دل کے موضوع پر اشعار!

زیرک

محفلین
مرشد سائیاں! کیا بتلاؤں، دل سے سوگ نہیں جاتا
اس سے بچھڑے عمریں بیتیں لیکن روگ نہیں جاتا
 

زیرک

محفلین
ہم سخاوت ہی پہ آمادہ نہیں ہیں، ورنہ
دل ہمارے بھی محبت کے خزانے ہو جائیں
سلیم کوثر
 

زیرک

محفلین
شہرِ دل اب بھی سراسر ہے محبت کے لیے
میں نے غصے کو مضافات میں رکھا ہوا ہے
فریحہ نقوی
 

زیرک

محفلین
ہم کو نہیں معلوم کہ اجڑے ہوئے دل سے
آوارہ مزاجی کا اثر کیوں نہیں جاتا
فرحت عباس شاہ
 

زیرک

محفلین
مزہ ہر ایک کو تازہ ملا ہے، عشقِ جاناں کا
نِگہ کو دید کا لب کو فُغاں کا دل کو ارماں کا
داغ دہلوی
 

زیرک

محفلین
یوں دیکھتا ہے تیرگی آب و گل میں کیا
شعلوں سے کھیل دل کو جلا اور جلا کے دیکھ
فانی بدایونی
 
Top