کاشفی
محفلین
خیبر پختونخوا میں مہلک پو لیو پی ون وائرس موجود ہے،وزیرصحت
پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا دعویٰ ہے کہ صو بہ میں پو لیو پی ون وائرس موجود ہے جو پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کے لئے خطرے کی علامت ہے۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ صوبہ سے پو لیو پی ٹو اور پی تھری وائرس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ تاہم پی ون وائرس اب بھی آلودہ پا نی اور ماحول میں موجود ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے میں آسانی سے منتقل ہو تا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سے اس وائرس کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔