دل کے موضوع پر اشعار!

زیرک

محفلین
دل کی دھرتی پہ اتر آنا کوئی سہل نہیں
ان علاقوں کے تو نقشے بھی نہیں ہوتے یار
احمر فاروقی
 

زیرک

محفلین
حضرتِ زاہد! ہماری چھیڑ کی عادت نہیں
گدگدی ہوتی ہے دل میں پارسا کو دیکھ کر
داغ دہلوی​
 

زیرک

محفلین
خواہشوں کی نمو سے ڈرتے ہیں اور دلِ فتنہ خو سے ڈرتے ہیں
وہ ہمارے سکوت سے خائف اور ہم گفتگو سے ڈرتے ہیں​
 

زیرک

محفلین
دل یہ کہتا ہے کے شاید ہو فسردہ تو بھی
دل کی بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
احمد فراز​
 

جان

محفلین
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں
عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
بشیر بدر​
 

جان

محفلین
تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتا
وہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا
داغ دہلوی​
 
Top