خون کی بند رگوں کو کھولنے والا جوتا آگیا ۔

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'سائنس اور ٹیکنالوجی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 15, 2017

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,391
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    [​IMG]
    پلاسٹک سے بنا ارتعاش پیدا کرنے والا جوتا دنیا بھر کے کروڑوں مریضوں کےلیے امید کی نئی کرن بن سکتا ہے کیونکہ یہ ٹانگ کے اندر تھرتھراہٹ پیدا کرکے خون کا بہاؤ تیز کرتا ہے اور بند رگیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلاسٹک کا یہ جوتا ارتعاش پیدا کرکے پیر کے نچلے حصے میں خون کے بہاؤ میں 40 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔

    [​IMG]

    اس کامیابی کے بعد اب اسے برطانوی شہر لنکاشائر کے رائل اولڈ اسپتال میں انسانوں پر آزمایا جارہا ہے۔اس انقلابی جوتے کا نام ’فلواوکس‘ رکھا گیا ہے جس سے ٹانگوں میں ارتعاش کے ذریعے خون کا بہاؤ تیز کیا جاتا ہے۔
    روزنامہ جنگ
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • متفق متفق × 1
  2. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بھائی یہ کوئی نئی تحقیق نہیں۔ ان لوگوں نے صرف جوتے کا سائز ذرا بڑا کردیا ہے:)
    ہمارا مشاہدہ تو عرصہ دراز سے یہ یے کہ ایک چھوٹا سا جوتا بھی بڑے بڑے "بیماروں" کا دوران خون تیز کردیتا یے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  3. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    6,717
    جھنڈا:
    Pakistan
    بلکہ بھاگنے کی رفتار بھی!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,391
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کو کافی تجربہ رہا ہے۔:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    تجربہ نہیں مشاہدہ:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    10,215
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive

    ذاتی تجربات اور مشاہدات کی بنیاد پردیا گیا بیان
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,312
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اماں کی جوتی بھی آنکھیں، کان کھولنے کے لیے کافی مفید رہتی ہے۔
    اٹھتا ہے کہ نہیں۔۔۔
    سنتا ہے کہ نہیں۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر