دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
بھائی کراچی چیز ہی ایسی ہے نہ چھوڑی جائے
میں بھی اس لئے کہین اور نہیں رہ پاتا
حضور ہماری تو ناقص رائے میں آپ کہیں بھی نہیں رہ پاتے ہوں گے کراچی کے متعلق تو آپ کی فقط بدگمانی ہے۔ :grin:
کوئی ہجرت و مراجعت کیجئے کہ بہت فضیلت بیان ہوئی ہے کچھ کراچی کو بھی آرام آئے اس بہانے :grin:
ہمیں دیکھئے لاہور، نوابشاہ، کراچی، بہاولپور، پنڈی، اسلام آباد، حاصل پور، ہارون آباد، چشتیاں اور جانے کہاں کہاں کی خاک چھان چکے ہیں۔
ہم کو تو شبہ ہوا کہ آپ لاہور میں ہوتے ہیں کہ صابروں کا کراچی میں کیا کام؟ کراچی میں تو کسی سے پوچھ لیجئے کہ صاحب کیا بجا ہو گا؟ جواب آئے گا ابے جاتا ہے کہ بجاؤں ایک کان کے نیچے؟ دیکھتا نہیں دوپہر کا وقت ہے؟ :grin:
خیر تمام کراچی والے ہماری طرف توپیں کرنے سے باز رہیں یہ نہ ہو کہ حجاب، سارہ خان، ابو شامل سمیت ديگر یہیں پر ہمارے کان کے نیچے ایک ایک بجاتے چلیں۔ :grin:
ہم اکثریت کی بات کر رہے ہیں کہ روزمرہ مسائل کی وجہ سے چڑچڑے ہو چکے ہیں لوگ۔
لیکن اب تو یہ حال ہر جگہ ہے۔
اب تو ہم خود آستین چڑھا لیتے ہیں سڑک پر اکثر۔ کل بھی ہوا آج بھی ہوا۔تفصیلات خاصی دلچسپ ہیں لیکن کیا ہے کہ وقت نامی چیز ہمارے حصے میں بہت کم آئی ہے۔ بہرطور بیان ضرور کریں گے۔ اس کے علاوہ سارہ خان کے لیے ایک واقعہ بھی رہتا ہے، پھر ہم کو ارض وسطی متعلق ایک ٹوپی والے صاحب کی طرف سے دھمکی آمیز خط ملا اس کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ مریم مہک صاحبہ کا بھی قصہ باقی ہے۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ یہ سافٹ وئیر انجنئرنگ چھوڑ کا مستقلاً داستان گوئی اپنا لیں۔ :grin:
 
زینب

محفلین
بھانجے ہر کسی کو نہیں لتاڑا کرتی میں ، اور جس کسی کو لتاڑتی ہوں بغیر وجہ کے کبھی نہیں آجتک لتاڑا میں نے :confused: ، ، آپ بھی یہی پر ہوتے ہیں اور دیکھتے سنتے ہی ہونگے ،، جب بھی کسی کو لتاڑا ، خوب لتاڑا وجہ یہی کہ کچھ وجہ ہوتی ہے تو لتاڑتی ہوں ناں ،، آپکو کبھی لتاڑا ۔؟ نہیں ناں ، کیونکہ آپ نے کبھی کچھ غلط کیا ہی نہیں تو میرا دماغ تو (
zzzbbbbnnnn.gif
میری کھوپڑی اللہ کا شکر ہے سیدھی ہے ،) بس سمجھ لیں ، جو کوئی غلط ہوا نہیں میرے ساتھ ادھر میری بھی کھوپڑی الٹی ہوئی نہیں ،
اتنا سا جواب چلے گا کہ تھوڑا اور تفصیل دوں :grin: ،

بوچھی آپی یہ آپ کی کھوپڑی پے زیک کی کھوپڑی کا اثر ہے یا ان کی کھوپڑی پے آُپ کا۔۔۔:grin:آ
 
سارہ خان

محفلین
حضور ہماری تو ناقص رائے میں آپ کہیں بھی نہیں رہ پاتے ہوں گے کراچی کے متعلق تو آپ کی فقط بدگمانی ہے۔ :grin:
کوئی ہجرت و مراجعت کیجئے کہ بہت فضیلت بیان ہوئی ہے کچھ کراچی کو بھی آرام آئے اس بہانے :grin:
ہمیں دیکھئے لاہور، نوابشاہ، کراچی، بہاولپور، پنڈی، اسلام آباد، حاصل پور، ہارون آباد، چشتیاں اور جانے کہاں کہاں کی خاک چھان چکے ہیں۔
ہم کو تو شبہ ہوا کہ آپ لاہور میں ہوتے ہیں کہ صابروں کا کراچی میں کیا کام؟ کراچی میں تو کسی سے پوچھ لیجئے کہ صاحب کیا بجا ہو گا؟ جواب آئے گا ابے جاتا ہے کہ بجاؤں ایک کان کے نیچے؟ دیکھتا نہیں دوپہر کا وقت ہے؟ :grin:
خیر تمام کراچی والے ہماری طرف توپیں کرنے سے باز رہیں یہ نہ ہو کہ حجاب، سارہ خان، ابو شامل سمیت ديگر یہیں پر ہمارے کان کے نیچے ایک ایک بجاتے چلیں۔ :grin:
ہم اکثریت کی بات کر رہے ہیں کہ روزمرہ مسائل کی وجہ سے چڑچڑے ہو چکے ہیں لوگ۔
لیکن اب تو یہ حال ہر جگہ ہے۔
اب تو ہم خود آستین چڑھا لیتے ہیں سڑک پر اکثر۔ کل بھی ہوا آج بھی ہوا۔تفصیلات خاصی دلچسپ ہیں لیکن کیا ہے کہ وقت نامی چیز ہمارے حصے میں بہت کم آئی ہے۔ بہرطور بیان ضرور کریں گے۔ اس کے علاوہ سارہ خان کے لیے ایک واقعہ بھی رہتا ہے، پھر ہم کو ارض وسطی متعلق ایک ٹوپی والے صاحب کی طرف سے دھمکی آمیز خط ملا اس کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ مریم مہک صاحبہ کا بھی قصہ باقی ہے۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ یہ سافٹ وئیر انجنئرنگ چھوڑ کا مستقلاً داستان گوئی اپنا لیں۔ :grin:

ہاہا محسن کراچی والوں کی عیں ناک کے نیچے آپ کراچی کا بینڈ بجائیں گے تو پھر توپوں کا رخ تو اپ کی طرف ہونا ہی ہے نہ ۔۔:tounge: اب آپ سے کس نے کہا تھا کہ کسی منا بھائی ٹائپ بھائی سے ٹائیم پوچھیں پھر تو واٹ لگنی ہی تھی نہ ۔۔ :tounge: اب اس میں بے چارے باقی ہمارے جیسے معصوم لوگوں کا کیا قصور ہے ;)

مجھے تو کراچی کے علاوہ بہت سے شہروں میں رہنے کا اتفاق ہوا ہے اندروں سندھ کے شہروں کو چھوڑ کر ۔۔ اسلام اباد ۔۔ فیصل اباد ۔۔ ملتان ۔ بہاولپور۔۔ حویلیاں ۔۔ واہ کینٹ ۔۔ کوئٹہ ۔۔ پشاور اور (ناردرن ایریاز تو خیر گھومنے پھرنے لئے بیسٹ ہیں ۔۔ ) ۔۔ کراچی والی رونق ہمیں کہیں نہیں نظر آئی ۔۔میں تو واقعی کراچی کے علاوہ کہین نہین رہ سکتی ۔۔ شاید اس لئے بھی کہ اپنی برتھ پلیس سے سب کو محبت ہوتی ہے ۔۔۔

باقی اپ کے واقعہ سنانے پر تو ہم فاتحہ پڑھ چکے ہیں کہ اکثر جگہوں پر وقت کی کمی کا رونا سن کر یہ وعدہ وفا ہوتے نظر نہیں آتا ۔۔:tounge:
 
حجاب:
محب سے ایک سوال ۔۔۔۔۔۔ محب ، قدیر کے بلاگ پر ایک بار پڑھا تھا میں نے قدیر نے آپ کو پھپھے کُٹنی لکھا تھا واقعی ایسا ہے کیا

ان دنوں قدیر اسلام آباد آیا تھا جانے کس پھپھے کٹنی کے ہاتھ لگا اور غم غلط کرنے کے لیے میرا نام لکھ دیا میں نے بھی کمال سخاوت سے کام لیتے ہوئے کچھ نہ کہا کہ چلو بچہ ہے ابھی ہوش میں نہیں جب ہوش آئے گا تو خود ہی اپنی غلطی کو درست کر لو۔

اور دیکھ لو قدیر نے کچھ عرصہ بعد اپنا بلاگ اپنے ہاتھوں سے برباد کرکے میری دانش مندی پر مہر لگا دی۔ ;)
 
سلام مسنون ظفری بھیا یہ جشن کے ایام میں آپ کہاں گم ہیں۔ بتائیے آج فیشن ڈے تھا اور آپ کا اتہ پتہ ہی نہیں۔ :)
 
حجاب

محفلین
محب ۔۔۔۔۔ محفل پر تمہارے عہدے کی تنزلی کے اسباب کیا ہیں ۔ ؟ ;)
ظفری ، محب کا نیٹ سلو تھا محفل پر ٹرائی کی تھی محب نے آپ کو جواب دینے کی مگر ناکامی ہوئی تو م س ن پر مجھے کہا کہ یہاں لکھ دوں محب کا جواب آپ کے لیئے ۔
محب کے تنزلی کے اسباب سپیڈ شریف ( شہباز شریف ) کے وزیرِ اعلٰی بننے کے بعد بہت سے اعلٰی عہدے داران کے تبادلے اور تنزلیاں ہوئیں ، نئی جمہوری حکومتوں کے آنے کے بعد اس طرح تو ہوتا ہے ، تم تو جانتے ہو نہ ظفری ( محب کا جواب ظفری آپ کے لیئے )
 
ظفری

لائبریرین
سلام مسنون ظفری بھیا یہ جشن کے ایام میں آپ کہاں گم ہیں۔ بتائیے آج فیشن ڈے تھا اور آپ کا اتہ پتہ ہی نہیں۔ :)
یار بس ۔۔۔ کچھ نجی مصروفیات آڑے آرہی ہے ۔ ویسے تم کو ایوارڈ اور عہدہ کی مبارکباد قبول ہو ۔ مبارکباد فوراً یہیں دیئے دیتا ہوں کہ عمر کا تقاضا ہے کہیں بھول نہ جاؤں ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری ، محب کا نیٹ سلو تھا محفل پر ٹرائی کی تھی محب نے آپ کو جواب دینے کی مگر ناکامی ہوئی تو م س ن پر مجھے کہا کہ یہاں لکھ دوں محب کا جواب آپ کے لیئے ۔
محب کے تنزلی کے اسباب سپیڈ شریف ( شہباز شریف ) کے وزیرِ اعلٰی بننے کے بعد بہت سے اعلٰی عہدے داران کے تبادلے اور تنزلیاں ہوئیں ، نئی جمہوری حکومتوں کے آنے کے بعد اس طرح تو ہوتا ہے ، تم تو جانتے ہو نہ ظفری ( محب کا جواب ظفری آپ کے لیئے )

شکریہ حجاب ۔۔۔ ذرا میرا یہ جواب بھی اپنے کبوتر کے ذریعے محب تک بھجوا دینا ۔ ;)

بھائی محب ۔۔۔۔ مشرف مکاؤ تحریک کے نتیجے میں یہ تو انہائے برپا ہونا ہی تھا ۔ ابھی تو لائن میں وکلاء بھی لگے ہوئے ہیں ۔ کہیں وہ اقتدار میں آگئے تو تنزلی کے معیارات بھی بدل جائیں گے ۔ بہر حال تم اپنا پرانا پان کا کھوکھا دوبارہ چمکا لو ۔ پتا نہیں آنے والا وقت کیسا ہو ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
سوری ظفری بھائی، اس پان کے کھوکھے پر رضوان پان مِکی ہاؤس کا بورڈ لگا ہوا ہے۔ محب کے لیے کچھ اور تجویز فرمائیں۔
 
حجاب

محفلین
ان دنوں قدیر اسلام آباد آیا تھا جانے کس پھپھے کٹنی کے ہاتھ لگا اور غم غلط کرنے کے لیے میرا نام لکھ دیا میں نے بھی کمال سخاوت سے کام لیتے ہوئے کچھ نہ کہا کہ چلو بچہ ہے ابھی ہوش میں نہیں جب ہوش آئے گا تو خود ہی اپنی غلطی کو درست کر لو۔

اور دیکھ لو قدیر نے کچھ عرصہ بعد اپنا بلاگ اپنے ہاتھوں سے برباد کرکے میری دانش مندی پر مہر لگا دی۔ ;)

گن پوائنٹ پر سہی ;) جواب دینے کا شکریہ :)
 
حجاب

محفلین
شکریہ حجاب ۔۔۔ ذرا میرا یہ جواب بھی اپنے کبوتر کے ذریعے محب تک بھجوا دینا ۔ ;)

بھائی محب ۔۔۔۔ مشرف مکاؤ تحریک کے نتیجے میں یہ تو انہائے برپا ہونا ہی تھا ۔ ابھی تو لائن میں وکلاء بھی لگے ہوئے ہیں ۔ کہیں وہ اقتدار میں آگئے تو تنزلی کے معیارات بھی بدل جائیں گے ۔ بہر حال تم اپنا پرانا پان کا کھوکھا دوبارہ چمکا لو ۔ پتا نہیں آنے والا وقت کیسا ہو ۔ ;)

ظفری ، اب آپ محب کا انتظار کریں ، محب آ کے آپ کا جواب پڑھیں گے ، میرا کبوتر گرمی کی چھٹی پر چلا گیا ہے ;)
 
ماوراء

محفلین
ابنِ سعید سے ایک سوال۔ آپ ہر پوسٹ پر شکریہ کی مہریں کیوں لگاتے رہتے ہیں؟ چاہے بات شکریہ کی نہ بھی ہو پھر بھی؟
 
اپیا اب میرا عام رویہ اس بٹن کے ساتھ یہ ہے کہ اس بات کے ثبوت کے طور پر استعمال کرنے لگا ہوں کہ میں نے یہ پوسٹ پڑھ لی۔ کیوں کہ اکثر احباب خود کردہ پوسٹ کی طرف لوٹتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ ایا کسی کی نظروں سے میری تحریر گزری بھی کہ نہیں۔ کبھی کبھار کچھ کو پڑھنے کے باوجود چھوڑ دیتا ہوں اگر اخلاف رائے ہو یا کبھی کبھی کاہلی کے چلتے بھی نہیں دباتا۔ :) :)

ویسے اگر اس معنی میں اس کا استعمال غیر مناسب ہو تو معذرت آئندہ احتیاط برتوں گا۔ :)
 
ماوراء

محفلین
ارے نہیں نہیں۔۔۔آپ شوق سے شکریہ کریں۔ منع تھوڑا ہی کیا ہے۔ میں خود اکثر شکریہ اسی لیے کرتی ہوں کہ اگلے کو پتہ چل جائے کہ پوسٹ پڑھ لی ہے۔ (اگر کسی سے بات چیت ہو رہی ہو، تو تب ایسا ہوتا ہے)
بس پوچھنا ہی تھا اور آپ نے وجہ بتا دی۔:)
 
ماوراء

محفلین
اب ایک اور سوال۔۔۔:grin:

یہ اتنی جلدی کیسے ہر تھریڈ پر پہنچ جاتے ہیں؟ ادھر کچھ کہا۔۔اور ادھر جواب بھی آ گیا؟
 
Top