دل چاہتا ہے ۔۔۔۔۔

ابوشامل

محفلین
چلو عالیہ کے بہانے تمہارا کوئز ہو جائے، ایک معلومات عامہ کا سوال ہے کہ تاریخ میں "سلطنت عالیہ" کون سی سلطنت کو کہتے ہیں؟
 
ابوشامل

محفلین
محسن بھائی چپت سے تو بڑے بڑے مودب ہو جاتے ہیں :) بس لگتا ہے بچے نے بھی اسی کا سبق حاصل کر کے شرافت نے کھڑے ہونے میں ہی عافیت سمجھی
 
چلو عالیہ کے بہانے تمہارا کوئز ہو جائے، ایک معلومات عامہ کا سوال ہے کہ تاریخ میں "سلطنت عالیہ" کون سی سلطنت کو کہتے ہیں؟
:eek:
غلط بچے کو پکڑ لیا آپ نے امتحان کے لیے۔ :dar:
جس سلطنت کی باگ ڈور عالیہ کے ہاتھوں میں ہو، وہ سلطنت عالیہ کہلاتی ہے۔ :grin: کیوں عالیہ؟ :p

ایک تو گوگل کرنے سے بھی کچھ پتا نہیں چل رہا کہ سلطنت عالیہ کیا ہوتی ہے؟ :( وہ تو ساتھ ساتھ عدالتِ عالیہ بھی دکھا رہا ہے جو کہ کم از کم ہمارے ملک میں عالیہ نہیں رہی، عدالت بامشرف ہوگئی ہے۔ :lll:
چلیں، میرا تکا، تھوڑا سا اندازہ ہوا ہے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔ سلطنت عثمانیہ کو سلطنت عالیہ کہتے ہیں۔۔۔ :)
 
ابوشامل

محفلین
بہت خوب بچے، جواب ایک دم درست ہے، اس لیے یہ کولر آپ کا ہوا :)
ویسے میرا اس طرح کے سوالات کا مقصد بس یہی جستجو پیدا کرنا ہوتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی یہ شاھین صرف ٹُکر ٹُکر ہی نہیں دیکھتا، موقع محل کے مطابق آسمان کی وسعتوں میں محو پرواز بھی رہتا ہے۔
 
حجاب

محفلین
نہیں نہیں، مجھے کوئی شوق نہیں ہے کبوتر کھانے کا۔۔۔ بے چارہ معصوم سا۔۔۔ ابھی پچھلے دنوں ہمارے گھر کی ایک گیلری میں کبوتروں نے اپنا گھر بنالیا تھا۔ اتنے سارے کبوتر۔۔۔ پھر انڈے دیے۔۔۔ تو ایک کبوتر جو نکلا نا، وہ سر پر سے کچھ زخمی تھا۔۔۔ صحیح سے اڑ نہیں سکتا تھا۔۔۔ پھر وہ آہستہ آہستہ ہم سے مانوس ہوگیا۔۔۔ صبح کمرے میں آجاتا تھا۔۔۔ ہمارے ہاتھوں سے باجرا کھاتا۔۔۔ دو ہفتہ پہلے سنیچر کے روز صبح میں ٹی۔وی دیکھ رہا تھا تو میرے ہاتھوں پر چونچ مارتا رہا۔۔۔ اور اس شام کو جب گھر پہنچا تو پتا چلا کہ کہیں اوپر سے گر گیا تھا تو تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔۔۔ :( اتنا افسوس ہوا۔
خیر، آپ کا کبوتر میرے پاس اس وقت تک رہے گا، جب تک کہ وہ اپنی لڑاکا مالکن کو معاف نہیں کردیتا۔ :grin:

افسوس ہوا کبوتر نامہ پڑھ کر :( میرا بھائی یہ پوسٹ پڑھ لے تو کہے گا مجھے، تم ہو ظالم دیکھو سب کو کبوتر اچھے لگتے ہیں :) میں نے اپنے بھائی کی ساری مرغیاں اور کبوتر اُس کے جتنی بار کسی پیپر میں نمبر کم آتے گئے میں ایک ایک کرکے ذبح کرواتی گئی ;) اب کچھ نہیں بچا ، میرے کبوتر سے کہنا عمار مجھے کبھی معاف نہ کرے ;):)
 
حجاب

محفلین
[QUOTEحجاب لا اورلالالا میں کیا فرق ہے؟ :confused:

محسن ، لاء وہ ہوتا ہے جو ایک بار میں پاس کر لیا جائے :) اور لا لا لا وہ ہوتا ہے جو بار بار کی کوشش کے بعد بھی پاس نہ کیا جا سکے اور حسرت سے یہ ہی کہتا رہ جائے بندہ کہ لا لا لا اب تو ڈگری لا کے دے کوئی;):)
 
ماوراء

محفلین
ہمارے چند سوالات ہیں معصوم سے۔

یہ یقیناً معصوم مجھے ہی کہا گیا ہے۔ :grin:

ماورا یہ تصویر میں کیا لگا رکھا ہے اگر بم ہیں تو ایک رنگ کے کیوں نہیں ملے اور ان کے پھٹنے کا کیا ٹائم مقرر کیا ہے؟ :grin:
جو اس کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرے گا ، اسی وقت بم پھٹ جائے گا۔ ایک رنگ کے ملے نہیں۔۔ اگر ملتے تو شاید وہی لگا دیتی۔
ویسے میں نے تو کچھ اور ہی سمجھ کر تصویر لگائی تھی۔ :(
 
محسن حجازی

محفلین
[QUOTEحجاب لا اورلالالا میں کیا فرق ہے؟ :confused:

محسن ، لاء وہ ہوتا ہے جو ایک بار میں پاس کر لیا جائے :) اور لا لا لا وہ ہوتا ہے جو بار بار کی کوشش کے بعد بھی پاس نہ کیا جا سکے اور حسرت سے یہ ہی کہتا رہ جائے بندہ کہ لا لا لا اب تو ڈگری لا کے دے کوئی;):)

یعنی گویا آپ کا اشارہ ہمارے بی ایس کی طرف ہے؟ :eek:
وہ تو نکل گیا اللہ اللہ کر کے :grin:
اب تو ایم ایس کے لیے پر تول رہے ہیں :cool:
ویسے پنجابی میں لالالا ابتری، افراتفری اور لاقانونیت کے معنوں میں آتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اور کئی اور بھی معانی ہیں۔ مثلا آہ و بکا مچ جانا۔ وغیرہ وغیرہ۔
جیسے آج کل پاکستان میں لالالا مچی ہوئی ہے! :grin: :grin:
 
ہما

محفلین
دل چاہتا ہے کسی کا سر پھوڑ دوں ابھی کے ابھی کیوں،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، اس لئے کہ پیج لوڈ ہونے میں‌کتنا ٹائم لگ رہا ہے یہاں‌۔۔۔۔۔۔کہ ۔۔۔کسی بھی دھاگے میں لکھنے کا لطف ہی جاتا رہتا ہے :(
 
جی ہما آج بی ایس بی کے چوھدری سرور کی طبیعت ناساز ہے، اور محتر جلد تھک جاتے ہیں۔ میرے خیال میں انکی یاداشت پر بھی کچھ اثر ہوا ہے۔ کوئی صفحہ کھل کے ہی نہیں‌دے رہا۔ وللہ میں بھی منتظمیہ کو لکھنے ہی والا تھا، کہ میاں اس بارے بھی کچھ سوچو۔
 
سارہ خان

محفلین
بی ایس بی ۔۔:grin:۔۔۔ بی ایس بی تو بالکل ٹھیک ہے افتخار بھائی ۔۔ ابھی محفل نہین چل رہی تھی تو بی ایس بی کا چکر لگا رہی تھی میں بھی ۔۔:tounge:
 
افسوس ہوا کبوتر نامہ پڑھ کر :( میرا بھائی یہ پوسٹ پڑھ لے تو کہے گا مجھے، تم ہو ظالم دیکھو سب کو کبوتر اچھے لگتے ہیں :) میں نے اپنے بھائی کی ساری مرغیاں اور کبوتر اُس کے جتنی بار کسی پیپر میں نمبر کم آتے گئے میں ایک ایک کرکے ذبح کرواتی گئی ;) اب کچھ نہیں بچا ، میرے کبوتر سے کہنا عمار مجھے کبھی معاف نہ کرے ;):)

اس کبوتر کا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے معاف کرنے کا۔ :grin:

میں نے اپنے بھائی کی ساری مرغیاں اور کبوتر اُس کے جتنی بار کسی پیپر میں نمبر کم آتے گئے میں ایک ایک کرکے ذبح کرواتی گئی
توبہ توبہ :( بھائی کے کیے کی سزا معصوم جانوروں کو :grin:
 
حجاب

محفلین
یعنی گویا آپ کا اشارہ ہمارے بی ایس کی طرف ہے؟ :eek:
وہ تو نکل گیا اللہ اللہ کر کے :grin:
اب تو ایم ایس کے لیے پر تول رہے ہیں :cool:
ویسے پنجابی میں لالالا ابتری، افراتفری اور لاقانونیت کے معنوں میں آتا ہے بلکہ اس کے ساتھ اور کئی اور بھی معانی ہیں۔ مثلا آہ و بکا مچ جانا۔ وغیرہ وغیرہ۔
جیسے آج کل پاکستان میں لالالا مچی ہوئی ہے! :grin: :grin:

مطلب یہ کہ وہ جو اکثر گانوں میں لالا لا لا ہوتا ہے وہ افراتفری اور لاقانونیت میں شمار ہوگا ;) جس گانے میں لالا ہوئی سمجھو آہ و بکا مچ گئی ہیرو فلرٹ ہوگا اُس میں ;)
 
Top