دانش کنیریا کا اعتراف

سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد اپنی غلطی مان لی، انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

دانش کنیریا نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں، تمام پاکستانیوں، فینز اور ایسکیس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خواہ ہوں، آئی سی سی یا انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کو معاملے سے آگاہ نہ کرنے پر سخت پچھتاوا ہے۔



سابق پاکستانی لیگ اسپینر کا مزید کہنا تھا کہ جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا، ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا، میرا فرض تھا کہ اس کو خبردار کرتا، میں نے ایسا نہیں کیا۔

564760_7749588_updates.jpg


انہوں نے یہ بھی کہا کہ والد کی علالت کی وجہ سے مجھ میں غلطی کے اعتراف کا حوصلہ نہیں تھا، آج اعتراف کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ جھوٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزاری جاسکتی، جو کچھ ہوا اس پر سخت ندامت ہے، ایک غلطی کی وجہ سے عزت، مقام اور دوست سب کچھ کھودیا۔

واضح رہے کہ 2012 میں دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے ساتھی کھلاڑی کو فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی، لندن کی کاؤنٹی ایسکیس کے لیے کھیلنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ پر میچ فکسنگ کا الزام لگا تھا۔

لنک
 

جاسم محمد

محفلین
سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد اپنی غلطی مان لی، انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
موصوف شاید کوئی چلا وغیرہ کاٹ رہے تھے اس لئے پورے 6 سال انتظار کیا۔
 
Top