1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

نصرت فتح علی دل لگی بھول جانی پڑے گی

فہیم نے 'موسیقی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 5, 2008

  1. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    [ame]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,615
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh


    تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی
    محبت کی راہوں میں آ کر تو دیکھو
    تڑپنے پہ میرے نہ پھرتم ہنسو گے
    کبھی دل کسی سے لگا کر تو دیکھو

    وفاؤں کی ہم سے توقع نہیں ہے
    مگر ایک بار آزما کے تو دیکھو
    زمانے کو اپنا بنا کر تو دیکھا
    ہمیں بھی تم اپنا بنا کر تو دیکھو

    خدا کے لئے چھوڑ دو اب یہ پردہ
    کہ ہیں آج ہم تم نہیں غیر کوئی
    شب ِوصل بھی ہے حجاب اس قدر کیوں
    ذرا رُخ سے آنچل اٹھا کرتو دیکھو

    جفائیں بہت کیں بہت ظلم ڈھائے
    کبھی اک نگاہِ کرم اِس طرف بھی
    ہمیشہ ہوئے دیکھ کرمجھ کو برہم
    مری جاں کبھی مسکرا کر تو دیکھو

    جو الفت میں ہراک ستم ہے گوارہ
    یہ سب کچھ ہے پاسِ وفا تم سے ورنہ
    ستاتے ہو دن رات جس طرح مجھ کو
    کسی غیر کو یوں ستا کر تو دیکھو

    اگر چہ کسی بات پر وہ خفا ہیں
    تو اچھا یہی ہے تم اپنی سی کر لو
    وہ مانے نہ مانے یہ مرضی ہے اُن کی
    مگراُن کو پرنم منا کر تو دیکھو

    تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی
    محبت کی راہوں میں آ کر تو دیکھو

    شاعر: پرنم الہ آبادی ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    شاندار ترین۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,615
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ یاز بھائی پسندیدگی کے لئے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    نوازش جناب۔ یہ قوالی مجھے بہت ہی پسند ہے۔ سال بھر پہلے نوبیل انعام کی تقریب میں راحت فتح علی خان نے بھی میڈلے کی شروعات میں اسی قوالی سے سماں باندھ دیا تھا۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  6. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    یہ انتہائی قدیم دھاگہ کیسے نکل آیا آج :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,615
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر