خیبرپختونخوا میں شرفا بھتہ دے کر زندگی گزارتے ہیں - افراسیاب خٹک

کاشفی

محفلین
1-13-2014_7609_1.gif

ماخذ: جنگ
 
انھوں نے یہ کیوں نہیں بتایا کہ یہ شرفا کتنے سالوں سے بھتے دے رہے ہیں اور موصوف یا اُن کی جماعت نے اپنے دورِ حکومت میں ان بھتہ خوروں سے نجات کے لیے کیا کیا؟
 

سید ذیشان

محفلین
انھوں نے یہ کیوں نہیں بتایا کہ یہ شرفا کتنے سالوں سے بھتے دے رہے ہیں اور موصوف یا اُن کی جماعت نے اپنے دورِ حکومت میں ان بھتہ خوروں سے نجات کے لیے کیا کیا؟

اے این پی نے کم از کم طالبان کیساتھ لڑائی تو کی۔ ان کے کافی لیڈر اور ورکر شہید بھی ہوئے۔ آپ ان کو کرپٹ کہہ سکتے ہیں، اور دیگر الزامات بھی لگا سکتے ہیں مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے طالبان کو کھلی چھٹی دی جیسے کہ آج کل یا ایم ایم اے کے دور میں ملی ہوئی تھی۔
 
گویا ہمارے ملک کا سب سے بڑا موجودہ مسئلہ طالبان ہیں۔ ہم کروڑوں، اربوں رُپے کی کرپشن معاف کرسکتے ہیں، سیاست اور طاقت کے لیے قتل و غارت گری کو معاف کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں تو ناقابلِ معافی ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
ظاہری بات ہے زندگی رہے گی تو کھانے پینے کی، سکول جانے کی، رہائش کی فکر ہو گی۔ جب آپ زندہ ہی نہیں تو باقی سب کچھ بے معنی ہو جاتا ہے۔ یہ کہنا کہ طالبان کا مسئلہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے میرے خیال میں ایک مضحکہ خیز بات ہوگی۔
 
اب ہم موضوع سے بھٹک جائیں گے ورنہ کہنے کو تو طالبان سے پہلے بھی کراچی میں جان کے لالے پڑے ہوئے تھے۔
۔۔۔
خیر، کہیں اور بات کریں گے اس بارے میں :)
 

سید ذیشان

محفلین
اب ہم موضوع سے بھٹک جائیں گے ورنہ کہنے کو تو طالبان سے پہلے بھی کراچی میں جان کے لالے پڑے ہوئے تھے۔
۔۔۔
خیر، کہیں اور بات کریں گے اس بارے میں :)

بات آپ کی درست ہے کہ کراچی میں بھی حالات کچھ اتنے اچھے نہیں ہیں۔ لیکن میرا تعلق چونکہ پختونخواہ سے ہے اور اس دھاگے کا موضوع بھی یہی ہے تو میں اسی تناظر میں بات کر رہا ہوں۔

آپ کی باتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ طالبان کے مسئلے کو زیادہ اہم نہیں سمجھتے۔ کیا میں نے درست اندازہ لگایا ہے؟
 
اصل بات ترجیحات کی ہے۔ جس طرح آپ کرپشن اور دیگر معاملات پر طالبان کے مسئلے کو ترجیح دیتے ہیں، اسی طرح میں بھی طالبان کے مسئلے کو اہم سمجھتے ہوئے تعلیم کے مسئلے کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں۔ میرے لیے طالبان بھی مسئلہ ہیں اور کرپشن اور دیگر اخلاقی برائیاں بھی، لیکن تعلیم اکثر و بیشتر مسائل کا حل بھی ہے۔
ہاں شاید طالبان کے مسئلے کی میرے نزدیک وہ اہمیت نہ ہو جو آپ کے نزدیک ہے کیوں کہ آپ کو براہِ راست اس مسئلے کا سامنا ہے اور ہم کراچی والوں کے پاس قبل از طالبان دور کے مسلح گروہ موجود ہیں جو ہمارے لیے زیادہ بڑا مسئلہ ہیں۔
 
Top