دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دماغ کو پھر ریاضی سے لڑایا گیا، ایک اور زوردار دھماکہ ہوا، اب نتیجہ دیکھیے ، غلط جواب ہے تو ایک اور موقع عنایت فرمائیے۔
موقع دیا جاتا ہے :cool:
مگر ڈھائی سے کم ہو کر اب صرف ڈیڑھ نمبر ملیں گے۔
ایک اشارہ دیتے ہیں کہ آپ مکمل غلط نہیں ہیں وقار بھیا۔ سب کو ایک لاٹھی سے ہانکیے۔ :rollingonthefloor:
 
علی وقار

محفلین
موقع دیا جاتا ہے :cool:
مگر ڈھائی سے کم ہو کر اب صرف ڈیڑھ نمبر ملیں گے۔
ایک اشارہ دیتے ہیں کہ آپ مکمل غلط نہیں ہیں وقار بھیا۔ سب کو ایک لاٹھی سے ہانکیے۔ :rollingonthefloor:
اچھا تو یہ جواب تھا۔ اب سمجھا۔ ہانک کر آ گیا ہوں۔ نکالیے ڈیڑھ نمبر۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 11 کا درست جواب علی وقار بھیا نے دے دیا۔ کیا ہوا جو تین کوششیں کیں۔
لیکن نمبر صرف ڈیڑھ ہی حاصل کر پائے۔ نہ ہونے سے کچھ تو ہونا بہتر ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صورت حال کچھ یوں ہے اس وقت
سوال نمبر 1۔۔۔علی وقار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔5
سوال نمبر 2۔۔۔ عامر گولڑوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 3۔۔۔ سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 4۔۔۔سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 5۔۔۔
سوال نمبر 6۔۔۔علی وقار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 7۔۔۔فیصل عظیم فیصل۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 8۔۔۔ سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 9۔۔۔عامر گولڑوی۔۔۔۔۔۔۔۔ 5
سوال نمبر 10۔۔ سید عاطف علی۔۔۔۔۔۔5
سوال نمبر 11۔۔علی وقار۔۔۔۔۔۔۔۔۔5۔1 یعنی کہ ڈیڑھ نمبر :LOL:
 
علی وقار

محفلین
سوال نمبر 11 کا درست جواب علی وقار بھیا نے دے دیا۔ کیا ہوا جو تین کوششیں کیں۔
لیکن نمبر صرف ڈیڑھ ہی حاصل کر پائے۔ نہ ہونے سے کچھ تو ہونا بہتر ہے۔
عاطف بھائی نے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مجھے اپنے ڈیڑھ نمبر خطرے میں محسوس ہو رہے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
بالکل بالکل۔۔۔
جواب تو آپ دونوں کے درست ہیں۔ یہ گل اور یاسمین کا مشترکہ فیصلہ ہے۔
تو کیا نمبر آدھے آدھے ہو جائیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
نہیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ عاطف بھائی کو پورے پانچ نمبر دے دیے جائیں۔ ہمارا جو دماغ کا دہی الگ سے بنا ہے، اس کا بدلہ ہم آپ سے بعد میں لیں گے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ عاطف بھائی کو پورے پانچ نمبر دے دیے جائیں۔ ہمارا جو دماغ کا دہی الگ سے بنا ہے، اس کا بدلہ ہم آپ سے بعد میں لیں گے۔ :)
آپ کے دماغ کا تو جو دہی بنا سو بنا۔۔۔۔ بڑا خطرہ ہماری طرف ہے وقار بھیا۔
اتنا زور زور سے ہنس رہے، کہیں ہمسائے ہاسپٹل فون نہ کر دیں کہ کسی کی دماغی حالت خراب لگتی ہے۔ :silent3:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کون سا پہلی بار ہے۔ ہمسائے اور ان کے چالیس گھروں تک کے پڑوسی عادی ہو چکے ہوں گے۔
نہیں وقار بھیا دوسرے گھر میں پڑوسی دور دور ہیں۔ یہاں دیوار سے دیوار ملی ہے۔ ہمسایوں کے چھوٹے بچے سو رہے ہوتے نا وقت بے وقت۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال نمبر 11 میں پانچ نمبر کچھ وجوہات کی بنا پر عاطف بھائی اور وقار بھائی میں بالترتیب ساڑھے تین اور ڈیڑھ کے حساب سے تقسیم کیے گئے ہیں۔
کوئی اعتراض ہو تو جلدی سے بتا دیجئیے ورنہ عصر کے بعد ہم اگلا سوال یعنی سوال نمبر 12 دینے والے ہیں۔
 
Top