تاسف دعائے صحت کی اپیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ

امی کی طبعیت ٹھیک بھی ہے اور نہیں‌بھی۔ انہیں دل کا تھوڑا سا مسئلہ تھا پھر اسی وجہ سے اچانک بیٹھے بیٹھے برین ہیمرج ہوا۔ بھائی اور کزن اور باجی گھر تھیں تو باجی چونکہ ڈاکٹر ہیں انہوں نے فوراً ہی محسوس کیا اور ہسپتال لے گئے۔ سی ٹی سکین ہوا تو پتہ چلا کہ دماغ میں انٹرنل بلیڈنگ ہے کچھ۔ ملتان لےگئے نشتر ڈاکٹر اعجاز ملک کے پاس۔ نشتر ہسپتال میں میڈیسن کے پروفیسر ہیں۔ ادھر ایک ہفتہ ایڈمٹ رہیں۔ جسم کے دائیں طرف کا فالج ہے۔

وہاں ڈاکٹر اعجاز ملک صاحب کا خیال تھا کہ دل کے والوز بہت تنگ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا ہے۔ امی کی ایکو کارڈیو گرافی ہوئی تھی تین چار ماہ قبل۔ اس میں والوز کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ پھر بھی ایکو کارڈیو گرافی کرائی تو رزلٹ کلیئر نکلا۔ امی جس دن ہسپتال سے ڈسچارج ہونی تھیں، میں اسی دن وہاں‌پہنچا۔ میری فلائٹس اور ٹکٹس کی بکنگ وغیرہ کی تفصیل بعد میں سہی۔

آٹھ اپریل کو واپسی ہوئی ہے۔ امی کچھ بہتر تھیں۔ لیکن پھر دو ڈاکٹروں کی آپس میں کو آرڈینیشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بلڈ پریشر کی دوائی ڈبل ہو گئی تھی تو بلڈ پریشر انتہائی کم ہو گیا تھا۔ پھر چونکہ انہیں‌خون پتلا کرنے والی دوائی دی جا رہی ہے تو انٹرنل بلیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ امی کا بلڈ گروپ او نیگیٹو ہے جس کو ارینج کرنا ایک اور مسئلہ۔ خود کش دھماکوں کی وجہ سے ویسے ہی عوام خون دے دے کر تھک چکی ہے۔ اس صورتحال میں‌‌ خون کا بندوبست اور وہ بھی او نیگٹو کا، کافی مشکل ہے۔ تاہم اللہ تعالٰی کی مہربانی ہے۔

اب دیکھیں کہ انٹرنل بلیڈنگ کب رکتی ہے اور کب بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے۔ دعا جاری رکھیئے گا
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم قیصرانی بھائی
اللہ تعالی والدہ محترمہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے ۔ آمین
نایاب
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم
محترم قیصرانی بھائی
اللہ تعالی والدہ محترمہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے ۔ آمین
نایاب

آپ کا ایک بار پھر سے شکریہ۔ دھاگہ شروع کرنے کا بھی شکریہ۔ ویسے آپ کو اطلاع کیسے ملی؟ میں ابھی تک یہ سوچ رہا ہوں :battingeyelashes:
 

نایاب

لائبریرین
آپ کا ایک بار پھر سے شکریہ۔ دھاگہ شروع کرنے کا بھی شکریہ۔ ویسے آپ کو اطلاع کیسے ملی؟ میں ابھی تک یہ سوچ رہا ہوں :battingeyelashes:

السلام علیکم
محترم قیصرانی بھائی
مائیں تو سانجھی ہوتی ہیں ۔
ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ۔
ان رحمت و شفقت بھرے شجروں کا سایہ تو سدا ساتھ رہتا ہے ۔
محترمہ بوچھی بہنا نے ذکر کیا تھا کسی دھاگے میں کہ
قیصرانی جی کی والدہ صاحبہ کی طبیعت ناساز ہے ۔
اور مجھے توہر ماں اپنی ماں جیسی ہی لگتی ہے ۔ سو دعا کرنی فرض ۔
لیکن آپ کے شکریئے نے مجھے اجنبیت کا احساس دلایا ۔
اللہ تعالی والدہ صاحبہ کو صحت کاملہ عطا کرے آمین
نایاب
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کا بہت شکریہ نایاب، باجو واقعی اتنی زیادہ کیئرنگ ہیں کہ اب ان کی تعریف کرنا یا ان کا شکریہ ادا کرنا عجیب سا لگتا ہے
 

تیشہ

محفلین
آپ کا بہت شکریہ نایاب، باجو واقعی اتنی زیادہ کیئرنگ ہیں کہ اب ان کی تعریف کرنا یا ان کا شکریہ ادا کرنا عجیب سا لگتا ہے



بلکل ، آپ بھی تھینکس بول کر مجھے شرمندہ نا کریں ۔۔۔۔:battingeyelashes:
بس محبت ہے آپ سب دوستوں کی (جن سے بات چیت ہے رابطے) :battingeyelashes: کہ میں خیال رکھتی ہوں کہ واقعی کیئرنگ تو بہت ہی ہوں ۔۔۔

68-1.gif
 

نایاب

لائبریرین
بلکل ، آپ بھی تھینکس بول کر مجھے شرمندہ نا کریں ۔۔۔۔:battingeyelashes:
بس محبت ہے آپ سب دوستوں کی (جن سے بات چیت ہے رابطے) :battingeyelashes: کہ میں خیال رکھتی ہوں کہ واقعی کیئرنگ تو بہت ہی ہوں ۔۔۔

68-1.gif
السلام علیکم
محترمہ بوچھی بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
جذبہ دوستی تو کسی رابطے کا محتاج نہیں ہوتا ۔
اور دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا ۔
یہ تو تشنگی روح سے منسلک ہے ۔
اورروح کسی مادی وسیلے کی محتاج نہیں ۔
نایاب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top