خیر کے اعلیٰ زمانے کبھی دیکھے ہوتے - عذرا ملک

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
MuhammadSalalLahuAleheWaSalLam.jpg


نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خیر کے اعلیٰ زمانے کبھی دیکھے ہوتے
وہ زمانے وہ دیوانے کبھی دیکھے ہوتے

ہم بھی پائے شہ لولاک کا بوسہ دیتے
دید کے ارفع ٹھکانے کبھی دیکھے ہوتے

کیسے صدیق رضی اللہ عنہ لٹاتے تھے دل و جاں ان پر
کرتے صدقے وہ خزانے کبھی دیکھے ہوتے

کیسے فاروق رضی اللہ عنہ کی قسمت کا ستارہ چمکا
عینِ رحمت کے نشانے کبھی دیکھے ہوتے

اور جب عشق نے عاشق کو غنی رضی اللہ عنہ کر ڈالا
کیا وہ منظر تھے سہانے کبھی دیکھے ہوتے

دیکھتے بزم میں ہم باب مدینہ علم علیہ السلام
ایسے بے مثل سیانے کبھی دیکھے ہوتے

کاش مل جاتی جو زہرا سلام اللہ علیہا کی غلامی مجھ کو
رشکِ جنت وہ گھرانے کبھی دیکھے ہوتے

(عذرا ملک)
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت انتخاب ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ!
مطلع کے مصرع ثانی میں ردیف کے الفاظ "کبھی دیکھے ہوتے" کی بجائے "میں نے دیکھے ہوتے" ٹائپ ہو گئے ہیں۔ انھیں درست کر دیجیے۔
 

کاشفی

محفلین
خوبصورت انتخاب ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ!
مطلع کے مصرع ثانی میں ردیف کے الفاظ "کبھی دیکھے ہوتے" کی بجائے "میں نے دیکھے ہوتے" ٹائپ ہو گئے ہیں۔ انھیں درست کر دیجیے۔

شکریہ فاتح صاحب۔ جیتے رہیں خوش رہیں دودھو نہائیں پوتو پھلیں۔۔۔آمین۔

شکریہ سخنور صاحب اور فری صاحبہ۔۔خوش رہیں۔۔۔
 
Top