دل میں یادیں تمہاری جو آنے لگیں

الف عین
@محمٰٰد احسن سمیع؛راحل؛
محمد خلیل الرحمٰن
صابرہ امین
سید عاطف علی
-------------
دل میں یادیں تمہاری جو آنے لگیں
مجھ کو ماضی کے قصّے سنانے لگیں
-----------
وہ جوانی تری وہ ترا بانکپن
پھر تصوّر میں مجھ کو دکھانے لگیں
----------
وہ بچھڑنا ترا یاد آیا مجھے
-----یا
جب بچھڑنا ترا یاد آیا مجھے
اشک آنکھیں مری پھر بہانے لگیں
--------
تم بھی مجبور تھے ، میں بھی مجبور تھا
اپنی مجبوریاں دل جلانے لگیں
----------
یاد کرتے ہو تم بھی مجھے رات دن
مجھ کو یادیں تمہاری بتانے لگیں
-----------
تجھ کو کھونے کا ارشد ہے صدمہ بہت
تیری یادیں کہاں دل سے جانے لگیں
------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
@محمٰٰد احسن سمیع؛راحل؛
محمد خلیل الرحمٰن
صابرہ امین
سید عاطف علی
-------------
دل میں یادیں تمہاری جو آنے لگیں
مجھ کو ماضی کے قصّے سنانے لگیں
----------
درست
-
وہ جوانی تری وہ ترا بانکپن
پھر تصوّر میں مجھ کو دکھانے لگیں
----------
درست
وہ بچھڑنا ترا یاد آیا مجھے
-----یا
جب بچھڑنا ترا یاد آیا مجھے
اشک آنکھیں مری پھر بہانے لگیں
--------
دونوں متبادلات میں فرق کچھ نہیں، جو پسند ہو، رکھیے لیکن دوسرے مصرعے میں روانی اچھی نہیں
میری آنکھیں پھر آنسو.... بہتر ہو گا
تم بھی مجبور تھے ، میں بھی مجبور تھا
اپنی مجبوریاں دل جلانے لگیں
----------
کوئی خاص بات نہیں، محض قافیہ بندی ہے
یاد کرتے ہو تم بھی مجھے رات دن
مجھ کو یادیں تمہاری بتانے لگیں
-----------
یہ تو پریکٹکلی ممکن نہیں!
تجھ کو کھونے کا ارشد ہے صدمہ بہت
تیری یادیں کہاں دل سے جانے لگیں
------------
اس میں بھی دو لختی کیفیت ہے، کچھ شتر گربہ بھی
 
Top