خیالی پلاؤ پکائیں

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
خیالی پلاؤ پکانا بہت آسان ہے اس کے لیے تمام تصوراتی لوازمات فوری دستیاب ہوجاتے ہیں
تو چلیں پکائیں اپنے اپنے خیالی پلاؤ اور چکھائیں دیگر محفلین کو کیونکہ مل بانٹ کے کھانا
اچھی بات ہے -
چلیں شروعات میں کردیتا ہوں :bowl1: محفلین کے لیے ایک A380 طیارہ جس میں جہاں چاہیں
مفت سفر کریں حسان خان اکثر سیر کو جانا چاہتے ہیں قیصرانی بھائی تو پورے ابن بطوطہ ہیں
ظفری بھائی کے لیے سفری سہولت ہمہ وقت موجود تو ابن سعید بھائی کو نیویارک آنے میں آسانی
حسیب نذیر گِل کو پڑھنے یورپ لاجائے گا یہ روزانہ تو نیرنگ خیال کو باقاعدہ محفل میں بھی لانے میں اس کا استعمال کیا جائے گا سید ذیشان بھائی تو سبزی بھی اس پر ہی لائیں گے - نایاب بھائی اور شمشاد بھائی کو پان کھانے جانا ہو یا محمود احمد غزنوی کو لاہور سے کتابیں لانی ہوں عمر سیف کو بچوں سے ملاقات کو لے جانا اور ہمیں ساری دنیا کی مفت سیر -
لیں جی محفل کا ذاتی طیارہ:airplane1: موجود



 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ طیارہ کب خریدا ہے۔۔ یا پھر پکایا ہے۔۔۔ جو بھی ہے۔۔۔ اتنا سست ہے کہ مجھے لینے نہیں آیا اب تک۔۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو سب مسافروں کا اللہ ہی حافظ ہے۔

یہ وہی مرزا غالب ہیں ناں جن کی ایک بھتیجی اردو محفل کی رکن ہے یا کوئی مرزا غالب ہیں؟
 
Top