دل

جاسمن

لائبریرین
ملا رہا ہوں تیرا حُسن کائنات کے ساتھ
فیزکس کھول کے بیٹھا ہوں دینیات کے ساتھ
یہ پوسٹر تو بھلا ہے مگر پڑھے لکھو !!
ذرا سا دل بھی تو رکھو قلم دوات کے ساتھ
فیضان ہاشمی
 

جاسمن

لائبریرین
اگر اربابِ دل-گرتے ہوؤں کو تھام لیتے ہیں
تو خیر اِک مرتبہ - پھر لڑکھڑا کر دیکھ لیتا ہوں
عدم
 

ابن توقیر

محفلین
محبتوں کی چتائیں تلاش کرتا ہے
گناہ گار سزائیں تلاش کرتا ہے
اسے تو بختِ سکندر کو فتح کرنا تھا
جو آئنوں کی صدائیں تلاش کرتا ہے
وہ پھول یادوں کی شادابیاں کہاں اگتیں
دل آنسوؤں کی گھٹائیں تلاش کرتا ہے
توقیر علی زئی

 

جاسمن

لائبریرین
ٹوٹا تو عزیز اور ہوا اہل وفا کو
دل بھی کہیں اس شوخ کا پیماں تو نہیں ہے
عظیم مرتضٰی
 
Top