دس ہزار کا سنگ میل

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ کچھ دنوں پہلے کی بات ہے کہ ہم اپنے پیغامات پر شاہین کی سی نظر رکھے ہوئے تھے کہ کب تک یہ دس ہزار ہوں گے، یہ اور بات ہے کہ ہم کچھوے کی رفتار سے آگے بڑ ھ رہے تھے ، اور ذہن میں یہ بھی تھا کہ کالج سے پروموشن ٹیسٹ سے پہلے دس ہزار مکمل ہو جائیں ، اس کے پیچھے ایک مقصد کچھ یہ بھی تھا کہ اچھے سے عیش کر لیں گے دو چار دن اور پھر سکون سے بیٹھ کر پڑھیں گے اپنا۔:rolleyes:
قسمت کی یاوری ، ایک دن ہوا کچھ یوں کہ ہماری عقاب جیسی نظریں مقدس کے پیغامات پر جا پڑیں ، اور پھر کیا تھا،
ہمیں تو پڑ گئے پِسُوں۔ پِسُوں کا مطلب تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے ؟جس جس کی نہیں سمجھ آئی وہ شمشاد لالہ سے پوچھ لے ، کیونکہ مجھے بھی نہیں پتا ، ہاں جی جب ہماری نگاہِ ناز مقدس کے پیغامات پر پڑی تو ہم جو کہ کچھوے کی رفتار سے آرہے تھے ایک دم سے اپنے رفتار کو خرگوش کی بجائے گھوڑے کی رفتار سے دوڑانا شروع کر دیا ۔
ہم کچھ ایسے پسوڑی میں پڑے کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کس کو کہیں اور کیا کہیں ۔
ہاں جی ہاں جی آپ سمجھ لیں جو آپ کو سمجھنا ہے ، میرا کیا جاتا ہے ؟ لیکن یہ بھی تو سوچیں نا کہ نے مورخہ 23-2-2009 کو بقلم خود محفل کو اپنی شمولیت کا شرف بخشا تھا ، دس ہزاری کا منصب کوئی چھوٹا تھوڑی تھا کہ اتنی آسانی سے اپنی بنی بنائی ساکھ اور عزت خاک میں مل جانے دیتے ۔:laugh:
دیکھئے ہماری تحریر کو اتنا سنجیدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اب آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم نے دس ہزار پورا کرنے کو کیا کیا پاپڑ نا بیلے ۔
جب ہم نے دیکھا تھا تو مقدس ہم سے کچھ ہی پیغامات پیچھے تھی ، اورہم جو کہ تیس یا پینتس مراسلے ایک دن میں پوسٹ کیا کرتے تھے ، اس کو 45 مراسلوں کا ہدف دیا ،
اور اگلے دن جو دیکھا تو اس نے ہمیں پورے 100 مراسلوں کا ہدف دیا ہوا تھا ،
ہماری حالت کچھ یوں ہوئی

424437_393955650616137_100000051169827_1644433_788646070_n.jpg

تو ہم نے بڑی راز داری سے بڑا مسکین سا منہ بنایا اور اپنی چھوٹی بہن عائشہ کا بازو پکڑ کر اسے کمرے میں لائے اور کہا ،
یار عائشہ
کہنے لگی کیا ہے؟
میں نے کہا یار وہ نا مقدس کے مراسلوں کی تعداد میرے سے بھی زیادہ ہوئی جا رہی ہے :(
عائشہ کا منہ کچھ یوں تھا :rollingonthefloor:
کہنے لگی اچھا تو کیا ہوا ؟؟
میں کہا مولا خوش رکھے اب کچھ سوچو یار ، کچھ کرو مجھے کوئی نہیں پتا ۔
اور تو اور تم کو پتا ہے اس نے کب محفل جوائن کی ؟
کہنے لگی کب ؟
میں نے کہا
18-5-2011 کو
اور اس لحاظ سے تو مجھے ڈوب کر مر جانا چاہے نا وہ پھر سے ہنسنے لگی :roll:
اب اس نے مجھے کہا اچھا تم محفل کے سارے دھاگے نکال کر ان پر پوسٹ کرنا شروع کر دو ،
میں نے کہا نہیں نہیں کچھ اور سوچ نا تو کسی کام کی بہن نہیں ہے :(
اس رات جب ہم سوئے تو اللہ اللہ کر رہے تھے ، اس وقت مقدس کے پیغامات کی تعداد شاید نو ہزاز پانچ سو اور آگے نہیں یاد ، رات کو سوتے ہوئے میں نے عائشہ سے پوچھا ،
یار عائشہ مقدس آن لائن تو نہیں آئی نا ؟؟
کہتی نہیں :rollingonthefloor:
میں نے کہا اللہ کرے صبح مقدس کی ساس آ جائیں:laugh:
اور واپڈا والوں کو بھی خوب کوسنے دئیے
میں سو گئی اور جیسے ہی سویرے اٹھ کر پی سی آن کیا اور دیکھا تو مقدس کے پیغامات کینو ہزار تعداد سات سو بارہ تھی اور ہم ابھی نو ہزار چھ سو اور چند ایک پیغامات پرتھے ،
یہ دیکھتے ہی ہمارے منہ سے نکلا
ہائے او میرے ربا ہن کی ہوئے گا
picforarticle.jpg


اس کے پیغامات کی تعداد دیکھ کر بھی ہم نے ہمت نا ہاری اور لگے جو ہاتھ چلانے تو ہاتھوں نے چلنے سے انکار کر دیا ۔
اور دل سے فریاد اٹھی کہ
اے دل ِ ناتواں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس دس ہزاری کی دوا کیا ہے ؟
شاعر سے معذرتے کے ساتھ
جاری ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دن تھا اتوار کا اور میں نے عائشہ کو بولا تم مقدس کو کہنا کہ سکائپ پر کال کر لے ، اور میں اس دوران محفل میں پوسٹ کرتی رہوں گی :laugh:
قسمت خراب اس دن سکائپ بھی آن نا ہو سکا اور عائشہ نے دوسرا براوزر کھول کر مجھے لاگ ان کیا اور وہاں سے میرے اور اپنے پیغامات ایک ساتھ پوسٹ کرنے شروع کر دئیے ،
تب عائشہ نے یہ سٹیٹس اپ ڈیٹ بھی کیا :p

کسی کو پتا ہم کیا کررہے ہیں؟ ۔۔ہی ہی ہی ہی ہی
ہاہاہاہاہاہا بڑا مزہ آیا ۔
پھر مقدس سے بات ہوئی اور میں نے مقدس کو سب کچھ بتایا جو اوپر لکھ چکی ہوں اور یہ بھی کہا،
لڑکی تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا ،
اور جب ہم بات کر رہے تھے تو میرا اور مقدس کا سٹیٹس یہ تھا
ناعمہ
مقدس بی بی اب چُپ کر جاؤ۔ ؛)

مقدس
میں آج سے چپ۔۔۔۔ ۔۔۔ جب تک ناعمہ کی دس ہزار پوسٹس نہ ہو جائیں :)

اور مقدس نے مجھے کہا کہ ناعمہ تم یہ سب ضرور لکھنا
یہ سب مذاق کی حد تک تو ٹھیک تھا ، صبح سعود لالہ کو بھی اس کی خبر ہو گئی :p
اور انہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ کیسے پیغام بڑھائے جاسکتے ہیں سعود لالہ کی تجویز
اگر وہ ایک عارضی آئی ڈی بنا کر اس سے پوسٹ کریں جب تک کہ آپ کے پیغامات ہدف کو پار نہ کر جائیں۔ اس کے بعد ان کی عارضی شناخت اصلی شناخت میں ضم کر دی جائے گی اور جتنے بھی نئے پیغامات عارضی آئی ڈی سے بھیجے گئے ہوں گے وہ سب پہلے والے میں جڑ جائیں گے۔
لیکن سعود لالہ گواہ ہیں کہ ہم نے ایسا کچھ بھی کرنے کے لئے ہاں نہیں کی نا مقدس سے بات کی :)
اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ہماری ساری ایکساٹمنٹ ختم ہو جاتی اور ہم جو کہ اب یہ چاہتے تھے کہ ہمارے دونوں کے دس ہزار ایک ساتھ مکمل ہوں اور محفل کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہو ،
اور اس کو سنہری حروف میں لکھا جائے :laugh:
اور ہم نے اپنی کوشش جاری رکھی ۔
لیکن کل شام جو ہم نے دیکھا کہ مقدس نے سعود لالہ کو ایموشنل بلیک میل کر کے اپنے پیغامات کی تعداد کم کرا لی ،
ہم سے یہ ڈنڈی مارنا برداشت نا ہو سکا ، اور ہماری آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔
ساتھ ہی ہم نے سعود لالہ کو ایک ایموشنل سا مراسلہ پی ایم کر دیا ۔ اور انہوں نے کہا کہ مقدس سے کہا جائے ورنہ وہ محفل چھوڑ کر چلی جائیں گی ۔
میں نے مقدس کو لکھا

یار تم نے ساری میری ایکساٹمنٹ لے لی ، جاؤ تم گندی بچی ہو، چلو واپس لو اپنے پیغام ، مجھے کوئی نہیں پتا ، ورنہ میں تحریر کیسے لکھ پاؤں گی ؟؟
وہ سب تو میں اس لئے بول رہی تھی کہ ہمارے دس ہزار ایک ساتھ ہوں ۔ اور بعد میں سارا مزے کی باتیں یہاں شئیر کروں گی میں ، اس کے پیپرز کی وجہ سے میں نے تو غایب ہو جانا ہے دو چار مہینوں کے لئے ۔ اور اگر واپس نہیں لئے نا بچُو تو میں نے ابھی کے ابھی غائب ہو جانا ہے ، اور پھر واپس بھی نہیں آنا اگست سے پہلے ۔ ہاں جی۔ پکا
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اور مقدس نے کہا کہ ٹھیک ہے وہ سعود لالہ سے کہہ کر اپنے پیغام واپس لے لیتی ہے ۔ :rolleyes:
پھر ہماری آنکھوں سے ذرا آنسو خشک ہوئے :)
رات کو ہم نے نو ہزار نو سو پیغامات کر ڈالے تھے اور مقدس کے بھی تقریبا اتنے ہی تھے اور صبح جو ہم اٹھے تو دیکھا کہ مقدس کے دس ہزارمیں 6 پیغامات ہی پوسٹ کرنے والےباقی تھے :-P
پھر ہم نے سعود لالہ کے ساتھ مل کر سارے پیغامات مکمل کئے
اور 9999 کا سکرین شارٹ لیا سعود لالہ نے ۔ وہ رہا یہ

naima9999.png


اور یہ رہا مقدس کا پیغام :)
muqaddas9999.png
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ بھی سعود لالہ کی نوازش تھی :)

یہ ہرگز مت سمجھا جائے کہ ہم مقدس کے پیغامات کی تعداد بڑھتے دیکھ کر کسی حسد کا شکار ہو گئے ، ہماری فطرت ہی ایسی ہے مقابلے کے لئے جان لڑا دیتے ہیں ، لیکن مقدس میری بہت اچھی دوست ہے آج سے نہیں ، جب وہ آئی تھی تب ہی کچھ عرصہ بعد ہماری اچھی خاصی بات چیت رہی اور اب تو اور براہ راست بات ہوتی ہے :)
لیکن ہم یہ نہیں کہیں کہ ہم نے اکیلے مقابلہ جیت لیا ، میدا ن مار لیا ، نہیں ہماری خواہش تو بس یہ تھی کہ یہ محفل کی تاریخ کا پہلا واقع ہو ، اور ابھی تک ہمیں یہ کنفرم نہیں کہ ایسا ہے یا نہیں ، اب یہ نبیل لالہ یا پھر شمشاد لالہ سے کنفرم کرنا پڑے گا :)
سعود لالہ کو تھینک یو نہیں کہوں گی ، آئی نو ہی از سو سویٹ :)
مقدس کو بھی نہیں کہوں گی ، بٹ آئی وانا آسک ہر
مقدس ول یو بی مائی بیسٹ فرینڈ ؟؟؟؟؟:rolleyes:
 

مقدس

لائبریرین
اور ایک بات تو رہ ہی گئی ، مقدس آئی ایم سو سوری اگر تم میری وجہ سے ہرٹ ہوئی یا میری کوئی بات بُری لگی ہو :battingeyelashes:
پر میرے ساتھ کچی مت کرنا اچھا
اور یہ دیکھو عائشہ نے کیا کہا

ہی ہی ہی :laugh:

اوئی میں کیوں ہرٹ ہوں بھلا
کتنا مزہ آیا تھا
یاد کرو ذرا
میری ماما تو پاکستان میں چھینک رہی ہوں گی تمہارے یاد کرنے سے
ہی ہی ہی
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
دن تھا اتوار کا اور میں نے عائشہ کو بولا تم مقدس کو کہنا کہ سکائپ پر کال کر لے ، اور میں اس دوران محفل میں پوسٹ کرتی رہوں گی :laugh:
قسمت خراب اس دن سکائپ بھی آن نا ہو سکا اور عائشہ نے دوسرا براوزر کھول کر مجھے لاگ ان کیا اور وہاں سے میرے اور اپنے پیغامات ایک ساتھ پوسٹ کرنے شروع کر دئیے ،
تب عائشہ نے یہ سٹیٹس اپ ڈیٹ بھی کیا :p


ہاہاہاہاہاہا بڑا مزہ آیا ۔
پھر مقدس سے بات ہوئی اور میں نے مقدس کو سب کچھ بتایا جو اوپر لکھ چکی ہوں اور یہ بھی کہا،
لڑکی تم نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا ،
اور جب ہم بات کر رہے تھے تو میرا اور مقدس کا سٹیٹس یہ تھا
ناعمہ


مقدس


اور مقدس نے مجھے کہا کہ ناعمہ تم یہ سب ضرور لکھنا
یہ سب مذاق کی حد تک تو ٹھیک تھا ، صبح سعود لالہ کو بھی اس کی خبر ہو گئی :p
اور انہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ کیسے پیغام بڑھائے جاسکتے ہیں سعود لالہ کی تجویز
اور یاد ہے بہنا لوگ اس دن ہم نے ایک دوسرے سے بات کم کی اور قہقہے زیادہ لگائے ۔۔بالکل ایسے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: :laugh:
 
Top