دعا دعاوں کی درخواست کے لئے یہاں پوسٹ کریں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہماری زوئی شہزادی کے لئے دعاؤں کی درخواست ۔۔ابھی ہماری اپنے بیٹے رضا سے بات ہوئی زوئی کو ڈاکٹر نے نمونیا Diagnose کیا ہے ۔زوئی کو ہسپتال میں داخل کیا ہے ۔آپ سے دعا کی درخواست ہے ۔۔۔
پروردگار ہماری زوئی شہزادی کو صحت عطا فرمائے آمین الہی آمین ۔۔۔
اللہ پاک صحت و تندرستی عطاء فرمائے، آمین
 
ہماری زوئی شہزادی کے لئے دعاؤں کی درخواست ۔۔ابھی ہماری اپنے بیٹے رضا سے بات ہوئی زوئی کو ڈاکٹر نے نمونیا Diagnose کیا ہے ۔زوئی کو ہسپتال میں داخل کیا ہے ۔آپ سے دعا کی درخواست ہے ۔۔۔
پروردگار ہماری زوئی شہزادی کو صحت عطا فرمائے آمین الہی آمین ۔۔۔
آمین۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک انہیں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے صحت یا ب فرمائے اور ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔۔آمین
 

سیما علی

لائبریرین
آمین۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک انہیں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے صحت یا ب فرمائے اور ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔۔۔آمین
آمین الہی آمین
بٹیا بہت شکریہ شکر ہے بخار اُتر گیا ہے اللّہ سے دعا ہے کہ صحتِ کاملہ عطا ہو آمین ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
پروردگار اللّہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے زوئی بہت بہتر ہے آج ان شاء اللّہ ہسپتال سے چھٹی ہوجائے گی ۔۔۔
آپ سب کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔
اللّہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آپ سب کو 🥰🥰🥰🥰
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے بخار ہوا ہے اللہ پاک سے میرے لئے دعا فرمادیں کے جلد شفا کاملہ عطا فرمائے آمین
اللہ پاک آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائیں آمین
اور بخار اترتے کے بعد 50 بار دیں کہ جلد لکھئیے گا کیونکہ کے نہیں کہ لکھنا تھا اس میں دیں کے جلد
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ پاک صحتِ کاملہ، عاجلہ اور مستعمرہ عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
کلُ من علیھا فانٍ •••
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ••••
گورنمنٹ کالج لاہور اور پنجاب یونیورسٹی شعبۂ سوشل ورک کے مایۂ ناز پروفیسر، اور دبنگ مقرر ،
ہمارے استادِ محترم ، محسن و مربّی ، پروفیسر محمد سلیم بٹ ، طویل علالت کے بعد ، حمید لطیف ہسپتال میں ، کل شام اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون••••••••
حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

ان کی نمازِ جنازہ ، آج بروز بدھ، علی الصبح 9 بجے ، مزار حضرت ابوالمعالی، نزد لاہور ہوٹل ، لکشمی چوک، گوالمنڈی ، میں ادا کی جائے گی۔
اور ان کو قبرستان میانی صاحب میں سپردِ خدا کیا جائے گا۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ان کے جانے سے پہلے ہی ہوادار، کشادہ، روشن اور ٹھنڈی کر دے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ روز محشر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پلوائے۔ آمین!
ثم آمین!
 

سیما علی

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت فردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے.آمین یا الرحمٰن یا رحیم !!!
 
Top