وہ نوائے مضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکن وہ صدائے اہلِ دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
شمشاد لائبریرین جون 24، 2007 #581 وہ نوائے مضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکن وہ صدائے اہلِ دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
ہما محفلین جون 25، 2007 #582 یہ دِل کے معاملے ہیں، دِل کے کمال کہیئے ہم ڈھونڈتے تھے اُن کو جو دِل نے بسائے چہرے ہما
فرحت کیانی لائبریرین جون 25، 2007 #583 دل ہی ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں رُلائے کیوں!!!!
محمد وارث لائبریرین جون 25، 2007 #584 درِ قفس پہ اندھیرے کی مہر لگتی ہے تو فیض دل میں ستارے اترنے لگتے ہیں
شمشاد لائبریرین جون 25، 2007 #585 پیمانے کا دل ٹوٹ نہ جائے تو کہوں میں ہے چیز غضب کی جو نگاہوں نے پلائی (نسیم اختر)
فرحت کیانی لائبریرین جون 25، 2007 #586 دل بھی عجیب شے ہے کہ بدلے ہے رنگ روپ شیشہ دکھائی دے کبھی پتھر دکھائی دے
عمر سیف محفلین جون 25، 2007 #587 میں تیرے سامنے کچھ اور بن کے آیا تھا جو حشر دل میں ہوا تھا بپا خدا جانے
شمشاد لائبریرین جون 25، 2007 #588 صابن کی بھینی خوشبو سے مہک گیا سارا دالان اُف ۔۔۔ ان بھیگی بھیگی آنکھوں میں دل کے ارمان (منیر نیازی)
عمر سیف محفلین جون 27، 2007 #591 ضبط بھی صبر بھی امکان میں سب کچھ ہے مگر پہلے کم بخت میرا دل تو مرا ہو جائے
ع عیشل محفلین جون 27، 2007 #596 دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد اس کا غم ہے کہ بہت دیر سے برباد کیا
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیا اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد اس کا غم ہے کہ بہت دیر سے برباد کیا
ع عیشل محفلین جون 27، 2007 #598 دل میں مسّرتوں کی جگہ درد بس گئے خوشیوں کو جیسے سیاہ ناگ غم کے ڈس گئے کل جب میرا مکاں جلا تیز دھوپ تھی اور آج اسکی راکھ پہ بادل برس گئے
دل میں مسّرتوں کی جگہ درد بس گئے خوشیوں کو جیسے سیاہ ناگ غم کے ڈس گئے کل جب میرا مکاں جلا تیز دھوپ تھی اور آج اسکی راکھ پہ بادل برس گئے
شمشاد لائبریرین جون 27، 2007 #599 مانا کہ بہاروں نے کِھلایا ہے گلوں کو الفت کی کلی دل میں وفاؤں نے کھلائی (نسیم اختر)