زیرک

محفلین
سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے
جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے
قتیل شفائی
 

زیرک

محفلین
یہ ہم محبت میں لا تعلق سے ہو رہے ہیں تو دیکھ لینا
دعائیں تو خیر کون دے گا سلام ممکن نہیں رہے گا
 

زیرک

محفلین
لاکھ گِرد اپنے حفاظت کی لکیریں کھینچو
ایک بھی ان میں نہیں ماں کی دعاؤں جیسی
 

زیرک

محفلین
میں وہ درویشِ دعا گو ہوں کہ سب حرفِ دعا
آئیں ہونٹوں پہ تو تسبیح کے دانے ہو جائیں
سلیم کوثر
 

زیرک

محفلین
کہاں اب دعاؤں کی برکتیں، وہ نصیحتیں وہ ہدایتیں
یہ مطالبوں کا خلوص ہے، یہ ضرورتوں کا سلام ہے​
 

زیرک

محفلین
اتنا بھی اندھیرا نہ بڑھاؤ کہ کسی روز
بجھ جائے چراغوں کی طرح حرفِ دعا بھی
امید فاضلی​
 

زیرک

محفلین
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔
اب ایسی حیرت و وارفتگی کو کیا کہیے
دعا کو ہاتھ اٹھائے، اٹھا کے بھول گیا​
 

زیرک

محفلین
کیوں وہ بے سمت ہوا، جب میں نے
اس کے بازو پہ دعا باندھی تھی​

آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
 

زیرک

محفلین
زخم کھا کر تو دعائیں نہیں دے سکتا میں
معذرت! مجھ سے اداکاری نہیں ہوتی ہے
میثم علی آغا​
 

زیرک

محفلین
لگے ہوئے ہو مجھے بھلانے کی کوششوں میں
مِری دعا ہے، خدا تجھ کو کامیاب کرے​
 

زیرک

محفلین
وہ لطف، وہ احساں کر، اے چرخ! مِرے ساتھ
دوں میں بھی دعا تجھ کو مرا دل بھی دعا دے​
 
Top