دماغ لڑائیے ۔۔۔۔ تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دماغ لڑائیے
اوپر جو لڑی کا لنک دیا ہے۔ اس میں صرف سوالوں کے جواب دینے ہیں۔ کیا بولا؟ صرف سوالوں کے جواب دینے ہیں۔
نہیں سمجھ آئی نا۔۔۔ واضح کئے دیتے ہیں۔
:unsure: دن میں کم سے کم تین سوال کئے جائیں گے مختلف اوقات میں۔ زیادہ سے زیادہ کتنے ہوں گے ، معلوم نہیں پڑا ابھی تک۔
:unsure:اگلا سوال آنے تک اس سے پہلے دئیے گئے سوال کا جواب کنفرم نہیں کیا جائے گا، اس لئے ایک سے زیادہ لوگ بھی جواب دے سکتے ہیں۔ جس کا جواب درست ہو گا اور پہلے دیا ہو گا، اسی کا جواب درست مانا جائے گا۔
:unsure: ہر صحیح جواب پر 5 نمبر ملیں گے۔
:unsure:سوال یا جواب بارے کچھ بھی بات کرنی ہو، اس لڑی میں کی جائے۔ پابندی نہ کرنے کی صورت میں دو نمبر کاٹئے جائیں گے۔
:unsure: کھیل کے اختتام پر جیتنے والے کو ٹرافی سے نوازا جائے گا ۔

:daydreaming:۔۔۔۔ اب ہم چپ۔ اگر آپ میں سے کوئی مشورہ دینا چاہیں گیم کو بہتر یا دلچسپ بنانے کے لیے۔۔تو دیجئیے۔

دماغ نیچے دئیے گئے ربط پر لڑانا ہے۔
دماغ لڑائیے
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام!
احمد بھائی نے مجھ سے پہلے جواب دے دیا۔ اب مجھے جواب میں تدوین کرنا ہو گی۔ :)
چونکہ ہر صحیح جواب پر 5 نمبر ملنے ہیں ۔ اس لئے جواب واضح ہونا بہتر ہے۔ یہ سوال تو ویسے بھی سب کو بلانے کے لئے تھا تو اس کے نمبر شامل نہیں ہوں گے۔ لیکن تبصرہ لڑی میں کچھ نکات بیان کر دئیے ہیں۔
اگر اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے تو بتائیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
علی وقار بھیا اور عامر گولڑوی بھیا چونکہ آپ اس وقت موجود ہیں تو اپنی رائے دیجئیے۔
کیا یہ مناسب رہے گا کہ تبصرے والی لڑی میں رواں تبصرہ ہوتا رہے کہ کس نے کتنے نمبر حاصل کئے ہیں۔

اس کے علاوہ کوئی مشورہ دینا چاہیں۔
 
جیسا آپ کو مناسب لگے بہتر تو یہ ہے کہ سوال اور جوب دونوں کے لیے ایک وقت مقرر کر دیا جائے اور پھر مقررہ وقت کے ختم ہونے پر جیتنے والے کا بتا دیا جائے۔ بصورت دیگر اگر کوئی سوال کا درست جواب نہیں دے سکتا تو کھیل کو جاری رکھنے کے لیے بہتر ہے کہ کوئی متبادل سوال رکھا جائے۔
 
علی وقار

محفلین

سب چلے گا۔ بے فکر ہو کر جو جی میں آئے، کرتی رہیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جیسا آپ کو مناسب لگے بہتر تو یہ ہے کہ سوال اور جوب دونوں کے لیے ایک وقت مقرر کر دیا جائے اور پھر مقررہ وقت کے ختم ہونے پر جیتنے والے کا بتا دیا جائے۔ بصورت دیگر اگر کوئی سوال کا درست جواب نہیں دے سکتا تو کھیل کو جاری رکھنے کے لیے بہتر ہے کہ کوئی متبادل سوال رکھا جائے۔
اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ وقت کی پابندی لگا تو دیں لیکن سب اپنی اپنی سہولت کے مطابق فرصت میں آتے ہیں تو ان کے لئے تھوڑی مشکل ہو گی۔
متبادل سوال رکھنے کے حوالے سے یہ کہنا چاہیں گے کہ پہلا سوال بھی رہے گا ۔ کیا معلوم کوئی بعد میں آنے والا اس کا جواب دے پائے۔ لیکن اس سوال کو اس کے نمبر کے ساتھ اگلے صفحات میں بھی پیش کرتے رہیں گے۔
یہ ایک تجرباتی کھیل ہے اکتوبر کا۔ تو جتنے دن باقی ہیں ، کھیل چلے گا۔
اگلے ماہ سے نیا کھیل شروع ہو گا۔ یعنی ہر ماہ کا ایک ونر ٹرافی حاصل کر پائے گا۔
 
Top