دل کے موضوع پر اشعار!

زیرک

محفلین
شہرِ دل، آہ عجب جائے تھی پر اس کے گئے
ایسا اجڑا کہ کسی طرح بسایا نہ گیا
میر تقی میر
 

زیرک

محفلین
بدن میں اتریں تھکن کے سائے تو نیند آئے
یہ دل، کہانی کوئی سنائے تو نیند آئے
محسن نقوی
 

زیرک

محفلین
دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر
دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا
منیر نیازی
 

زیرک

محفلین
کسی بھی روز مجھے دل سزا سنا دے گا
میں خواہشوں کا بہت قتلِ عام کرتا ہوں
کاشف حسین غائر
 

زیرک

محفلین
دل ہے کہ نشور اک باجا ہے سینے کے اندر تاروں کا
جب چوٹ پڑے جھنکار اٹھے جب ٹھیس لگے تھرا جائے
نشور واحدی
 

زیرک

محفلین
آج سے دل بھی ترے حال میں ہوتا ہے شریک
لے، یہ حسرت بھی مری چشمِ گنہگار نہ رکھ
عرفان صدیقی
 

زیرک

محفلین
ہے سینے میں عجب اک حشر برپا
کہ دل سے بے قراری جا رہی ہے
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہے
آگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
افتخار عارف
 
Top