تاسف دعاؤں کی درخواست ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
السلام علیکم
محفل کے ایک بہت ہی پیارے رکن مغزل بھائی کی جانب سے ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ
"25 ستمبر کو 17 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد اُن کی ممانی کا انتقال ہو گیا ہے"
اللہ پاک مغل بھائی کی ممانی کو جنت الفردوس میں اللہ مقام عطا فرمائے، ان کی بخشش فرمائے، ان کی قبر کو وسعت عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین! ثم آمین!

اور ایک اور خبر بھی ہے کہ "اُن کی بھاوج (چھوٹے بھائی اہلیہ) کا 21 تاریخ کو ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔ ٹانگ کی ہڈی 2 جگہ سے ٹوٹ گئی ہے۔"
اللہ پاک مغل بھائی کی بھاوج کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین! ثم آمین!

اللہ پاک مغل بھائی کو تمام تکالیف اور پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے۔ آمین!

محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
بہت افسوس ناک خبریں ہیں ۔
اللہ تعالی مرحومہ ممانی جان کی مغفرت فرمائے اور جنت عالیہ میں بسیرا عطا فرمائے آمین
اور چھوٹی بھابھی کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
 

نیلم

محفلین
اللہ تعالی مرحومہ ممانی جان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں بسیرا عطا فرمائے آمین
اور چھوٹی بھابھی کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ سوہنا مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔ یا رحمن یا رحیم محمود بھیا جانی اور انکے اہل و عیال پر اپنا خاص کرم فرما ۔ آمین
 

تعبیر

محفلین
اللہ سائیں مغل ادا کی تمام تکالیف اور پریشانیان دور فرمائیں آمین​
انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ ممانی کی مغفرت فرمائیں اور​
ان کی بھابھی کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین​
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔

نیز ان کی بھابھی صاحبہ کو صحت عاملہ و کاملہ عطا فرمائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نہایت افسوس ہوا یہ جان کر۔ مغل صاحب کافی عرصے سے پریشانیوں اور صدموں کا شکار ہو رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کیلیے آسانیاں پیدا فرمائیں اور مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور مضروبہ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

سید زبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون​
۔​
اللہ پاک مغل بھائی کی ممانی کو جنت الفردوس میں اللہ مقام عطا فرمائے، ان کی بخشش فرمائے(اآمین)​
اور ان کی بھابھی کو جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین​
 

جنید اقبال

محفلین
اللہ کریم اُن کی ممانی کی مغفرت فرمائے اور بھاوج کو جلد صیحت تندرستی عطا فرمائے اور اُن کو آسمانی اور زمینی آفتوں سے محفوظ فرمائے آمین

اللہ کریم میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ساری اُمت کی خیر فرمائے آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top