خوفناک عمارت۔۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
سارہ۔ یہ کتاب ٹائپ کر رہی ہو یا کتاب گھر ڈاٹ کام سے کاپی پیسٹ کر رہی ہو۔ یا تصحیح کے بعد یہاں پیسٹ کر رہی ہو۔ وہاں کی کتابوں کی اصل ان پیج فایئلیں مل سکیں تو شارق کے مبدل سے بہتر کنورٹ کی جا سکیں گی، کتاب گھر میں تو ان کی حالت خراب ہے۔ پھر بھی دوبارہ ٹائپ تو نہیں کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
استاد محترم یہ کتب میں پاکستان سے اپنے ہمراہ لایا ہوں۔ تو سارہ خان، شمشاد بھائی، باس صاحبہ اور میں مل کر انہیں برقا رہے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
تو کتاب گھر سے اتار کر تصحیح کر لیں، ٹائپ کرنے کی محنت دوسری کتاب کے لئے بچا کر رکھی جائے تو بہتر ہے نا۔ وہ کتاب اتار کر مجھے بھیج دو تو میں یا جوجو تصحیح کر لیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کتاب گھر میں ایک جلد کی صرف ایک کہانی موجود ہے۔ ہم لوگ تمام سینتیس جلدوں کی کوئی 120 کہانیاں لکھنا شروع کر رہے ہیں جو کتاب گھر پر نہیں‌ ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل میں 120 کتب میں سے ایک بھی ادھر سے لی گئی تو ساری زندگہ اردو ویب کو شاید یہ سننا پڑے کہ محنت کسی کی اور لے کوئی اور گیا :D

چھوٹی سی کتاب ہے، انشاء اللہ ایک دو دن میں‌ہو جائے گی
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب چھپے رستموں۔ :D
قیصرانی بھی کبھی کبھی کمال کرتے ہیں۔ اور آجکل تو کمال پہ کمال کر رہے ہیں۔ :p
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بہت خوب چھپے رستموں۔ :D
قیصرانی بھی کبھی کبھی کمال کرتے ہیں۔ اور آجکل تو کمال پہ کمال کر رہے ہیں۔ “خوفناک عمارت اور عمران“ سے مجھے کچھ کچھ یاد پڑ رہا ہے کہ یہ کہانی میں بہت پہلے پڑھ چکی ہوں۔ اور وہ وقت بھی یاد آ رہا ہے جب میں اسے صرف رات میں پڑھا کرتی تھی۔ (اگر یہ وہی ہے تو)lol
شکریہ ماوراء، یہ لائبریری میں شروع ہو چکی ہے۔ اگر ہاتھ بٹانا چاہیں تو فرمائیں

اف لکھتے لکھتے رہ گئی۔ میں نے پچھلی پوسٹ میں یہ بھی لکھنا تھا کہ “ میں اس کتاب میں مدد کرنے کی بالکل حامی نہیں بھروں گی۔ کیونکہ جب پچھلا کام ادھورا پڑا ہو اسے چھوڑ کر آگے چلنا شروع کر دیں تو کم از کم میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے۔ کوئی کام بھی ٹھیک طرح سے نہیں ہو سکتا۔

کیا علی پور کا ایلی پر ایک نظر ڈالنا بھی چھوڑ دی ہے آپ نے؟

(یہ سب غصے سے نہیں کہا۔ کیونکہ اب غصہ نہیں آتا۔ :p )
 
Top