینے سے قبل ٹی وی ایمپائر سے رجوع کیا جنہوں نےانہیں کیچ آؤٹ قرار دیا۔ اس سلسلے میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کیریئر کا بہترین کیچ پکڑنے کی خواہش تھی، اسی لیے وہ باؤنڈری لائن کے قریب آکر کھڑے ہوئے۔ عمر امین کے شاٹ لگانے کے بعد گیند ہوا میں تھی، میں نے اس پر نگاہیں جما کر رکھیں اور ڈائی لگا کر اسے پکڑ لیا اور فوری طور سےاندر کی جانب اچھالا اور دوڑ کر دوبارہ گیند کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔

    وہاب ریاض
    [​IMG]
    2017میں پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی ۔ ایک میچ کے دوران71 رنز پر ویسٹ انڈیز کے پانچ بلے باز آؤٹ ہو گئے، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ کیربین ٹیم 200 رنز بھی نہیں بنا پائے گی۔پاکستانی فاسٹ بالرکیریئر کی بہترین بولنگ کر رہے تھے۔ وہاب ریاض اندھا دھند شارٹ لینتھ پھینک رہے تھے۔ویسٹ انڈین بیٹس مین ڈاورچ اور روسٹن چیز نے پاکستانی بالرز کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور مہمان بالرز انہیں آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔
    صاف لگ رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز بغیر مزید نقصان کے، پورا دن کھیلے گی۔وہاب ریاض مڈ آف پر فیلڈنگ کر رہے تھے۔ روسٹن چیز نے شاٹ کھیلا، اگرچہ بال ہوا میںپرواز کرتے ہوئے کسی بھی فیلڈر کی پہنچ سے دور تھی لیکن وہاب ریاض نے بال کےساتھ ساتھ دوڑنا شروع کیا اور چند لمحوں بعدفضا میں اچھلتے ہوئے ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا۔
    محمد عامر
    [​IMG]
    فاسٹ بالر محمد عامر کا ایک کیچ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تاخیر سے لیا جانے والا کیچ کہلایا۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میںپانچ سالہ پابندی کا خاتمہ ہونے کے بعد عامر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حصہ لیا۔ یہ ان کے کیریئر کا 20واں میچ تھا۔ اس میچ میں انہوں نے فاسٹ بالر، ذوالفقار بابر کی گیند پر ڈیرن براوو کا کیچ لیا جو ان کا پہلا کیچ ہونے کی وجہ سے یادگار تھا۔
    تھسارا پریرا
    [​IMG]
    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر جانا تھا۔ میچ کے ابتدائی مرحلے میںپشاور زلمی کے بیٹس مین آندرے فلیچر نے ایک اونچا شاٹ کھیلا جو چوکا لگ رہاتھا لیکن تھسارانے، جو مڈ آن کی پوزیشن پر کھڑے تھے، گیند کا تعاقب کیا اور باؤنڈری کے قریب ڈائی لگا کر اسےپکڑنے میں کامیاب رہے۔
    ڈین ایلگر
    [​IMG]
    حال ہی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانس برگ ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلین ٹیم کے کپتان ٹم پین بیٹنگ کررہے تھے۔ انہوں نےمیزبان ٹیم کے بالر،ربادا کی گیند پر زوردار شارٹ لگایا، گیند ہوا میں اچھل گئی۔ ڈین ایلگر جو سلپ پر فیلڈنگ کررہےتھے، انہوں نےمخالف سمت د وڑتے ہوئےڈائیولگائی اورکشش ثقل کے خلاف جاتے ہوئے گیندکواپنی دسترس میں لے لیا۔ اس ،شاندار کیچ پر جہاں شائقین نے بھرپور داد دی وہیں کمنٹیٹرزبھی حیرت زدہ تھے، اور انہوں نے اسے چند بہترین کیچوں میں سےایک قرار دیا۔
    محمد کیف
    [​IMG]
    2004میں بھارتی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی۔ کراچی میں ایک روزہ میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو ایک روزہ کرکٹ کی عالمی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف 350رنز کا دیا۔ پاکستان کو 8گیندوں پر دس رنز بنانا تھے ،شعیب ملک نے ایک اونچا شاٹ کھیلا لیکن گیند ہوا میں معلق ہوگئی۔محمد کیف لانگ آف اور ہیمانگ بدانی لانگ آن کی پوزیشن سے دوڑتے ہوئے گیند کی طرف آئے۔ دونوں فیلڈر ایک دوسرے سے متصادم ہوئے لیکن کیف نے گرتے گرتے بھی کیچ پکڑ لیا۔ شعیب کے آؤٹ ہوتے ہی نئے آنے والے بلے باز صرف پانچ رنز بنا سکے اور بھارت نے مذکورہ میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔
    جوئے ڈینلی
    [​IMG]
    پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں لاہور قلندر کی جانب سے کھیلنے والے جوئے ڈینلی نے بھی ایک موقع پر ایک ایسا کیچ پکڑا جس نے جونٹی رہوڈز کے کیچ کی یاد تازہ کردی۔ کراچی کنگز کے بلے باز کا شاٹ ہوا میں اڑتا ہوا باؤنڈری لائن کی جانب گیا جو یقیناً چھکا ہوتا لیکن ڈینلی نے اس موقع پر ہوا میں تقریباً پرواز کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
    کپل دیو
    [​IMG]
    1983کے عالمی کپ کےفائنل میچ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سر ویوین رچرڈز نے کپل دیو کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا جو کپل کے سر کی جانب آیا۔ انہوں نے فضا میں اچھل کر کیچ پکڑ لیاجو ورلڈ کپ کی تاریخ کا شاندار کیچ قرار پایا۔اسی سال ایک دوسرے میچ بھی ویوین رچرڈ ز، کپل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 183نز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
    ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کے دوران، ویوین رچرڈ ز ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی کے پانچ رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کے لیے آئے۔انہوں نے تیزی کے ساتھ اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا اور سات چوکے لگائے۔بھارتی اسپنر مدن لال کی گیند پر رچرڈز نے پل شاٹ کھیلا۔ کپل جومڈ آف پوزیشن پر کھڑے تھے، وہ20میٹر تک پیچھے کی جانب بھاگتے ہوئے آئے اور گیند کو زمین پر گرنے سے قبل پکڑ لیا۔
    راہول ڈریوڈ
    [​IMG]
    راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایسے بلے باز تھے جنہیں ’’آہنی چٹان ‘‘ کا لقب دیا گیا تھا،انہیں ٹیم کا سست ترین فیلڈربھی کہا جاتا تھا۔ جنوری 2000ء میں ’’گابا‘‘ میں آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کے درمیان تین قومی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب صورت کیچ پکڑا۔پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے 196رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی۔ سری سانتھ کی بالنگ کے دوران پاکستانی بیٹس مین معین خان بیٹنگ کررہے تھے، جب کہ راہول ڈریوڈ اسکوائر لیگ پر کھڑے تھے۔ بھارتی بالر کی ایک شارٹ بال کو معین نے پوری قوت سے پل کیا۔ ڈریوڈ نے گیند کے ساتھ ساتھ بھاگتے ہوئے باؤنڈری لائن کے قریب ڈائی لگا کر اسے کیچ کرلیا۔
    ڈینئل ویٹوری
    [​IMG]
    2015کے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جو ویلنگٹن میں کھیلا گیا،اس میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوا۔ کیوی بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی حریف ٹیم کو چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 393رنز کا ہدف دیا۔ میچ کے دسویں اوور میںٹرینٹ بولٹ کی بالنگ کے دوران کیربئن بلے باز ، مارلن سموئیل نے تھرڈ مین پوزیشن کی جانب اپر کٹ شاٹ کھیلاجہاں ویٹوری کھڑے تھے، گیند باؤنڈری لائن کی جانب جارہی تھی۔یہ یقیناًچھکا ہوتا لیکن ڈینئل ویٹوری نےکسی ایتھیلیٹ کے انداز میں دوڑتے ہوئے گیند کو باؤنڈری پار کرنے سے قبل ہی ہائی جمپ لگا کردبوچ لیا۔ یہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کیچوں میں سے ایک کیچ قرار پایا۔
    روزنامہ جنگ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    مذکور بالا کیچز کے علاوہ بھی بہت باکمال کیچز لئے گئے ہیں کرکٹ کی تاریخ میں-

    تو سب سے پہلے ٹرینٹ بولٹ صاحب کا شاندار کیچ

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کولنگ ووڈ صاحب نے ایک سے ایک شاندار کیچ پکڑ رکھا ہے۔
    جونٹی بھائی کے کیچز بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  4. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    گلین میکسویل کا باؤنڈری پر نہایت شاندار کیچ

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    گلین میکگرا کا ایشیز 2002 کا کیچ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  6. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    میتھیو سنکلئیر کا سوپر سے بھی اوپر کیچ!!



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کولنگ ووڈ کے کچھ کیچز کی جھلک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  8. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی جی بلاشبہ یہ بھی شاندار کیچ ہے



    لیکن اسی طرح بلکہ اس سے بھی شاندار قسم کا ایک کیچ جنوبی افریقن انڈر 19 کھلاڑی نے تھاما تھا 2008 کے ورلڈ کپ میں-

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  9. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    زبردست وغیرہ!!
    چونکہ یہ غالباً اس طرح کا پہلا کیچ تھا-
    اب تو خیر ایسے کیچز معمول بن چُکے ہیں-

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    سنگا جی کھپے است!!

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    مائیکل سلیٹر کا حیرت انگیز کیچ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  12. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    اظہرالدین صاحب کا یہ کیچ جھلکیوں میں کبھی دیکھا تھا ابھی سلیٹر جی کا نام پڑھا تو یاد آیا- یہ بھی خوب کیچ ہے جی!!

     
    آخری تدوین: ‏مئی 15, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  13. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    اسمتھ جی کا یہ کیچ لنکا میں وارم اپ میچ کا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  14. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    پونٹنگ جی دکھ گئے چھوٹے سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  15. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    اظہرالدین جی نےاپنا آخری میچ 2000 میں کھیلا تھا تو اندازہ ہے کہ یہ میچ 97-98 کا ہوگا-
    اور تب پونٹنگ جی آپ جیسے الڑ بالک ہی تو تھے-
    تاہم دلچسپ اور بہترین بات یہ ہے کہ انکا سٹانس اور شارٹ کا انداز بلکل یہی رہا آخر تک- جو خود میں نہایت دلکش چیز تھی-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  16. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    یہ اکتوبر 1996 کا میچ ہے۔ پونٹنگ جی کا چوتھا ٹیسٹ میچ تھا۔
    Only Test, Australia tour of India at Delhi, Oct 10-13 1996 | Match Summary | ESPNCricinfo
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. عبداللہ محمد

    عبداللہ محمد مدیر

    مراسلے:
    8,663
    جھنڈا:
    Pakistan
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  18. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    وہ کیوں جی۔ ہربھجن کے آنے کے بعد ہی مسلسل تینوں ورلڈکپ اٹھائے کینگروز نے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  19. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    5,908
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ورلڈ کپ سے یاد آیا 2007 میں انڈیا کا مقابلہ برموڈا سے چل رہا تھا، اس میچ میں ایک موٹے بھائی نے سہواگ کا شاندار کیچ پکڑا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  20. یاز

    یاز مدیر

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر