تاسف دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میری ایک دوست کے والد کے گَلے میں کینسر تشخیص ہوا ہے چند ماہ قبل۔ آپریٹ ہونا ضروری ہے مگر اس کے نتیجے میں ساؤنڈ باکس ریموو ہوجائے گا، پھر وہ نہیں بول سکیں گے۔ اگر آپریٹ نہیں کیا گیا تو کینسر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تمام عرصہ میں ابھی تک آپریٹ نہیں کیا جاسکا۔ اس ہفتے ممکن ہوا تو آپریٹ کیا جانا ہے۔ ان کے لئے دعا کی درخواست ہے

شکریہ
 

ظفری

لائبریرین
اللہ تعالی ان کی سرجری کو کامیاب بنا کر ان کو جلد از جلد صیحتیاب فرمائے اور اس تمام دوران ۔۔۔ ان کے اہلِ خانہ کو ہمت و استقلال بھی عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
 

دوست

محفلین
اللہ کریم انھیں شفائے کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے اور آزمائش میں ثابت قدمی عطاء فرمائے۔
آمین۔
 

wahab49

محفلین
اللہ انہیں شفائے کامہ دائمہ عاجلہ کلی عطا فرمائے۔ اور احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دعا ھے بارہ ایزدی میں کہ اللہ انہیں انکی آواز سمیت صحت یاد فرما دے۔ اللہ کے خزانے میں کونسی کمی ھے۔
آمین یا رب العالمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ رحیم و کریم سے دست بستہ دعا ہے کہ وہ آپ کی دوست کے والد کو صحت عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کی دوست کے والد ٹھیک ہو جائیں۔ آپ کی پوسٹ سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان لوگوں نے آپریشن کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے یا نہیں۔ آپ بھی انہیں حوصلہ دلائیں اور اگر وہ آپریشن سے گھبرا رہے ہیں تو سمجھانے کی کوشش کریں کہ ایسے معاملات میں تاخیر مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

والسلام
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

ایک ہفتہ مزید آگے بڑھ گئی تاریخ۔ تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی جس کی آپ نے نشاندہی کی۔ اس وقت دعا ہی کی جاسکتی ہے
 

خرم

محفلین
اللہ کریم اپنی رحمت فرمائے اور ان کا کینسر بھی نکل جائے اور ساؤنڈ باکس بھی سلامت رہے۔ آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top