خوف کا عالم

عراقی فوج کے ایک سابق افسر عبدالجبار سامرئی نے القدس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراقی تحریک مزاحمت کی شکار کی پالیسی بہترین قرار پائی ہے - اس میں‌کاروائی کرنے والا بلکل محفوظ بلکہ شکار کے اس پاس ہی رہتا ہے۔- لیکن امریکیوں‌کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔وہ نفسیاتی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔ امریکی فوج میں ترجمان کے طور پر کام کرنے والے ایک عراقی باشندے نے بتایا کہ خوف کا یہ عالم ہے کہ اکثر امریکی فوجی پتلون کے نیچے پیمپر استعمال کرنے لگے ہیں تاکہ موقع پر ساتھیوں‌کے سامنے شرمندگی نہ ہو۔
(بحوالہ روزنامہ جسارت
اپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں
 

الف نظامی

لائبریرین
کیا خوف کے عالم کی بات کررہے ہیں، یزیدِ عصر عالم اسلام کا خون پی رہا ہے ، او آئی سی سکتہ کا شکار ہے اور آپ خوش فہمیوں کا۔
 
راجہ فار حریت نے کہا:
کیا خوف کے عالم کی بات کررہے ہیں، یزیدِ عصر عالم اسلام کا خون پی رہا ہے ، او آئی سی سکتہ کا شکار ہے اور آپ خوش فہمیوں کا۔

جناب خوش فہمیاں‌ نہیں۔ کیا عراق میں‌ ناجائز قابضین کی بدحواسیاں ان کے خوف کی ائینہ دار نہیں۔ اللہ کرے [...] ہر مسلم دشمن سازش [...]‌ ناکام ہوں۔ امین

منتظمین نے متعصب الفاظ سنسر کر دیئے ہیں۔
 

زیک

مسافر
ہمت: وارننگ آپ کو مل چکی ہے۔ اب محفل کے قوائد و ضوابط کی خلاف‌ورزی کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔
 
شاباش زکریا۔
خود میرا ذاتی خیال ہے کہ اس قسم کے فورم چلانا بہت مشکل کام ہے۔ ادمی اپنے جذبات پر قابو نہیں‌رکھ سکتا۔ بلکل قدرتی بات ہے۔ اس معاملے میں نبیل کا ظرف زیادہ وسیع ہے۔ بہرحال ادمی کی حرکات سے ہی اس کے درست خیالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
 

سیفی

محفلین
مجھے ایک چیز کی سمجھ نہیں‌آئی کہ متعصب اور قابلِ اعتراض مواد کی تعریف کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر کوئی شخص بنگلہ دیش میں پاکستانی افواج کے ظلم وستم کی کہانی لکھ دے تو قبول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی پیغمبرِ اسلام کے کارٹون بنانے والوں کی حرکت کو درست کہے تو یہ اسکا آزادئ اظہار۔۔۔
اور اگر کوئی امریکہ و یورپ کی ستم ظریفیوں کی بات چھیڑے تو وہ متعصب اور قابلِ اعتراض۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زکریا میرے خیال میں آپ اس فورم کے پہلے صفحے پر لکھ کر لگا دیں کہ پاکستان اور مسلمانوں کی غلطیوں اور مظالم پر تو لکھا گیا قبول ہے مگر امریکہ اور یورپ کے مظالم پر لکھی گئی تحریر ناقابلِ برداشت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب آپ آزادئ اظہار کی اجازت دیتے ہیں تو یہ دہرا معیار کیوں۔۔

ع۔۔۔۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ فورم کے منتظم ہیں۔۔۔۔جو آپ کو پسند وہ قبول۔۔۔۔۔ ہم ممبر کس کھاتے میں ہیں۔۔۔۔۔جب آپ کا جی چاہا۔۔۔جو آپ کو پسند نہ آیا وہ دروازے سے باہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

اظہرالحق

محفلین
دوستو ، عام طور پر مجھے زکریا کی مخالف سائیڈ یا نبیل کی مخالف سائیڈ پر سمجھتے ہیں (بلکہ یہ دونوں دوست بھی یعنی زکریا اور نبیل ) مگر یہاں پر میں ساتھ دوں گا ان دونوں کا ۔ ۔ اصل میں کسی انسان کو سمجھنے کے لئے پہلے آپ اسکی زندگی کو دیکھیں ۔ ۔ ۔ اور اسکی ویژن دیکھیں ۔ ۔ تب پتہ چلے گا ۔ ۔ ۔ کہ یہ لوگ کیا ہیں اور ایسا کیوں کر رہے ہیں ۔ ۔۔

زکریا مسلمان ہیں پاکستانی ہیں ۔ ۔۔ اور سلجھے ہوئے اور تعلیم یافتہ جوان ہیں (نوجوان نہیں کہ رہا ) اور پھر تحقیقی کام کر رہے ہیں (جسکے لئے کافی کچھ سوچنا اور سمجھنا پڑتا ہے ) میں خود بھی کافی دنوں تک سوچتا رہا کہ یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے ، ایسے لوگ جو اتنا بڑا کام کر رہے ہیں ۔ ۔ وہ ایسے کیوں تلخ ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ تو میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا (ان کے بلاگ اور پوسٹس پڑھ کر ) ہو سکتا ہے کچھ دوست اس سے اتفاق نہ کریں اور یہ بھی ہو سکتا ہے میں نے غلط نتیجہ نکالا ہو ۔ ۔
میں بھی کچھ تلخ ہو جاتا ہوں انکے کچھ کمٹس پڑھ کر مگر حقیقی بات یہ ہے کہ ان کی عزت کرتا ہوں دل سے ۔ ۔

1۔ یہ فورم بنیادی طور پر اردو کی انٹرنیٹ پر ترویج کے لئے بنایا گیا تھا ، اور اسکا مقصد صرف اور صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں انفارمیشن دینا اور اردو کو انٹرنیٹ پر مروج کرنا ہے ۔ ۔ نہ کہ بحث مباحثے کو ۔ ۔ ۔ اسکے لئے اگر الگ فورم بنایا جائے تو اچھا ہے ، بلکہ وہ ویب سائیٹ ہی الگ ہو ۔ ۔ ا

2- یہ سب کام کرنے والے زکریا نبیل ہیں ، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اس کام میں کتنی محنت اور لگن کی ضرورت ہے ، خاصکر کوڈنگ کرنا اور اسکا ایک پراپر رزلٹ لانا ۔ ۔ اور وہ بھی ایک رننگ ماحول میں ۔ ۔ آپ سب کو شکر گزار ہونا چاہیے کہ یہ سب ماحول فراہم کرنے والے یہ ہی لوگ ہیں ۔ ۔ ۔

3- نظریاتی طور پر اگر دیکھا جائے ، تو زکریا غلط نہیں ہوتے ، وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی بھی بات کی جائے تو سیاق و سباق کے حوالے سے ۔ ۔ ۔ اور پوری تحقیق کے ساتھ (میں مانتا ہوں بعض دفعہ یہ مشکل ہو جاتا ہے مگر حقیقت کی جانکاری اسی طرح ممکن ہے ) ہم کسی کو اللہ کے ہونے نہ ہونے کے بارے میں جب دلائل دیتے ہیں تو ہم خود کو بحث کے حق میں یا مخالفت میں دلائیل سے بات کرتے ہیں ۔ ۔ دیکھیے میں نے بھی ایک جگہ حوالہ دیا لکم دینکم ولیادین کا مگر یہ حوالہ کافی نہیں ہے ۔ ۔ کیونکہ بحث ختم نہیں ہوتی اس بات سے ۔ ۔۔ بلکہ دوسرا فریق پھر ایک “لچ“ یا “پخ“ لگا دیتا ہے اور پھر وہیں بات آ جاتی ہے ۔ ۔ ۔ جہاں سے چلی تھی

4- میں خود مخالف ہوں ۔ ۔ ۔ یہ شرائط کا مگر اگر کوئی شرط واقعی ہی ایسی ہے جو ناقابل قبول ہے ہمارے لئے تو بہتر ہے کہ ہم وہاں جا کہ بحث کریں جہاں یہ باتیں کی جا سکتیں ہیں ۔ ۔ میں نے ایک بار نبیل کو لکھا تھا کہ بھائی ۔ ۔ یہ اصول و ضوابط کچھ نرم کریں مگر شاید وہ میری بات نہیں سمجھے خیر ۔ ۔

5- بے شک ہم مسلمان اور خاصکر پاکستانی مسلمان کافی زیادہ جزباتی ہیں ۔ ۔ میں بھی ہوں ۔ ۔ ۔ مگر یہ بھی یاد رکھیں کہ ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنی بات منوا سکیں ۔ ۔ یاد رکھیے جسکی لاٹھی اسی کی بھینس اور دودھ بھی اسی کا ۔ ۔ ۔ ہاں چارہ بے شک ہماری زمین کا ہو ۔۔ ہم جب بھینس لے جانے سے نہیں روک سکتے تو چارہ کھانے سے کیسے روکیں گے ؟

-------------------------------------------------------------------------------
سو دوستو کیا ہم ان دوستوں (زکریا اور نبیل ) کے اس بہت بڑے کام میں روڑے نہ اٹکائیں تو اچھا ہے ۔ ۔ ۔ رہی بات انکے نظریات کی تو بھائی ۔ ۔ ۔ وہ بھی کسی وجہ سے ہی ایسا کہتے ہوں گے ۔ ۔ (یہ الگ بات ہے ابھی تک کسی نے وہ وجہ نہیں لکھی نہ نبیل نے نہ زکریا نے )

نبیل اور زکریا آپ سے میری مودبانہ گذارش ہے کہ ۔ ۔ ہتھ ہولا رکھیں اور ۔ ۔ خاصکر زکریا آپ بھی دوستوں کو بتائیں کہ آپ کیوں ان سے اختلاف رکھتے ہیں ؟ خاصکر یہودیت والے مسلئے پر ۔۔

میں اپنی طرف سے اتنا ہی سمجھ پایا ہوں کہ جس بندے نے اتنی دنیا دیکھی ہو اسکی ہر بات میں کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ جیسے ۔ ۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ تو منصور حلاج کی طرح سولی لٹک گیا ۔ ۔ ۔ جب تک کسی کو منصور حلاج کا پتہ نہیں ہو گا ۔ ۔ وہ کچھ سمجھ نہیں پائے گا ۔ ۔ ۔

اور دوسری طرف یہ بات بھی ہے کہ اگر کوئی پہاڑ کے اوپر کھڑا ہے تو وہ نیچے والے سے بہتر دوسری طرف کا اندازہ کر سکتا ہے ۔ ۔ ۔

اللہ ہم پر اپنا رحم کرے (آمین)
 
اظہر اپ کی بات پوری طرح سمجھ میں‌نہیں ائی۔ کم از کم میں‌کسی کے کام میں‌روڑے نہیں‌اٹکارہا۔ نہ ہی یہ مخالف اور حامی پارٹیاں‌بنانے کا کوئی سوال ہے۔
ہم سب کو اچھے کاموں میں‌ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور یہی مسلمانوں کا مذہب ہم کو سکھاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہو سکتا ہے کہ میں غلطی پر ہوں لیکن لگتا ہے کہ لوگ بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالنا چاہتے ہیں اور انہیں آؤٹ لٹ نہیں ملتا۔ یہاں غیر متعلقہ ہی سہی لیکن بتائے دیتا ہوں کہ ہم جلد ہی اردو فورم کا سوفٹویر ریلیز کر دیں گے۔ اس کے بعد جو چاہے اپنی مرضی کی فورم بنائے۔
 

جعفری

محفلین
نبیل، یہ دراصل ایک کارِ خیر ہے اگر لوگ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے یہاں آتے ہیں اور محفل انہیں یہ ایک آؤٹ لٹ میسر کرتی ہے۔ یہ سائٹ صرف اُردو کی مدد نہیں بلکے لوگوں کی سائکوتھریپی میں بھی کافی مدد کرتی ہے۔
 

فرید احمد

محفلین
میرا خوف

بات تو امریکیوں کے خوف کے عالم کی تھی۔
سنسر کا ماجرا دیکھ سن مجھ پر خوف کا عالم طاری ہو گیا ہے ۔
خیر ! منتظم زکریا صاحب نے “ ٹھریڈ “ کا عنوان ہی کچھ ایسا باندھا تھا ۔
پھر زکریا کی بے چینی دور کرنے کہتا ہوں کہ ایک عام سے اردو روزنامے (اخبار) میں جو اردو کی ترویج کے لیے جاری کیا گیا ہو ، قارئین کی دلچسپی کے تمام موضوعات ہوتے ہیں ۔ اور خبریں تو جہاں بھر کی تمام قسم کی ۔ بے پردہ اور بامردہ تمام ، کیا حرج ہے جو کچھ حضرات جو یہاں آکر مذہبی گفتگو کریں ،
یہ سوچ کر خاموش رہیں کہ کھلا فورم ہے ، رجسٹریشن کی عام اجازت ہے ، جو چاہے وہ آئے، چاہے سو لکھے ۔
نوٹ :
یہ بات فقط زکریا کی تسلی کے لیے ہے ، فورم کی پالیسی نہیں
 

زیک

مسافر
ہمت علی جانتے ہیں کہ میں نے کیا سنسر کیا ہے۔ صرف ایک دو لفظ جو مجھے متعصب لگے یہاں تک کہ ہمت کا لکھا جملہ ابھی بھی مطلب کے لحاظ سے صحیح ہے۔

باقی بات رہی میری ذات اور میرے خیالات کی تو اس کے لئے میرا بلاگ پڑھیں۔

آزادی اظہار کی بات رہی تو کچھ حد تک آپ کو اس کی آزادی ہے مگر سوال یہ ہے کہ آپ دوسروں کو اس کی کتنی آزادی دیں گے؟

سیفی آپ نے جو لکھا ہے اس کا اس سنسر والے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جعفری نے کہا:
نبیل، یہ دراصل ایک کارِ خیر ہے اگر لوگ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے یہاں آتے ہیں اور محفل انہیں یہ ایک آؤٹ لٹ میسر کرتی ہے۔ یہ سائٹ صرف اُردو کی مدد نہیں بلکے لوگوں کی سائکوتھریپی میں بھی کافی مدد کرتی ہے۔

جعفری صاحب: اب پتا نہیں سائیکو تھیراپی کس کی ہو رہی ہے اور کس کی نفسیاتی حالت بگڑ رہی ہے۔ اردو فورمز اور بھی ہیں لیکن نزلہ لوگوں کا ہم پر ہی گرتا ہے۔ آپ لوگ اردو سینٹر یا ویب مزا پر جا کر دیکھیں اور پھر بتائیں کہ آزادئ اظہار کہاں زیادہ ہے۔

میرے خیال میں اس فورم کو کتھارسس کے لیے آؤٹ لٹ‌ قرار دینا مبالغہ آرائی ہوگا۔ اس قسم کے کام کے لیے بلاگ زیادہ بہتر رہتے ہیں۔ میں بھی یہ کام اپنے بلاگ پر ہی کرتا ہوں۔ اور یہ کس قسم کا کتھارسس ہے کہ ہر معاملے کو ایک عالمی یہودی سازش سے جوڑ‌دیا جائے؟ اور جو اس سے اختلاف کرے اسے سیکولر اور ملحد قرار دے دیا جائے؟
 

نعمان

محفلین
گرچہ یہ بات قطعا سیاق اور سباق سے ہٹ کر ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس محفل پر ابتدا میں ہی اسلام کے فورم نہیں رکھے جانا چاہئیے تھا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اسلام کے نام کے فورم ایک خاص قسم کے گروہ کو محفل پر لاتے ہیں۔ بلکہ معذرت اسلام میں غلط کہہ گیا یہاں کسی بھی مذہب کے حوالے سے فورم تشکیل نہیں دئیے جانا چاہئیے تھے۔
 
نعمان نے کہا:
گرچہ یہ بات قطعا سیاق اور سباق سے ہٹ کر ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس محفل پر ابتدا میں ہی اسلام کے فورم نہیں رکھے جانا چاہئیے تھا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اسلام کے نام کے فورم ایک خاص قسم کے گروہ کو محفل پر لاتے ہیں۔ بلکہ معذرت اسلام میں غلط کہہ گیا یہاں کسی بھی مذہب کے حوالے سے فورم تشکیل نہیں دئیے جانا چاہئیے تھے۔
نعمان یہی تو مسئلہ ہے کہ اپ ہمیں‌ بے سروپا باتیں‌شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے بد مزگی پیدا ہوتی ہے ۔ اس پوسٹ کو اپ وارننگ ہی سمجھیں اور ہر بات میں‌نے سروپا باتوں‌سے پرھیز کریں۔ کیا کہتی ہے محفل کی پالیسی ایسی بے سروپا باتیں‌کرنے کی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کے آغاز میں یہ بحث چلی تھی کہ یہاں مذہبی موضوعات پر فورم ہوں یا نہیں۔ اسے غلطی کہیں یا کچھ اور، میں یہ فورم سیٹ اپ کر دیے۔ اگر ان پر پوسٹ کیے گئے پیغامات پر نظر ڈالی جائے تو بظاہر یہ فورمز کسی مسئلے کا باعث نہیں بنیں۔ اگر ان کی وجہ سے کوئی صاحب اس فورم پر آنے سے گریزاں رہتے ہیں تو مجھے اس کا افسوس رہے گا۔ ان فورمز کا مقصد اس بورڈ کو اسلامی تشخص دینا ہرگز نہیں تھا اور میں نے شروع میں واضح کر دیا تھا کہ اگر کوئی صاحب کمیونزم، مارکسزم وغیرہ پر گفتگو کرنا چاہیں تو اس کے لیے بھی فورم سیٹ اپ کر دی جائے گی۔

فورم پر فساد کا آغاز ایک صاحب نے سیاست کے فورم سے سیکولرازم کے موضوع سے کیا تھا۔ اب سیاست، اسلام اور عصر حاضر اور تاریخ اور فلسفہ کی چوپالیں مستقل لڑائی کا گڑھ بن چکی ہیں۔ میں تو پرائیویٹ فورمز میں دوسرے منتظمین کے ساتھ اس بات پر غور کر رہا ہوں کہ ان فورمز کا قصہ ہی ختم کر دیا جائے۔

ہمت علی: مجھے آپ کی برہمی کی وجہ سمجھ نہیں آئی اور آپ کس چکر میں نعمان کو وارننگ دے رہے ہیں؟
 
Top