لیاقت علی عاصم دل کو آمادہء فریاد کیا تھا میں نے - لیاقت علی عاصم

محمداحمد

لائبریرین
​
غزل​
( دستیاب اشعار)​
​
دل کو آمادہء فریاد کیا تھا میں نے​
خوب آئے ہو ابھی یاد کیا تھا میں نے​
​
چھوڑ آیا ہوں سمندر کی نگہبانی میں​
وہ جزیرہ جسے آباد کیا تھا میں نے​
​
پھڑپھڑاتی ہے مری روح بدن میں اب تک​
اک پرندہ کبھی آزاد کیا تھا میں نے​
​
لیاقت علی عاصم​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top