1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

دس لاکھ سال قدیم میمتھ سے تاریخ کا قدیم ترین ڈی این اے پڑھ لیا گیا

جاسم محمد نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 19, 2021

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,987
    دس لاکھ سال قدیم میمتھ سے تاریخ کا قدیم ترین ڈی این اے پڑھ لیا گیا
    ویب ڈیسک جمع۔ء 19 فروری 2021

    [​IMG]
    تصویر میں اسٹیپ میمتھ نمایاں ہے جو بالوں والے میمتھ کا جد تھا ۔ یہ انکشاف دنیا کے قدیم ترین ڈی این اے کی مکمل نقشہ کشی کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ فوٹو: اپسالا یونیورسٹی


    سویڈن: بین الاقوامی جینیات دانوں کی ٹیم نے کئی برس کی محنت سے دنیا کے قدیم ترین میمتھ کے ڈی این اے کو نکالا ہے اور ڈی این اے کے کئی ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک مکمل جینیاتی سلسلہ (سیکوینس)مرتب کیا ہے۔

    سات سے بارہ لاکھ سال قبل سائبیریا کے علاقے میں گھومنے پھرنے والے بالوں بھرے تین قدیم ہاتھیوں، میمتھ کے دانتوں سے یہ ڈی این اے نکالا گیا ہے۔ ان سب میں ڈی این اے کے نامکمل ٹکڑے تھے تاہم بعد میں انہی سے ایک مکمل ڈی این اے مرتب کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایک گھوڑے سے اخذ کردہ ڈی این اے کو قدیم قرار دیا گیا تھا جو قریباً ساڑھے پانچ سے سات لاکھ اسی ہزار سال پہلے ہنسی خوشی رہ رہا تھا۔

    سویڈن میں قدیم جینیات کے ماہر لوَڈالین کہتے ہیں کہ یہ بہت پرانا ڈی این اے ہے۔ بالوں بھرے اصلی میمتھ درحقیقت آٹھ لاکھ سال قبل نمودار ہوئے تھے اور آخرکار اب سے چار ہزار سال قبل صفحہ ہستی سے مِٹ گئے تھے۔ لیکن ماہرین نے بالوں بھرے ان عفریت کے جد کا ڈی این اے تلاش کیا اور وہ بھی برفانی علاقوں میں ہی رہتے تھے۔ انہیں اسٹیپ میمتھ کہتے ہیں جو 15 لاکھ سال قبل شمالی امریکہ پہنچے تھے۔

    تحقیقی ٹیم نے سات لاکھ سال کے ایک ، اور دس لاکھ سال کے دو میمتھ ک دانتوں سے ڈی این اے نکالا اور ان کے ٹکڑوں کو جوڑنے کا تھکادینے والا کام شروع کیا کیونکہ کسی بھی دانت سے مکمل ڈی این اے نہیں مل سکا تھا۔ یہ تمام جانور مستقل برف میں دبے تھے اور اسی وجہ سے ان کے دانتوں کی جڑ میں گوشت اور خون محفوظ رہ گیا تھا۔

    [​IMG]

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ سائبیریا میں میمتھ کی ایک قسم نہیں بلکہ کم ازکم دو اقسام کے میمتھ زندگی گزاررہے تھے۔ اس طرح اب میمتھ کی دو طرح کی جینیاتی سلسلے ہمارے سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ آخر کسطرح میمتھ ایک مقام سے دوسرے مقام اور براعظم تک پہنچے تھے۔

    اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسٹیپ میمتھ اور بالوں والے میمتھ کے ملاپ سے ایک نئی قسم کے میمتھ نے جنم لیا جن کے آثار شمالی امریکہ سے ملے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,987
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,164
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    وہ سب تو ٹھیک ہے جاسم صاحب لیکن ایک گھوڑا سات لاکھ سال پہلے "ہنسی خوشی" رہ رہا تھا اس کا علم کس "پہلوان" سائنسدان کو ہوا ہے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
  4. زوجہ اظہر

    زوجہ اظہر محفلین

    مراسلے:
    337
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    طالبعلمی کے دور میں پہلی کلائنٹ ہسٹری لکھی تو وہ بھی کچھ ایسی ہی تھی
    میڈم سے خوب ڈانٹ پڑی کہ بی بی یہ سائنسی رپورٹ ہے یہاں محاورے استعارات و متشابہات نہیں چلیں گے
    آپکی رپورٹ پڑھ کر تو ایسا لگا کہ میں کوئی ناول یا کہانی پڑھ رہی ہوں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  5. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    پیلیو سائنسٹس کے بہت حالیہ جدید ترین تحقیق کی روشنی میں اخذ کردہ کروڑوں سالوں کے نتائج اس قدر اعتماد سے پیش کیے جاتے ہیں جیسے صبح سات بجے کی خبریں بتا رہے رات نو بجے دوبارہ بتارہے ہوں ۔ :) :) :)
    پھر کوئی نیا فاسل کا فی تھیوریاں ریوائز کر دیتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,855
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    اتنا وقت برباد کیا اس سے تو اچھا تھا ہاتھی والا کارٹون دیکھ لیتے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,987
    پاکستانیوں اور دیگر قوموں میں یہی تو بنیادی فرق ہے۔ وہ دنیا کی تحقیق کرنے آئے ہیں اور پاکستانی صرف ٹائم پاس :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    16,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    ڈی این اے کے اس مکمل جینیاتی سلسلہ کو مرتب کرنے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟؟؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ڈی این اے سیکونسنگ سے حیوانات نباتات اور دوسرے زندہ جانداروں کی آپس کی رشتہ داریاں تلاش کی جاتی ہیں ۔ اور اس طرح کائنات میں پائے جانے والے زندہ اجسام کے تنوع یعنی ڈائیورسٹی کی تشریحات کی جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  10. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    16,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    مطلب یہ کہ اس سے انسانیت کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟؟؟
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    جانداروں اور ان میں ہونے والی تبدیلیوں میں بیکٹیریا وائرس اور ان سے پیدا ہونے والے فوائد اور امراض بھی اس میں شامل ہیں جو انسانی زندگی میں صحت کا اہم ترین مقام رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ حیوانات کی نسلوں ، تحفظ اور زرعی وسائل اور پیداوار بڑھانے میں بھی اس کی بہت اہمیت ہے۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کسی بھی زندہ چیز کا جینوم ڈیکوڈ کرنا سائنس کی سب سے بڑی، اہم اور طاقتور دریافت ہے ۔
     
    آخری تدوین: ‏فروری 20, 2021
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  12. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,855
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    سب مایا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,987
    ناپید میمتھ اور اس سے منسلک نوع موجودہ ہاتھیوں کے حیاتیاتی ارتقا کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
    [​IMG]
    Million-year-old DNA provides a glimpse of mammoth evolution.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,987
    مگر یہاں پر تو ناپید میمتھ کا ڈی این اے بنا لیا گیا ہے :)
     
  15. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    30,987
    پاکستانی اور ترقی یافتہ اقوام میں یہی بنیادی فرق ہے کہ جو چیز پاکستانیوں کے نزدیک مایا ہے وہ ان ترقی یافتہ اقوام کے نزدیک علم و آگہی کا سرمایہ ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ٹوٹا پھوٹا جوڑ لیا ہے ۔ کیا پتہ کیسا ہو ، کوئی وارث یا دعویدار تو ہوگا نہیں ۔ بہر حال اچیومنٹ تو ہے ۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,855
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کیا انداز ہے لکھنے کا واہ واہ
    پھر بھی سب مایا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اس سے پہلے قدیم ترین مکمل ڈی این اے شاید سات لاکھ سال پرانا تھا ۔ ایک ناپید شدہ گھوڑے کی نسل کا ۔
     
    • متفق متفق × 1
  19. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    16,449
    جھنڈا:
    Pakistan
    کیا اس ڈی این اے سے وہی جانور پیدا کیا جاسکتا ہے؟؟؟
     
    • متفق متفق × 1
  20. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    13,691
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    فی الحال تو ایسا ممکن نہیں ۔ یہ خالق کی قدرت ہے ۔ یخرج الحی من المیت ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر