داعش کا منشور پاکستان میں بھی تقسیم

داعش کا منشور پاکستان میں بھی تقسیم
03 ستمبر 2014 (11:44) بین الاقوامی

  • news-1409726541-5112.jpg
  • news-1409726541-5112.jpg
  • news-1409726541-5112.jpg
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ISISکا منشور خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی تقسیم کردیاگیاہے اور عام لوگوں سے داعش کی حمایت کی درخواست کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عراق اور شام میں اپنی حکومت کا اعلان کرنے والی ISISنے بظاہر اب عرب ممالک سے باہر بھی اپنی حمایت بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔’فتح‘ کے نام سے پشتو اور دری زبانوں میں شائع شدہ بارہ صفحات پر مشتمل کتابچہ پشاور شہر کے افغان پناگزین کیمپوں میں تقسیم کیاگیا اور افغان امور پرکام کرنے والے بعض صحافیوں کو بھی بھیجاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ خلافت کو خراسان یعنی پاکستان، افغانستان ، ایران اور وسطی ایشیا کے ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
کتابچے کے آخری صفحے پر مدیر کا نام بھی لکھا گیا ہے جو بظاہر ایک فرضی نام معلوم ہوتا ہے جبکہ ان کا ای میل پتہ بھی دیا گیا ہے تاہم اشاعت میں اس بات کو واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ کتابچہ کہاں سے شائع کیا گیا ہے اورنہ ہی یہ معلوم ہوسکاکہ کس نے پاکستان میں تقسیم کیا۔

  • news-1409726538-5459.jpg
برطانوی میڈیا کے مطابق پشاور میں افغان امور پر کام کرنے والے سینیئر صحافی تحسین اللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں بعض شدت پسندوں نے دولت اسلامیہ کے امیر المومنین ابوبکر بغدادی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ افغانستان میں بھی بعض سلفی طالبان نے ابوبکر بغدادی کو اپنا امیر المومنین تسلیم کر لیا ہے۔خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ بھی دیکھی گئی جبکہ لوگوں نے اپنی گاڑیوں میں دولت اسلامیہ کے حمایت میں پوسٹرز بھی لگائے ہیں۔

  • news-1409726545-4960.jpg
http://dailypakistan.com.pk/international/03-Sep-2014/139548
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگر حکومت اقتدار بچانے کے علاوہ کسی اور کام میں دلچسپی لے تو اس گاڑی کے مالک کو فوراً حراست میں لینا چاہیئے اور ہر اس شخص کو جو اس طرح کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کرتا نظر آئے
 
قیصرانی

لائبریرین

حکومت کیا رائے ونڈ محل سے باہر بھی ایگزسٹ کرتی ہے؟
 
جی ہاں کرتی ہے نا بغیر بجلی کے پنکھوں میں بغیر گیس کے چولہوں میں ان ایمپلائیڈ نوجوانوں کی خالی جیبوں اور مستقبل میں کہاں نہیں ہیں ہمارے بادشاہ سلامت
 
x boy

محفلین
ملا عمر طالبان افغانستان ا ور ملا ابوبکر داعش عرب،
افغانیوں سے کافی انٹرویوں کرچکا ہوں ،
گزشتہ روز ایک شامی عربی سے داعش کے بارہ میں پوچھا اس نے مثبت باتیں کییں
مزیر شامی عرب سے ملاقات کے بعد فیصلہ ہوسکتا ہے
لیکن داعش کا پاکستان سے کچھ لینا دینا نہیں۔
 
آپ چونکہ اسلامی ظاہر ہوتے ہیں، کیا بتانا پسند کریں گے کہ سنی سنائی بات کو آگے بڑھانے والے کو کیا کہا جاتا ہے؟ :)
داعش ہو یا اسی نوعیت کی دیگر فسادی بیماریاں، ان کا حل صرف ایک ہے اور وہ ہے گولی۔ سیدھی ان کی خالی کھوپڑی کے پار :)
 
وقت سے پہلے تعین غلط ہے صرف میڈیا کے زور پر اندازہ بھی غلط ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
وقت سے پہلے تعین غلط ہے صرف میڈیا کے زور پر اندازہ بھی غلط ہے
آپ یہ بتائیے کہ ہتھیار ڈالنے والی مسلمان فوج کا قتلِ عام ہو یا امریکی صحافیوں کا سر کاٹنا، کیا یہ غلط نہیں ہے؟ اور اس کی وڈیو بنا کر میڈیا کو بھیجنا بھی درست ہوگا؟
 
زیک

مسافر
اگر حکومت اقتدار بچانے کے علاوہ کسی اور کام میں دلچسپی لے تو اس گاڑی کے مالک کو فوراً حراست میں لینا چاہیئے اور ہر اس شخص کو جو اس طرح کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کرتا نظر آئے
پشاور پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ آئی ایس آئی کدھر مصروف تھی؟ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
پشاور پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ آئی ایس آئی کدھر مصروف تھی؟ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔
پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ اس میں سیکیورٹی کہاں ہے
کسی میں اتنا شعور ہی نہیں کہ ایسی برائیوں کو پنپنے سے پہلے ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیئے
 
عمران سیریز پڑھ پڑھ کے میں بھی پاکستان کے بارے میں بہت خوش خیال تھا ۔
اب پتہ چلاکہ سب کا سب حلوہ ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ اس میں سیکیورٹی کہاں ہے
کسی میں اتنا شعور ہی نہیں کہ ایسی برائیوں کو پنپنے سے پہلے ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیئے
آپ کبھی رائے ونڈ محل، نائن زیرو، بلاول ہاوس، منہاج سیکریٹیریٹ یا بنی گالہ ٹائپ کی جگہوں پر آئیں تو آپ کو دکھاتے ہیں کہ سکیورٹی کیا ہوتی ہے :)
 
زیک

مسافر
پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ اس میں سیکیورٹی کہاں ہے
کسی میں اتنا شعور ہی نہیں کہ ایسی برائیوں کو پنپنے سے پہلے ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیئے
پولیس کے بارے میں تو کسی کو خوش فہمی نہیں مگر دنیا کی نمبر ون انٹلیجنس ایجنسی کا دعوی کرنے والے کیا دہشتگرد پالنے اور حکومتیں بدلنے کے علاوہ کوئی مہارت نہیں رکھتے
 
عظیم

محفلین
داعش ایک اسلامی نظریہ ہے - اور نظریات کو نظریات سے ہی مارا جاتا ہے - جو لوگ داعش کی باتوں اور ان کے افعال و کردار سے ناخوش ہیں انہیں چاہئے کہ اپنی ایک نظریاتی جماعت تشکیل دیں اور اسلام میں داخل کر دی گئی بے بنیاد باتوں کی نفی کریں - اگر وہ غلط ہیں تو ہمیں خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے صحیح ہونا ہوگا - - اللہ بہتر جاننے والا ہے -
 
اسلامی نظریہ؟
 
نظریات کو نظریات سے ہی مارا جاتا ہے ؟؟؟
یہ کوئی ریسرچ ہے یا آپ کا مفروضہ ؟
 
Top